جنجوعہ شوٹنگ والی بال مواڑہ راجگان کے زیر اہتمام سپر فور ٹورنامنٹ کا انعقاد۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد حسین جنجوعہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جنجوعہ شوٹنگ والی بال مواڑہ راجگان کے زیر اہتمام سپر فور ٹورنامنٹ کا انعقاد۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد حسین جنجوعہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ خصوصی تعاون و انتظامیہ راجہ محسن آف موہڑہ اور راجہ ارشد آف ٹھنگار تھے کمیٹی ممبران میں راجہ شیراز،راجہ سعد،راجہ نعمان (چھوٹو)،راجہ ضمیر، راجہ ساجد، حمید ظفر، راجہ نویداور راجہ عقیل راجہ باقر،راجہ سمیع تھے۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی معروف مسلم لیگی رہنماء وسوشل ورکر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد حسین جنجوعہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کر نے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل کود جسمانی نشو نماء کے لیے بہت ضروری ہے کھیل سائنسی طرزسے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے کھیل سے انسان کا دماغ تیز ہوتاہے اور صحیح کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جسم کے اعضاء طاقتور اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ انسان کی طبیعت بھی ہشاش بشاش رہتی ہے۔ کھیلنے سے انسان کا جسم بالکل فِٹ رہتا ہے اور بیماریاں بھی دور رہتی ہیں۔ کیونکہ کھیل ورزش کی ہی ایک قسم ہے اور بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرتی ہے۔ مختلف بیماریوں کے علاج کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میڈیکل کی فیلڈ میں بھی’فزیکل تھراپی‘ متعارف کروا ئی گئی ہے۔ جس میں لوگوں کے دماغ اور جسم کے مختلف اعضاء کے صحیح سے کام کرنے کے لئے مختلف اقسام کی ورزش کروائی جاتی ہے۔
Kahuta; Super Four Tournament organized by Janjua Shooting Volleyball Mowara Rajgan. Special guests Raja Sakhawat Ali Advocate and Dr. Sajjad Hussain Janjua who gave prizes at the closing ceremony.
میاں محمد نواز شریف نے ایک جرہت مندانہ فیصلہ کر کے بھارت کے دھماکو ں کا نہ صرف جواب دیا بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی محفوظ کر دیا
Mian Muhammad Nawaz Sharif not only responded to India’s bomb testing with a bold decision but also saved future generations.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اٹھائیس مئی یوم تکبیر کے حوالے سے چوہدری صداقت حسین، راجہ ندیم احمد، راجہ سعید احمد، راجہ علی اصغر،تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم تکبیر 28مئی ملکی تاریخ کا سنہری دن ہے۔جب ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان نے انڈیا کے ایٹمی دھماکے کے بدلے میں 6ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ملکی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گئے۔ان خیالات کا اظہار28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے چوہدری صداقت حسین سابق چیئرمین یوسی منیاندہ،مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں راجہ ندیم احمد،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر، راجہ سعید احمدرہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون اور مسلم لیگ ن کے رہنماء تنویر ناز بھٹی نے اظہار خیال اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف،مسلح افواج پاکستان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بھارت کے اٹیمی دھماکے کے جواب میں 28مئی 1998کوچاغی بلوچستان کے مقام پر6 اٹیمی دھماکے کر کے بھارے کا منہ توڑ جواب دیا یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہری دن ہے اس دن کو قائد جہموریت میاں محمد نواز شریف نے ایک جرہت مندانہ فیصلہ کر کے بھارت کے دھماکو ں کا نہ صرف جواب دیا بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی محفوظ کر دیا اس دن کو جہاں پاکستانی عوام جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہے وہاں پر پورے اسلامی ملک بھی انتہائی خوشی مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے کرم سے آج پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے انشااللہ ہمارے پیارے ملک پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلرسیداں کا دورہ یوسی بشندوٹ، موہڑہ نجار میں ڈیم میں ڈوب کر تین نوجوانوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی
raja Nadim Ahmed visits and pays condolences to the families of three youth who drowned in Morra Najjar
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلرسیداں کا دورہ یوسی بشندوٹ، موہڑہ نجار میں ڈیم میں ڈوب کر تین نوجوانوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے معروف رہنماء سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلرسیداں نے یونین کونسل بشندوٹ کا دورہ کیا اور موہڑہ نجار کے رہائشی تین دوست تجارب، حمزہ اور احسن جو جمعتہ الوادع والے دن دودہوچھہ ڈیم میں نہانے کے لیے گئے جہاں وہ نہاتے ہوئے ڈوب گئے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کے لواحقیں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پوڈر اور کیمیکل ملا دودھ دہی فروحت کیا جا رہا
Powdered and chemically mixed milk yoghurt is being sold in and around Kahuta city
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پوڈر اور کیمیکل ملا دودھ دہی فروحت کیا جا رہا ہے اسی طرح گرمیوں کے موسم میں دو نمبر اور مضرصحت مشروبات کی فروحت بھی دھڑے سے جاری ہے چند ڈیری فارمز جو کہوٹہ میں ہیں انکے علاؤہ باہر سے روزانہ کئی ٹن ملاوٹ شدہ دودھ پلاسٹک کے گندے اور معمر صحت ڈرموں میں بھر کر لیا جاتا ہے نیشنل بینک کے ساتھ اور دیگر جگہوں پر یہ دودھ لٹاکا کر لوکل دوکانداروں جنہوں نے گلی محلوں میں مکہ مدینہ دودھ دہی سنٹر اور اسی طرح ے ایسے ناموں سے ایسے کاروبار شروع کر رکھے ہیں یہاں سے یہ ملاوٹ شدہ دودھ 70 سے 80 روپے کلو لا کر غریب عوام کو 120 سے 130 روپے فروحت کیا جا رہا ہے حالانکہ کے سرکاری ریٹ 90 روپے کلو ہے جبکہ شہر میں دو نمبر آئس کریم اور مشروبات کے اڈے جگہ جگہ قائم ہیں جہاں سے من مانے ریٹوں پر کمیشن پر کام کرنے والے ریڑی بانوں کو ڈی جاتی ہیں محکمہ صحت کے علم میں لانے کے باوجود آج تک ان لوگوں کے حلاف کاروائی نہ ہوسکی محکمہ فوڈ اتھارٹی کی گاڑی کبھی کبھار آتی ہے جو چند دیگر دکانوں کی کاروائی کر کے چلی جاتی ہے جبکہ کہوٹہ شہر میں انتظامیہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرانے اور ان پر عمل درآمد کرانے پر مکمل طور پر ناکام ہے سبزی فروٹ گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش کے ریٹ دوگنے سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں اسی طرح ڈرگ انسپکٹر اور محکمہ صحت کی غفلت کی وجہ سے کہوٹہ اور گردونواح میں چند میڈیکل سٹوروں کے علاؤہ زیادہ تر میڈیکل اسٹورز غیر قانونی کھلے ہیں جہاں پر دو نمبر ادویات نشہ اور ٹیکے اور غیر ممنوع ادویات فروحت فروحت کی جا رہی ہیں جبکہ جگہ جگہ غیر قانونی مکینوں کی بھرمار ہے جو سادہ لوح عوام کا حون نچوڑتے ہیں شہریوں عوامی حلقوں نے ای ڈی او ہیلتھ وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کے حلاف فوری کارروائی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے اور اپنے فرائض کو بحوبی سر انجام دیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں
محکمہ جنگلات کہوٹہ کے افسران اور عملے کی ملی بھگت ٹمبر مافیانے غیر قانونی کٹائی کئی گئی
Illegal logging was carried out by timber mafia with the cooperation of officers and staff of Kahuta Forest Department
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حکومت کا سر سبز پاکستان کے دعوئے دھرئے کے دھرئے رہ گئے محکمہ جنگلات کہوٹہ کے افسران اور عملے کی ملی بھگت ٹمبر مافیانے غیر قانونی کٹائی کئی گئی سر کاری لکڑی کے نشانات کو ختم کرنے کے لیے جنگلات میں آگ لگا دی کہوٹہ جنگل نمبر 81 علاقہ سیویڑی کے جنگلات شدید آگ کی لپیٹ میں۔برگیڈئیر (ر) جاوید ستی موقع پر پہنچ گئے۔کہوٹہ کے جنگلات میں آئے روز آگ لگنا معمول بنتا جا رہا ہے۔ چیئر مین زکوۃ کمیٹی و ممبر گذارہ کہوٹہ راجہ عنایت اللہ ستی نے اس موقع پر کہا کہ آئے روز جنگلات میں آگ لگنے سے نہ صرف انسانوں کے لیے باعث نقصان عمل ہے بلکہ جانور بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں اور انکی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ انھوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔