AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Chaudhry Latif Akbar Central President Pakistan Peoples Party Azad Kashmir will win seats in the next election, Ch Abdul Qasim Majid

پیپلزپارٹی چودھری لطیف اکبر مرکزی صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں سیٹیں نکالے گی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید کے فرزندچودھری قاسم مجیدصدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی چودھری لطیف اکبر مرکزی صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں سیٹیں نکالے گی الیکشن آزاددانہ اورغیر جانبدارانہ ہوناچاہیے جہاں تک ہمارے حلقہ انتخاب حلقہ نمبردو چکسواری کی بات ہے ان شاء اللہ ماضٰی کی طر ح اس باربھی حلقہ نمبردو کے عوام سابق وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید صاحب پربھرپور اعتماد کریں گے ا نہو ں نے ان خیالات کااطہاریونین کونسل فیض پورشریف کے موضع نئی آبادی موہڑہ بوڑی کے دورے کے موقع پراپنے ایک بیان میں کیاہے اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئرراہنماحاجی چودھری محمدسلیم نے چودھری قاسم مجید کی آمدکاخیرمقدم کیااوردورہ کرنے پران کاشکریہ اداکیااورمحلہ کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے پران کاشکریہ اداکیا قاسم مجید نے کہاکہ کچھ لوگ موسمی ہوتے ہیں چار سال کے بعد اب باہر آرہے ہیں چار سال تک غائب رہے ہیں یہ کس بناء پرووٹ مانگ رہے ہیں یہ خاندانوں کوتقسیم کررہے ہیں علاقوں کوآپس میں لڑارہے ہیں ان کاکوئی ایجنڈا نہیں سوائے اس کے کہ ہریونین کونسل میں بندہ کھڑا کرو اورچودھری عبدالمجیدصاحب کاراستہ روکو حقیقت میں یہ لوگوں کاراستہ روکناچاہتے ہیں اور دوبارہ اپنی چودھراہٹ قائم کرناچاہتے ہیں لوگ جانتے ہیں ان کی کیاحیثیت ہے ان کویونین کونسل میں چھوڑدیاجائے تووہ اپنے گھرکاراستہ بھو ل جائیں گے جولوگ ہمارے خلاف سازشیں کررہے ہیں ان کویونین کونسل اورحلقہ کاہی پتہ نہیں کچھ دن پہلے ڈھانگری بہادر گئے انہو ں نے کہاکہ ہمیں بندہ دیں جوہمیں لوگو ں کے گھرلے جائے اورہمیں بتائے کہ یہ محلہ کونساہے اوریہاں کون رہتاہے یونین کونسل پوٹھہ بینسی سے ہم نے 550 ووٹ لیے لیکن 45لاکھ سے زائدرقم ہم نے ترقیاتی کاموں میں لگائی ایم ایل اے کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ بلاتخصیص کام کروائے ہم نے بلاتخصیص پورے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام کروائے ہیں اور کام جاری ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button