Kallar Syedan; More than 10 people, including a woman, were injured when gun shots were fired over a land dispute in village Pehar Hali, Choa Khalsa
کلرسیداں,پہرحالی ۔زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں،ڈنڈوں اور بیلچوں کا آزادانہ استعمال جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 10سے زائد افراد زخمی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں،ڈنڈوں اور بیلچوں کا آزادانہ استعمال جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 10سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ سعید اختر سکنہ پہرحالی نے پولیس کو بیان دیا کہ بوقت چھ بجے شام،میں اپنے بیٹے واصف،عاطف اور بھتیجے حماد الرحمان اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ مناظر کی شادی میں موجود تھا کہ مجھے مہربان کی طرف سے پیغام وصول ہوا کہ جو زمین کا تنازعہ ہے وہ ختم کیا جائے اور جب میں تقریبا شام سوا چھ بجے،اپنے گھر کے قریب پہنچا تو میرے بیٹے اور بھتیجے بھی ہمراہ تھے کہ اسی دوران مہربان،حسنین،عقیل،خاور،شامی نعمان،رضوان عرف جانی،حمزہ موقع پر آ گئے اور زمین کے معاملے پر باتیں کرتے ہوئے توں تکرار شروع کر دی جس کے بعد ہم اپنے گھر چلے گئے۔تھوڑی دیر بعد،مہربان حسین مسلح ڈنڈا،حسنین مسلح پستول،عقیل مسلح پستول،شامی مسلح بیلچہ،خاور مسلح ڈنڈا میرے گھر میں داخل ہو گئے اور مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔حسنین نے فائر پسٹل کیا جو مجھے بائیں بازوں پر لگا،عقیل نے فائر کئے جو حماد الرحمان اور میری بیوی عابدہ شاہین کولگے جس سے وہ مضروب ہو گئے۔تشدد کے باعث عقیل خاور،شامی نعمان،رضوان نے مارنا پیٹنا شروع کر دیا جس سے نبیل طفیل حسین،وقار احمد،ممتاز احمد،عاطف سعید اور دیگر میرے عزیز و اقارب زخمی ہو گئے جن میں نثار احمد،وقار احمد بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔
Kallar Syedan; More than 10 people, including a woman, were injured when gun shots were fired over a land dispute in village Pehar Hali, Choa Khalsa. A police case has been registered by Saeed Akhtar.
سروہا چوہدریاں (کلر سیداں) میں 70 سالہ خاتون کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی
A 70 Year old woman dies from coronavirus in Saroha Chaudhrian
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سروہا چوہدریاں (کلر سیداں) میں 70 سالہ خاتون کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی جسے آبائی قبرستان سروہا چوہدریاں (کلر سیداں) میں کرونا ایس او پی کے تحت سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔مسماۃ نسیم اختر زوجہ محمد عجائب سکنہ سروہا چوہدریاں جسے کرونا وائرس کی تشخیص کے باعث راولپنڈی ہسپتال داخل کروا دیا گیا تھا گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئیں۔
کلر سیداں میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری , جن کیلئے 27 جون کو باقاعدہ ٹینڈرز جاری ہونے کے بعد کام کا آغاز کر دیا جائے گا
Funds released for construction of roads in Kallar Syedan, for which work will start after regular tenders are issued on June 27.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کلر سیداں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کر دہئے جن کیلئے 27 جون کو باقاعدہ ٹینڈرز جاری ہونے کے بعد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔جن رابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری ہوئے ہیں ان میں دھمالی تا دوبیرن کلاں کیلئے ایک کروڑ14 لاکھ،سرصوبہ شاہ تا سموٹ کیلئے ایک کروڑ 39 لاکھ،تھوہا خالصہ تا ڈرمیل57 لاکھ،کہوٹہ لہتراڑ روڈ کیلئے 15 لاکھ،سونی تا بھڑوئی کیلئے15 لاکھ،چوکپنڈوری تا بھورہ حیال 15 لاکھ،پنجاڑ چیریاں روڈ کیلئے 15 لاکھ کی رقم مختص کر دی ہے۔عوامی حلقوں رابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے خطیر رقم جاری کرنے پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کیشیئر کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے ایک مقدمہ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار
Four suspects in a case of shooting dead a cashier in Chauk Pindori have been arrested
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ گزشتہ سال کلر سیداں کے نواحی علاقہ چوکپنڈوری کے قریب واقع ایک پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر گارڈ اور کیشیئر کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے ایک مقدمہ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں عدنان فاروق سکنہ سنگھوٹ ستیاں کہوٹہ،عبدالوہاب سکنہ گرمالہ کہوٹہ،محسن علی اور حماد علی سکنائے اسلام آباد شامل ہیں۔ملزمان نے دوران تفتیش کلر سیداں سمیت، روات،نیو ٹاؤن،کہوٹہ، اسلام آباد اور نیلور کے علاقوں میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس میں ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے گزشتہ سال فروری کے مہینے میں چوکپنڈوری کے قریب واقع کوالٹی ون پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران پٹرول پمپ کے اندر داخل ہو کر سیکورٹی گارڈ محمد صدیق کو پکڑا لیا اور مزاحمت کرنے پر اس سے رائفل چھین لی اور اس پر فائر کھول دیا جس سے وہ زخمی ہو کر جاں بحق ہو گیا۔اس دوران کیشیئر وقار بھاگ کر آیا تو اسے بھی گولیاں مار کر موقع پر ڈھیر کر دیا گیا۔ملزمان اپنے دیگر دو ساتھیوں محسن اور حماد جو سڑک پر موٹر سائیکل سٹارٹ کر کے کھڑے تھے کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔مزاحمت کے باعث ڈاکوؤں رقم نہ چھین سکے۔پولیس نے موبائل فونز ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر کے شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجوایا تھا جہاں مدعی عامر صدیق، عابد اور موقع کے گواہان نے ملزمان کی درست شناخت کی جس کے بعد تھانہ کلر سیداں پولیس نے چاروں ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل بندوق برآمد کر لی ہے۔
یونین کونسل کنوہا سمیت دوبیرن کلاں،نلہ مسلماناں میں منیاندہ میں ویٹرنری اسسٹنٹس کی خالی آسامیوں پر تعیناتیاں
Vacancies of Veterinary Assistants in Manianda, Doberan Kallan, Nala Musalmana and Union Council Kanoha filled
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ,معروف عالم دین مولانا سلیم ربانی
Thanks to Speaker Punjab Assembly Chaudhry Pervaiz Elahi, renowned religious scholar Maulana Saleem Rabbani
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔معروف عالم دین مولانا سلیم ربانی نے پنجاب اسمبلی سے ناموس رسالت اور ناموس صحابہ بل پاس کرانے درسی کتب کو علماء سے چیک کرا کے نصاب میں شامل کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ پوری قوم تاریخی قانون پاس کرانے پر چوہدری پرویز الٰہی کی انتہائی مشکور ہے جنہوں نے اس سے قبل بھی کرونا کی آڑ میں تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانے پر تاریخی رول ادا کرنے اور اقلیتی کمشن میں قادیانی کو شامل کرنے پر بھی رکاوٹ ڈالنے پر جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس پر ملت اہلسنت ان کے ہمیشہ دعاگو رہے گی ناموس رسالت و صحابہ ہم جان سے عزیز ہے اور کچھ تخریبی عناصر ان کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک کے تمام طبقات قومی وحدت یگانگت اور بھائی چارے کے لیئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے