سابق نا ظم و ضلعی رہنما ء پی پی پی واجد ستی وفا ت پا گئے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… خطہ کو ہسار کی عظیم سیاسی و سماجی شخصیت پیپلز پا رٹی کے ضلعی رہنماء سابق نا ظم یوسی سانٹھ سرولہ واجد حسین ستی وفا ت گئے واجد ستی سنئیر صحا فی وقار احمد ستی کے حقیقی ما مو ں اور پی ٹی آئی یو تھ ونگ کے مرکز ی رہنما ء عدیل مو سی ستی کے سسر تھے مرحو م انتہا ئی ملنساز، خوش اخلا ق خو ش لبا س اور لو گو ں کے دکھ درد کو اپنا درد سمجھنے والے انسان تھے واجد ستی کی وفا ت سے خطہ کو ہسار ایک اور عظیم شخصیت سے محرو م ہو گیا مرحوم پیپلز پا رٹی کے ضلعی رہنما تھے اور سابق تحصیل نا ظم حا جی شہزاد نعمت ستی کے قریبی ساتھیوں میں انکا شمار ہو تا تھا واجد ستی کی وفات کی خبر سنتے ہی خطہ کو ہسار آج ایک مرتبہ پھر سوگوار ہو گیا کہ یہ قیمتی ہیرا بھی اہل کو ہسار کھو بیٹھے اور واجد ستی ہمیشہ کے لیے داغ مفا رقت دے گئے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کو ٹلی ستیاں پولیس نے دو منشیا ت فروش دھر لیے،منشیات فروش ارشد سکنہ ڈھا نڈہ اور سید غلام اکبر سکنہ بھمرو ٹ تحصیل مری سے ایک کلو 200گرام اورایک کلو سو گرام چرس بر آمد کرکے زیر دفعا ت9cمقدما ت درج کر لیے گئے یس ایچ او تھا نہ کو ٹلی ستیاں وقار احمد کی نگرانی میں منشیا ت فروشوں پر چھا پہ ما ر کر انہیں گرفتار کر لیا گیا ایس ایچ او تھا نہ کو ٹلی ستیاں وقار احمدنے میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ منشیات فروش نسلو ں کے دشمن ہو تے ہیں انکی سر کو بی فرائض منصبی کی ادا ئیگی کیساتھ ساتھ نسلو ں کے بہتر مستقبل کے لیے بھی اہم اقدا م ہے انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ اور سماجی تنظیمیں منشیا ت فروش کیخلا ف کا روائی کر نے میں پولیس کیساتھ تعا ون کریں جس سے خطہ میں امن قائم کر نے میں بھی مدد مل سکتی ہے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… الخدمت فاؤنڈیشن کوٹلی ستیاں کی طرف سے تحصیل بھر کے رضاکاران اور الخدمت کمیٹیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیاپروگرام کرونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رکن اور صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی جناب شمس الرحمن سواتی تھے اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی این اے ستاون صولت مجید ستی ایڈووکیٹ، نائب صدور الخدمت فاؤنڈیشن کوٹلی ستیاں خضر محمود ستی،سرفراز احمد دانش،صدر الخدمت فاونڈیشن کوٹلی ستیاں انعام الحق منصوری اور امیر جماعت اسلامی تحصیل کوٹلی ستیاں حافظ حفیظ الرحمن سمیت تحصیل بھر سے جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے ورکرز اور رضاکاران شریک تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے موجودہ صورت حال میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کردار پر روشنی ڈالی صدر الخدمت فاونڈیشن انعام منصوری نے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرونا متاثرین کی مدد کا ہدف حاصل کرنے میں جن لوگوں نے تعاون کیا ہم ان کے اجر کے لیے دعاگو ہیں اب کوٹلی ستیاں میں ایمبولینس سروس کا قیام ہمارا اگلا ہدف ہے جس کے لیے مخیر حضرات سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کے تعاون سے یہ ہدف حاصل کیا جائے گا مہمان خصوصی شمس الرحمن سواتی نے جماعت اسلامی کی دعوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے جو گزشتہ پون صدی سے اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے انہوں نے شرکاء کو دعوت دی کہ اللہ کی رضا کے حصول کے لیے اس جدوجہد کا حصہ بنیں اور وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے مشن میں دامے درمے سخنے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر حافظ عبدالمتین ستی نے امیر جماعت اسلامی ٹی ایم سی کوٹلی ستیاں کی ذمہ داری کا حلف بھی اٹھایادعا سے پروگرام کا اختتام کیا گیا بعد ازاں مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی جبکہ پروگرام کے آغاز میں درس قرآن حافظ عبدالمتین نے پیش کیااورسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری محترم ماسٹر ایاز ستی نے ادا کی۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ محمد احسان ستی، ایجو کیشن سکا لر پی ایچ ڈی ڈاکٹر نا ظم علی ستی،پی پی پی رہنما ء کمال ستی،راشد وحید ستی، عبد الجبار ستی، مسلم لیگ ن کے رہنما ؤں حا جی زاہد حسین ستی،منعم باسط ستی،نوید نزیر ستی،شوکت ستی،نصیر نجیب ستی و دیگر نے ڈائریکٹر ایجوکیشن پلا ئنگ وقار احمد ستی کی وفات ایک عظیم سانحہ قرار دیاانہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن پلینگ وقار ستی کی وفات پر گہرے غم و رنج کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ وقار ستی کی وفات سے ہم قابل انسان سے محروم ہو گے،ان کی وفات علاقے کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔۔مرحوم ایک خوش اخلاق اور عظیم شخصیت تھے،جن کا خلا پر ہونے میں عرصہ لگے گا،بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن پلیننگ وقار ستی نے ہمیشہ اپنے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں رہے،ان کی محکمہ تعلیم کے اعلی عہدے پر موجودگی ہمارے لوگوں کے لئے ایک نعمت تھی،جس سے ہم محروم ہو گے۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کی جزل سیکرٹری نو ید نزیر ستی نے اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر ایجوکیشن پلا ئنگ وقار احمد ستی کی وفا ت خطہ کو ہسار کا ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہو ئے کہاکہ وقار ستی اس خطہکا عظیم سرما یہ تھے جس سے آج ہم محرو م ہو گئے انکی بہت کم وقت میں اعلی مرتبہ پانا انکی شب و روزمحنت کا نتیجہ ہے وقار ستی کی جدائی کا صدمہ صدیوں تک نہیں بھلا ایا جا ئے گا ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہو تی ہیں انکی سماجی وتعلیمی خدما ت کو بھی ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا کو ٹلی ستیاں کی جس دھرتی چلا ورہ انہوں نے جنم لیااس دھرتی کی تاریخ کتا ب یعنی تاریخ چلا ورہ لکھ کر دھرتی ما ں کا یہ قرض بھی چکا یااللہ پاک وقار ستی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرما ئے