DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujjar Khan has the highest number of positive patients infected with the virus in District Rawalpindi, while the death toll has risen to 9.

ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں ٹیکسلا۔مری کہوٹہ کلر سیداں میں سب سے زیادہ گوجرخان میں اس وائرس سے متاثرہ پازیٹیو مریضوں کی تعداد بھی 71 جبکہ اموات بھی 9 ہو چکی ہیں

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راولپنڈی کو کو رونا کے حوالے سے حساس ضلع قرار دے کر ریڈ کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں ٹیکسلا۔مری کہوٹہ کلر سیداں میں سب سے زیادہ گوجرخان میں اس وائرس سے متاثرہ پازیٹیو مریضوں کی تعداد بھی 71 جبکہ اموات بھی 9 ہو چکی ہیں لاک ڈ اؤن میں نرمی ہوتے ہی شہریوں کی سماجی فاصلے سمیت بچاؤ کے دیگر ایس او پیز میں شہریوں کی غفلت اور کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لاک ڈاؤن میں نرمی اور اسپتالوں میں انسداد کرونا سہولیات میں تیزی سے کمی کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ضلع راولپنڈی کو حساس ضلع قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب نے بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی طرف سے راولپنڈی کو کرونا مریضوں میں اضافہ کی وجہ سے ریڈ کیٹگری میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ رپورٹس کی تاخیر سے آمد بھی مسائل کا سبب بن رہا ہے نظیر بھٹو ہسپتال ۔ہولی فیملی ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال پر مریضوں کا لوڈ بڑھ گیا ہے ضلعی انتظامیہ نے اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے انتظامات میں مزید وسعت لانے کی پلاننگ شروع کر دی ہے جبکہ اس حوالے سے بازاروں میں بھی سخت انتظامات بھی کیے جارہے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے بازاروں میں بے تحاشا رش سے صورت حال مزید خراب ہونے اور وائرس تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے

Gujjar Khan has the highest number of positive patients infected with the virus in District Rawalpindi, while the death toll has risen to 9. the District Rawalpindi has been given red category after local hospital’s have reported high numbers infected with the virus.

موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے,پیپلز پارٹی کے رہنما لالہ شبیر

The present government has failed on every front, PPP activist Lala Shabbir

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پیپلز پارٹی کے رہنما لالہ شبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے دوسالوں میں عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا لوگ اب پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں جس میں ملک میں استحکام تھا امن و امان تھا اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول تھیں اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں لیکن پاکستان میں صرف پندرہ روپے فی لیٹر سستا کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی گئی پٹرول کی قیمتیں تیس روپے فی لیٹر کم از کم کم کرنی چائیے تھیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے حکومت نام کی کوئی چیز کہیں بھی نظر نہیں آتی پٹرول پندرہ روپے سستا ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹروں کے کرائے کم نہیں کیے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں رمضان میں اس قدر مہنگائی ہے کہ غریب آدمی تو دور کی بات سفید پوش آدمی کے لیے روزہ افطار کرنا ایک خواب بن گیا ہے حکومت رٹ کہیں بھی نظر نہیں آتی ہے وزیراعظم اور وزراء کی کارکردگی صرف میڈیا پر بیانات تک محدود رہ گئی ہے۔

باریاں لگانیوالوں کو اب دس سال تک انتظاار کرنا ہو گا,تحریک انصاف کے رہنما اللہ دتہ

Those who take turns will now have to wait for ten years, PTI activist Master Allah Dutta

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔تحریک انصاف کے رہنما اللہ دتہ نے کہا کہ باریاں لگانیوالوں کو اب دس سال تک انتظاار کرنا ہو گا کیونکہ دونوں بڑی پارٹیوں نے چالیس سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دیابلکہ اپنی بیرون ممالک میں جائیدادیں بنائیں عوام کا صرف استحصال کیا اب عوام ان دونوں پارٹیوں کو پہچان چکی ہے اب باریاں لگانے کا وقت ختم ہو گیا ہے کرونا وائرس جیسے کھٹن حالات میں بھی عمران خان نے پاکستان کی معشیت کو سہارہ دیا اور عوام کو بھی مسلسل ریلیف دے رہے ہیں جسکی مثال دو دفعہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرونا وائرس کے متاثرین کو اربوں روپے نقد تقسیم ٹیکس میں کمی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اربوں روپے کی سبسڈی دیکر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں واضح کمی عمران خان کاعوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ ریلیف آئندہ بھی جاری رہے گا جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button