DailyNews

Chakswari, AJk; Subedar (R) Fazil Shaheed Welfare Society, Domal carries out Distribution of Ramadan and Eid Food Package

صوبیدار(ر) فاضل شہیدویلفیئرسوسائٹی ڈومال کاقیام اوررمضان اورعید فوڈ پیکج کی تقسیم سے خدمات کاآغاز اورعوام علاقہ کاسوسائٹی کے قیام کاخیرمقدم اورکامیابی کے لئے دعا

چکسواری(حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جن محسنو ں نے ملک وقوم کے لئے تن من دھن کی قربانی دی ایسے لوگ مرکربھی زندہ جاویدرہتے ہیں لوگ جب بھی ان کانام لیتے ہیں ادب واحترام سے لیتے ہیں ان کی مغفرت کی دعائیں کرتے ہیں تاریخ میں ایسے لوگوں کے نام سنہری حروف سے لکھے جاتے ہیں ان لوگوں میں صوبیدار(ر) محمدفاضل شہیدبھی شمارہوتے ہیں ان کی عسکری ملی سماجی شاندارخدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے ان کی خدمات کابہترین اعتراف ان کے مشن کوجاری رکھنے کیلئے ان کے نام سے صوبیدار (ر)فاضل شہیدویلفیئرسوسائٹی ڈومال کاقیام عمل میں لایا گیا ان کے ایصال ثواب اوران کے درجات کی بلندی کے لئے دکھی انسانیت کی خدمت کامشن جوانہوں نے اپنی حیات میں شروع کیاتھااورشہادت تک جاری رکھاپوراکرنے کے لئے یونین کونسل فیض پورشریف کے موضع ڈومال کے اندرون وبیرون ملک مقیم نوجوانوں نے صوبیدار (ر) محمدفاضل شہیدکے نام سے ویلفیئرسوسائٹی ڈومال کاقیام عمل میں لایا اس کارخیر کاآغاز کوروناوائرس کی وباء سے متاثرہ 50 مستحق خاندانوں میں رمضان اورعید فوڈ پیکج تقسیم رکرکے کیاگیااس کارخیر کے لئے ڈومال کے برطانیہ میں مقیم نوجوانوں سے فنڈز جمع کیے جن سے پہلافود پیکج تقسیم کیاگیاپیکج کی تقیم کے آغاز پردعائیہ تقریب منعقدہوئی جس میں نے خصوصی طورپرشرکت کی حاجی راجہ محمداصغرخان اورعلامہ عبدالرشید نے دعاکرائی دعائیہ تقریب میں سوسائٹی کے مقامی عہدیداروں چیئرمین ظفراقبال مغل خواجہ محمداحتشام راجہ امجدمحمود اوردیگرافراد دانیال طاہرمنیربٹ پہلوان راجہ خا لدسمندر قاضی محمدخلیل اوردیگرافراد بھی موجودتھے دعائیہ تقریب کے بعد50ضرورت مندمستحق خاندانوں میں ان کے گھروں پرجاکرصوبیدار(ر) فاضل شہیدویلفیئرسوسائٹی ڈومال کے مقامی عہدیداروں نے رازداری کے ساتھ فوڈ پیکج تقسیم کرنے کی سعادت حاصل کی اس موقع پر سوسائٹی کے مقامی عہدیداروں چیئرمین ظفراقبال مغل خواجہ محمداحتشام راجہ امجدمحمود نے برطانیہ میں مقیم سوسائتی کے عہدیداروں کی فنڈز جمع کرنے کی کاوشوں پران کاشکریہ اداکیاانہیں خراج تحسین پیش کیااورمخیرحضرات کا تعاون کرنے پرشکریہ اداکیااورتعاون جاری رکھنے کی اپیل بھی کی اوراپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ خدا کی مخلوق کی خدمت ان کے دکھ درد میں شریک ہوناان کی غم گساری کرناخدمت خلق ہے اورخدمت خلق ہماری سوسائٹی کامشن ہے عوام علاقہ نے سوسائٹی کے قیام کاخیرمقدم کیاہے اور سوسائٹی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے مخیرحضرات سے اپیل کی اورسوسائٹی قائم کرنے اوریہ کارخیر شروع کرنے پرمخلصین کاشکریہ اداکیاسوسائٹی کے اعلی مقاصد میں کامیابی کے لئے دعاکی

چکسواری(نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) وزیر حکومت آزادکشمیر راجہ جاویداقبا ل نے ہندوستانی افوا ج کی جانب سے سیزفائرلائن پرمعصوم شہریوں کونشانہ بنانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کوروناکی وباء کی دوران بھی ہندوستان اپنی جارحیت سے باز نہیں آرہاہے رمضان المبارک میں شہریوں پرفائرنگ انتہائی بزدلانہ عمل ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی فوج انسانیت کی تمام حدیں پارکرچکی ہے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیزفائرلائن پرآباد کشمیری دفاع وطن کے لئے برسر پیکار ہیں وہ بھارتی اشتعال انگیزی سے ڈرنے والے نہیں اورمادر وطن کی چپے چپے کی حفاظت کے لئے ہروقت تیار ہیں وزیر حکومت نے کہاکہ بھارت کشمیر کے اندر کی صورت حال سے دنیاکی توجہ ہٹانے کے لئے خونی لکیرپرشہریوں کونشانہ بنانے اوران کی جان ومال کونشانہ بنارہاہے ہندوستان کی بزدل فوج خونی لکیرپرشہریوں کونشانہ بناکردنیاکی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی دنیااب بھارت کے مکروفریب کوجان چکی ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے مگروہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوسرد نہیں کرسکامسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے پائیدارعالمی امن کے لئے مسئلہ کشمیر حل کیاجائے اقوام متحدہ اپنی پاس کردہ قرار دادوں پرعملدرآمدکے لئے موثررول اداکرے عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کے بجائے بھارتی افواج کے مظالم فوری طورپربندکروائے اورکشمیریوں پرہونے والے مظالم کا نوٹس لے اوراپنابھرپور کرداراداکرے دنیاکے امن کے استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کوفوری طورپرحل کیاجائے جب تک مسئلہ کشمیر حل طلب رہے گاعالمی امن کوشدیدخطرات لاحق رہیں گے پاکستان اوربھارت دونوں ایٹمی پاور ہیں مسئلہ کشمیر کسی خطرناک جنگ کاسبب بن سکتاہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے اس مسئلہ کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا کاامن خطرے میں رہے گا کوروناوائرس کی وبا ء ظالم اورغاصب صہیونی وطاغوتی طاقتوں کے لئے بڑا سبق ہے کشمیر ی طویل عرصہ سے سخت ترین لاک ڈاؤن کاشکار ہیں ان کے دکھ درد کاکسی کواحساس نہیں ہے اب پوری دنیاکوروناوائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی مشکلات سے گز ررہی ہے اب تو انہیں کشمیریوں پرہونے والے مظالم کومحسوس کرناچاہیے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اندھیر نگر ی چوپٹ راج اضافی گڈ گورنس اور میرٹ کی ایڈہاک سپرنٹنڈنٹ عارضی چارج چیف آفسیر میونسپل کمیٹی چکسواری نے دھیجیاں اڑا دیں میونسپل کمیٹی چکسواری میں آج مستقل چیف آفسیر اور ایڈہاک سپرنٹنڈنٹ میں چارج کے لین دین پر توں توں تکرارایڈہاک سپرنٹنڈنٹ نے چارج دینے سے انکار کرتے ہوئے تڑی لگاتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی فیصلے کو نہیں مانتا جو کچھ کرنا ہے کر لو تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چکسواری کے چیف آ فیسر میرطارق کوبیسک مینجمٹ کورس کے لئے 19-12-19 کوکشمیر انسٹیٹیوٹ سائنسز مامورکیاگیاموصوف کورس کی تکمیل کے بعد24-03-20کواپنی اصل جائے تعیناتی پرحاضرہوگئے اوراپنی حاضری رپورٹ ایڈمنسٹریٹرصاحب کوپیش کی اورحاضر ی رپورٹ پرایڈمنسٹریٹر کے دستخط بھی ثبت ہیں لیکن اضافی چارج پرحاضرہونے والے چیف آفیسر عہدے پرتاحال پراجمان ہیں کیونکہ انہیں بطو ر چیف آفیسر اختیارات کے استعمال کابے حدشوق ہے وہ میر طارق کی اپنی اصل پوسٹ پرحاضری میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں موصوف وزیر بلدیات آزادکشمیر کے قریبی رشتہ دار ہونے کے دعویدار ہیں اور اپنااثرورسوخ استعمال کررہے ہیں چکسواری کے تاجر اورعوام ان کے اختیارات کے ناجائز استعمال سے نالاں ہیں اوران کی اصل پوسٹ پرحاضری کاپرزور مطالبہ کررہے ہیں اورچیف آفیسر میرطارق کی فور ی حاضری کامطالبہ کررہے ہیں حقدار کواس کاحق ملناچاہیے اضافی چارج پرکام کرنے والے ایڈہاک چیف آفیسر جواصل میں ضلع کونسل میرپورمیں سپرنٹنڈنٹ گریڈبی 17کے عہدے پرفائز ہیں موصوف اپنی اصل جائے تعیناتی پرحاضرہونے کے بجائے میرطارق کی حق تلفی کررہے ہیں اوروزیر بلدیات آزاد کشمیر کے رشتہ دار ہیں رشتہ داری کافائدہ اٹھارہے ہیں رمضان المبارک میں بازار کے دورے کرتے رہے اوراختیارات کاناجائز استعمال کرتے رہے دکانداران کے رویے سے نالاں ہیں میرطارق کی مامورگی کورس کے حکم نامہ میں یہ واضح طورپرلکھاہواہے کہ مسٹرعرفان سپرنٹندنٹ ضلع کونسل میرپورکوچیف آٖفیسرمیونسپل کمیٹی چکسواری کااضافی چارج تفویض کیے جانے کی منظوری دی جاتی ہے کورس کے اختتام پراضافی چارج ازخود ختم تصور ہوگااس کے باوجود موصوف میونسپل کمیٹی چکسواری میں چیف آٖفیسر کے عہدے پربراجمان ہیں اور چیف آفیسر میر طارق کی حاضری میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں وزیر اعظم آزادکشمیر نوٹس لیں اس ناانصافی ازالہ کریں جومیرطارق کے ساتھ کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button