DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Dozens of employees in Operation Sub-Division IESCO Kahuta and Motor have announced to join WAPDA Painam Union.

آپریشن سب ڈویژن آیسکو کہوٹہ اور آپریشن سب ڈویژن آیسکو مٹور میں درجنوں ملازمین نے واپڈا پیغام یونین میں شمولیت کا اعلان

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
واپڈا پیغام یونین کے ریجنل عہدیداران کا دورہ کہوٹہ جہاں آپریشن سب ڈویژن آیسکو کہوٹہ اور آپریشن سب ڈویژن آیسکو مٹور میں درجنوں ملازمین نے واپڈا پیغام یونین میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر ملازمین نے پیغام یونین کے نمائندوں کا بھرپور استقبال کیا ریجنل چیئرمین سردارپرویزاختر نے کہا کہ پیغام یونین ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے میں نے ساری زندگی اس جدوجہد میں گزار دی تا کہ ملازمین کو ان کے حقوق دلا کر دم لوں گاان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملازمین پیغام یونین کو سی بی اینتخب کرکے اس ادارے اور ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنا لیں گے۔جنرل سیکرٹری معروف سماجی شخصیت چوہدری ابرار حسین نے ملازمین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خاندان کا پیٹ پالنا ہم پر لازم ہے اور اس ادارے کی خدمت کا موقع اللہ پاک کی طرف سے ہمارے لیے ایک تحفہ ہے ملازمین کو چاہیے کہ اس ادارے اس ملک کی خدمت پوری ایمانداری سے کریں اور حق کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ ان دونوں دفاتر سے کثیر تعداد میں ملازمین کا پیغام یونین میں شامل ہونا انقلاب کی نوید سنا رہا ہے ان شاء اللہ جلد ملازمین کے مسائل حل ہوں گے اور اس ادارے کو توڑنے والے ملازمین کو بے حال بے توقیر کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے، ڈویژنل چیئرمین مزکر شاہ، ڈویژنل چیف آرگنائزر خورشید احمد تنولی، چیئرمین رضا خان و روات ڈویژن میں پیغام یونین کے نمائندوں نے ملازمین بھائیوں کو خوش آمدید کہا۔

راجہ ندیم احمد سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کا مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری مرحومین کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی۔

Raja Nadeem Ahmed Former Chairman UC Doberan Kallan Fateha Khawani at homes of the deceased at different places.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ندیم احمد سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کا مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری مرحومین کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی۔مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمد سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے گذشتہ روز قبل فوت ہونے والے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل کھڈیوٹ میں پر ویز ستی کی وفات پر، یونین کونسل مٹور سابق کونسلر نوجوان سیاسی شخصیت راجہ غلام عباس جنجوعہ کے والد محترم معروف ٹرانسپورٹر سیا سی وسماجی شخصیت الحاج راجہ قمر الزمان کی وفات پر اور موضع سکوٹ والے حاجی عبد القدوس کے بیٹے محمود امجد کی وفات پران کی رہائش گاہ جا کر ان کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کی اور مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ایم این اے صداقت علی عباسی نے سہالہ اور ہیڈ بریج کی منظوری دے کر عوام علاقہ کے دل جیت لئے ہیں, سردار ارشد مجید

MNA Sadaqat Ali Abbasi has won the hearts of the people of the area by approving Sihala overhead Bridge, Sardar Arshad Majeed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید نے ایک بیان میں کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے سہالہ اور ہیڈ بریج کی منظوری دے کر عوام علاقہ کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے کہا کہ کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں تاریخ میں پہلی مرتبہ حلقے کی ہر یوسی سطح پر ترقیاتی منصوبے شروع ہیں سابق حکمرانوں نے صرف اس علاقے کے عوام کو دھوکا دیا اتنی بڑی وزارت اور پھر وزیر اعظم کے عہدے پر ہونے کے باوجود اس علاقے کے نوجوانوں کو روزگار نہ دیا گیا اور نوکریاں فروخت کی گئی چند مفاد پرست ٹولے نے چند نوکریاں اور دیگر مفادات حاصل کئے مگر کوئی میگا پروجیکٹ نہ مل سکا انشاء اللہ یونیورسٹی بھی بنے گی ہسپتال بھی اپ گریڈ ہو گا فی الحال بورڈ بھی مکمل ہو گا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مشکل حالات میں ٹیکس بھی بجے دے کر حکومت نے عوام دوستی کا ثبوت دیاہے۔

خالد یامین ستی جو کہ ہسپتال میں کرونا کی جنگ لڑ رہے ہیں پورا عوام علاقہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے

Khalid Yameen Satti who is fighting coronavirus in the hospital, the whole public are praying for his recovery.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد اسلم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرنل یامین مرحوم کے فرزند خالد یامین ستی جو کہ ہسپتال میں کرونا کی جنگ لڑ رہے ہیں پورا عوام علاقہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے حالد یامین ستی ایک نفیس اور پرخلوص شخصیت ہیں دوران ملازمت انہوں نے ہمیشہ اپنے عوام علاقہ کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ان کے والد محترم کرنل یامین مرحوم نے اس علاقے کے لئے جو خدمات سرانجام دیں آج بھی لوگ ان کا دل سے احترام کرتے ہیں ملک محمد اسلم نے خالد یامین ستی کے بھائی سابق چیئرمین نڑھ بلال یامین ستی سے ٹیلی فون پر ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے حالد یامین ستی کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button