تھانہ روات پولیس کا جرائم پیشہ اور موت کے سوداگروں کے خلاف آپریشن، تین اشتہاری اور5 منشیات فروش گرفتار
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس کا جرائم پیشہ اور موت کے سوداگروں کے خلاف آپریشن، تین اشتہاری اور5 منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد،دو ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او روات احمد نواز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں نصر اللہ ولد فاضل کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے215 گرام چرس،عابد حسین ولد دوست محمد کے قبضہ سے185 گرام چرس،فیصل محمود کے قبضہ سے1350 گرام چرس، انیس احمد ولد اشتیاق احمد کے قبضہ سے650 گرام چرس،زمان کیانی کے قبضہ سے325 گرام چرس،جبکہ توقیر احمد کے قبضہ سے کلاشنکوف،محمد یاسر ولد محمد شوکت کے قبضہ سے30 بور پسٹل برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئیے گئے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تین اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کر لئیے گئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی پر اہل علاقہ نے ایس ایچ او روات احمد نواز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات میں فرض شناس ایس ایچ او کی تعیناتی،جرائم پیشہ افراد کیلئے شدید پریشانی،اہل علاقہ کا سی پی او راولپنڈی کا شکریہ،چند دنوں میں متعدد ملزمان پابند سلاسل تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ماڈل تھانہ روات کے علاقوں میں بڑھتی ڈکیتی چوری کی وارداتوں اور منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے سب انسپکٹر احمد نواز کو بطور ایس ایچ او روات تعینات کر کے عوام علاقہ کے دل جیت لئیے مذکورہ سب انسپکٹر قبل ازیں بھی پیشہ وارانہ مہارت اور بہترین حکمت عملی کے باعث اندھے قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو پابند سلاسل کر چکے ہیں علاقہ کے معززین چوہدری سہیل،چوہدری نعمان،ملک زاہد،چوہدری وقار،محمد عامر،جمیل احمد،نمبردار رشید،نمبردار وقار،ملک شکیل،عبدالعزیز نے فرض شناس ایس ایچ او کی تعیناتی پر سی پی او راولپنڈی عباس احسن کا شکریہ ادا کیا ہے۔