ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نمبر دار راجہ ندیم رشید کی جانب سے پریس کلب کہوٹہ اور الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا یونین کے اعزاز میں پر تکلف عشاعیہ
کہوٹہ:عمران ضمیر , نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نمبر دار راجہ ندیم رشید کی جانب سے پریس کلب کہوٹہ اور الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا یونین کے اعزاز میں پر تکلف عشاعیہ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کہوٹہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نمبر دار راجہ ندیم رشید نے کہوٹہ پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا یونین کے اعزاز میں عشاعیہ دیا جس میں سرپرست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سرپرست اعلیٰ الیکٹرانک میڈیا مجیب اللہ ستی، صدر راجہ ساجد جنجوعہ، چیئر میں راجہ عبدالقدیر،عہدیداران وممبران پریس کلب کہوٹہ افتخار احمد غوری، افضال شمسی،کبیر احمد جنجوعہ،اختشام کیانی، ارسلان کیانی، راجہ فیضان، عثمان ضمیر،راجہ شاہد اجمل،راجہ رومان،راجہ توقیر شبیر، شمریز ستی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر نمبردار راجہ ندیم رشید نے بابائے صحافت صوفی محمد ایوب مرحوم، راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور اصغر حسین کیانی کی قیادت میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے کہا کہ ہمارا مشن صرف علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنا اور مثبت تنقید ہے تا کہ معاشرے کی اصلاح اور علاقہ کی تعمیر و ترقی ہو سکے۔ پریس کلب کہوٹہ اور الیکٹرانک میڈیا یونین نے عہدیداران و ممبران نے نمبردارراجہ ندیم رشید کا شکریہ ادا کیا۔
امیر قاری محمد آمین خبطیب جامع مسجد بلال کی زیر صدارت منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب
Addressing the condolence reference held under the chairmanship of Amir Qari Muhammad Amin Khabatib Jamia Masjid Bilal
کہوٹہ: عمران ضمیر ,نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
قاری سعید الرحمٰن تنویر مرحوم نے ساری زندگی اسلام کی سر بلندی کے لیے کام کیا بیرون ممالک میں دین کی تبلیغ کرتے ہوئے سیکڑوں غیر مذہب لوگوں کو اسلام میں داخل کیا وہ درجنوں زبانوں پر عبور رکھتے تھے وہ ایک مہذبی سکالر، قاری، ادیب، شاعر اور اعلیٰ سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاستدان بھی تھے۔آپ جمیت علمائے اسلام کے مرکزی راہنما بھی تھے مسلہ کشمیر کے حوالے سے مسلم اُمہ کے علمائے کرام سے فتوے بھی حاصل کیے۔انکی وفات سے جو خلا پیدا ہوا صدیوں پورا نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار جمیت علمائے اسلام جموں کشمیر راولپنڈی ڈویژن کے امیر قاری محمد آمین خبطیب جامع مسجد بلال کی زیر صدارت منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد مکی کہوٹہ مولانا قاری عثمان عثمانی، قاری صغیر احمد امیر جمیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی، مولانا اسحاق امیر تحصیل کہوٹہ، مولانا خالد خلیل ناظم تحصیل کہوٹہ، مفتی فیصل نارہ، قاری محمد بشیر،مولانا عبدالحکیم، محمد عمر کے علاوہ کثیر تعداد میں علمائے کرام شرکت کی اس موقع پر شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یوسف مرحوم اور دیگر جمیت علماء کرام جو وفات پر گے انکی خدمات اور قاری سعید الرحمٰن تنویر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور تمام مرحوم علمائے کرام کی مغفرت کے لیے دعا کی جبکہ قاری محمد آمین نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب ملکر جمیت علمائے اسلام کو مضبوط اور فعال کرنا ہوگا اور تحفظ ختم نبوت ﷺ کے لیے ملکرکام کرنا ہوگا