پتریا ٹہ رینج کے جنگلا ت میں جانو روں کے چرا نے پر پا بندی کے با عث اور جنگلا ت بند ہو نے سے چند لو گ محکمہ جنگلا ت کے خلا ف مختلف قسم کے پرپگنڈے کر رہے ہیں
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… اہلیا ن علا قہ دھیر کوٹ ستیاں محمد یعقوب، ومحمد ارسلا ن، نیاز احمد، شفقت محمو د و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پا کستان کے ٹین بلین سونا می پرو گرام کے تحت پتریا ٹہ رینج کے جنگلا ت میں جانو روں کے چرا نے پر پا بندی کے با عث اور جنگلا ت بند ہو نے سے چند لو گ محکمہ جنگلا ت کے خلا ف مختلف قسم کے پرپگنڈے کر رہے ہیں جن میں کو ئی صدا قت نہیں ایسے افراد اپنے ذاتی مفا دا ت کی خا طر قومی خزانے کو نقصا ن پہنچا نے کی کو شش کر رہے ہیں جبکہ حکو مت کی جانب سے ٹین بلین سونا می پروگرام کے تحت ہزاروں ایکڑ کے رقبہ جا ت پر بیجا ئی سمیت پو دے لگا نے کا مثبت اقدام ہے جس کے تحفظ کے محکمہ جنگلا ت سمیت پرا ئیویٹ را کھے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جنگلا ت میں ہونے والی بیجا ئی اور پو دو ں کا موقع پر وزٹ کیا جا ئے جس سے دو دھ کا دو دھ اور پا نی کا پا نی ہو جا ئے گا۔
Kotli Sattian; Due to the ban on animal grazing in the forests of the Patriata Range and the closure of the forest, some people are spreading various propaganda against the forest department according to the local people.
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… مسلم لیگ ن یو تھ ونگ مر ی و کو ٹلی ستیاں کے کو آرڈینیٹر تو صیف ستی کی ایم ایس ایف کے رہنما ء و سابق ممبر ایم سی کوٹلی ستیاں قیصر ستی کے گھر آمد، قیصر محمو دستی کے والد کی وفا ت کی وفا ت پر ان سے اظہا ر تعزیت کیا اورمرحو م کے ایصا ل ثواب کے لیے دعا ئے مغفرت بھی کی گئی ر تو صیف ستی نے طیا رہ حا دثہ پر اظہا ر افسوس کر تے ہو ئے جا بحق افراد کے اہل خانہ سے بھی اظہا ر تعزیت کیا بعد ازاں انہوں نے میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کے باوجود مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔رمضان المبارک اور پھر عید کے موقع پر مہنگائی کا طوفان برپا تھا گراں فروشوں کو کھلی چھوٹ دی گئی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا رہا اور کوئی پوچھنے والا نہیں تھا حکومتی احکامات اورسرکاری ریٹ لسٹ کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جاتی رہیں تاجروں کو بھی حکومت کی طرف سے گزشتہ تین ماہ کی سخت صورتحال کے بعد کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جسکی وجہ سے انہوں نے بھی سارا بوجھ عوام پر منتقل کرکے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کا عید کی چھٹیوں کے دوران سوشل میڈیا پر زا ئد کرا یہ وصولی کی شکا یا ت پر مختلف رو ٹس پر خو د جا کر گا ڑیاں رو ک کر مسافرو ں سے زائد کرا یہ وصولی با ر ے پو چھا مگر کسی بھی جگہ گا ڑیوں میں مو جو د مسافرو ں نے زائد کرا یہ وصولی کی شکا یت نہ کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں نے عوام کے نا م اپنے پیغا م میں کہا کہ مختص شدہ کرا یہ سے زائد کرا یہ وصولی پر کو ئی بھی مسافر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں یا ٹریفک وارڈن کو تحریری درخواست دیں تو ایسے ٹرانسپوٹرز کیخلا ف سخت قانو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی جو زائد کرا یہ وصول کر ے گا انہوں نے مزید کہا کہ قا نو ن پر عمل درآمد یقینی بنا نے کے لیے بغیر کسی دبا ؤ کے ہر ممکن اقدا ما ت کیے جا ئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پاکستان پیپلز پا رٹی حلقہ این اے 57کے رہنما ء آصف شفیق ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طویل لاک ڈاون نے عوام اور سفید پوش کا بھرم رکھنا مشکل کر دیا تھا دیہاڑی دار اور چھوٹے دکاندار اور تاجر شدید مشکلات سے دوچار تھے ایسے میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور عید بازاروں کے کھلنے سے جہاں عام آدمی کی سفید پوشی کا بھرم بھی ٹوٹا اورعوام ایس او پیز کی خلاف ورزی اور پرہجوم شاپنگ سے لطف اندوزہو تے رہے ان حالات میں کرونا خطرات میں اضافہ کے خدشات بڑھ گئے ہیں ہمیں ذمہ دارانہ کردار اپناتے ہوئے ایس او پیز کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ خود کو اور ملک کو محفوظ رکھنا ہے باشعور قومیں مشکل وقت اپنے فیصلوں میں ملکی وقومی مفادات مقدم رکھتی ہیں پاکستان سمیت دنیا کرونا عذاب اورھمشکلات سے دوچار ہے اس کٹھن وقت میں اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے کیلئے ہر شخص کا کردار اہمیت کا حامل ہے کرونا عذاب سے لاکھوں انسان متاثر اور اور جانوں کو گنوابیٹھے ہیں ہمیں ایس اوپیزکے ساتھ اپنا خیال رکھتے ہوئے سب کو محفوظ رکھنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…معروف سیاسی و سماجی رہنما سالار قافلہ پی ٹی آئی رہنما ء راجہ محمد احسان ستی کی موضع کھٹیاں ڈھوک کرونکلس
کرونکلس کے معززین کی دعوت پر کرونکلس آمد اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر راجہ محمد احسان ستی نے یونین کونسل سانٹھ سرولہ ٹو کرونکس روڈ بنانے کا اعلان کیا اور کہا کے ایک ماہ کے اندر روڈ کا کام شروع ہو جائے گا اس موقع پر اہل علاقہ نے راجہ احسان ستی کا شکریہ ادا کیا اور بھر پور تعاون کا یقین دلوایا اس موقع پر ایم پی اے میجر لطاسب ستی اور انکے بیٹے اور ڈرائیور کے لیے خصوصی دعا بھی کی گی