اپنی مدد آ پ کے تحت بنائی جانے والی اپر بلاوڑہ چوکی روڈ کی افتتاحی تقریب
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… اپنی مدد آ پ کے تحت بنائی جانے والی اپر بلاوڑہ چوکی روڈ کی افتتاحی تقریب،صدر بلاوڑہ یوتھ ویلفئیر آ رگنائزیشن حاجی نثار احمد ستی دیگر عہدیداران کے ہمراہ موجود تھے نوجوانو ں کا پرجو ش عزم قابل تحسین تھااس موقع پر اس عظیم صدقہ جا ریہ جو کہ قیامت تک اس سڑک پر سفر کر نے والوں اور استفادہ حاصل کرنے والوں کے دلوں سے نکلنے والی دعاؤں کے حقدار ٹھہریں گے ان میں صدقی جا ریہ کے لیے زمیں وقف کر نے والے عظیم سوچ کے مالک اور زمین کی عظیم قربانی دینے والے عارف نذیر اعوان اینڈ برادرز،ملک انوار الحق عزیز اعوان اینڈ برادرز،حاجی حفیظ الرحمن ستی،عزیزالرحمن ستی، اعجاز حسین ستی اینڈبرادر، اورنگ زیب ستی اینڈ سنز،زاہد حسین ستی اینڈ برادرز، ندیم اقبال ستی اینڈ برادرز کا اہلیان چوکی نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انکے والدین کی مغفرت فرماے اور انکے درجات بلند فرمائے اس موقع پر اہلیان چو کی نے سڑک کی تعمیر کے لیے بالخصوص حاجی نثار احمد ستی صدر بلاوڑہ یوتھ ویلفئیر آ رگنائزیشن اور دیگر معزز ین اور نو جوانو ن کی کوششوں و کاوشوں کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… بھن بلاوڑہ وگہل چلنے والی ہا ئی گاڑی نمبر 3530 سیری موڑ پر حادثہ کا شکار ہو گئی گاڑی میں سوار مسافروں کے محمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے زخمیوں کو ریسکیو 1122کے ذریعے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کو ٹلی ستیاں منتقل کر دیا گیا حا دثہ کا شکا ر ہو نے والی گا ڑی راولپنڈی سے براستی کو ٹلی ستیاں وگہل کی طرف جا رہی تھی جو کہ سیری مو ڑ پر حا دثہ کا شکا ر ہو گئی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… چئر مین عوامی اتحاد گروپ احتشام وحید ستی مون،صدر عوامی اتحاد مودت جاوید ستی۔ جنرل سیکرٹری عاشق حسین، ناہب صدر طفیل ستی،فنانس سیکرٹری منصور ستی،سنیئر ممبران قمر ستی، انس ستی، طاہر ستی،اسد محمود ستی، ظفر ستی، احمر نعیم ستی،شہریاروسیم، منظر مسعود ستی، مہتاب ستی، فاخر ستی اور دیگر ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یوسی درنوئیاں کے لئے فنڈ دیے جائیں درنوئیاں بہت پسماندہ علاقہ ہے یہاں کی سڑکوں پر گاڑیوں کا چلنا انتہائی دشوار ہے سڑکیں عرصہ دراز سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے یوسی درنوئیا ں کی کوئی لنک روڑ مکمل نہیں جس سے عوام کا فاہدہ ہو ہسپتال کی حالت بھی دیکھنے کے قابل نہیں یوسی درنوئیاں بھی تحصیل کوٹلی ستیاں کا حصہ ہے ابھی تک ایم سی کا فنڈ جاری ہوا جن کے ٹنڈر لگے ہوئے ہیں جبکہ ایم این و ایم پی کیطرف سے کو ئی فنڈز نہیں دیے گئے انہوں نے کہا کہ ہماری یوسی میں فنڈ کم ہیں کام بہت زیادہ ہیں منتخب نمائندوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ اپنے پیکج سے خصوصی گرانٹ جاری کریں۔ جو عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا فنڈ ہے جو عوام کا حق ہے۔ عوامی اتحاد گروپ نے دونوں سیٹوں کا ووٹ دیا جو ہمارا حق تھا اب جناب سے گزارش ہے اپنا حق ادا کریں ہم آپ کے اعلان کے منتظر رہیں گے۔ ہر دور میں درنوئیاں کی غیور عوام نے اپنی مدد آپ روڑ کا کام کیا جو ہمشہ کی طرح ایسی جزبے سے کام کرتے ہیں
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ستیاں رہنما نصیرنجیب ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میلاد چوک سے بلاوڑہ، سرمنڈل، بھن روڈ جو پہلے ہی انتہائی خراب حالت میں تھی حالیہ بارشوں اور لینڈسلائنڈنگ سے عوام کے جان ومال کے نقصان اور مشکلات میں اضافہ ہو گیا تمام سڑکوں کا کام بند ہے۔ جس کی وجہ سے عوام شدید کرب میں مبتلاہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دورحکومت میں کوٹلی ستیاں کی تمام بڑی سڑکوں کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص تھے اورتمام چھوٹی بڑی ڑوڈز پربلا تفریق کام جاری تھا۔ موجودہ عوامی نمائندوں کی غیر سنجیدگی اور نااہلی کی وجہ سے سابقہ دور حکومت میں شروع کئے گئے منصونے ڈھائی سال بعد بھی نامکمل ہیں۔ یہ حکومت اب اپنا تیسرا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے لیکن حکومتی نمائندوں کی غیر سنجیدگی سے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرا م ((ADP 2020-21 میں سٹرکوں کے لئے فنڈز کی توقع نہیں جبکہ ٹی ایم سی کوٹلی ستیاں کے لئے مختص فنڈز کو اپنی دو سالہ کارگردگی کے طور پر پیش کر رہی ہے۔