Kallar Syedan; All the banks which used to provide services to the customers from 9:00 am to 6:00 pm now have working hours from 10:00 am to 1:30 pm.
تمام بنک جو صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک صارفین کو سہولیات مہیا کرتے تھے اب کے اوقات کار دن دس بجے سے ڈیڑھ بجے تک رکھے گئے ہیں
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔کورونا پر وفاقی حکومت کی ناقص پالیسی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے طے شدہ اصولوں کی دھجیاں بکھیر رہی ہے تمام بنک جو صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک صارفین کو سہولیات مہیا کرتے تھے اب کے اوقات کار دن دس بجے سے ڈیڑھ بجے تک رکھے گئے ہیں اور پھر گردونواح کی تمام برانچوں کو عارضی طور پر بند کر کے لوگوں کے ہجوم کو کلرسیداں شہر کی برانچوں پر منتقل کر دیا ہے جہاں بیرون ملک سے زکوٰۃ کی صورت میں آنے والے آٹھ سے دس ہزار اور کچھ باقی ماہانہ خرچے کے لیئے آنے والے پیسوں کی وصولی کے لیئے دوردراز سے روزیدار سارا دن دھوپ میں بنکوں کے باہر لگی طویل قطاروں میں اپنی باری کے منتظر رہتے ہیں بعض بنکوں کے باہر جگہ ہی دستیاب نہیں اور لوگ سڑکوں پرگھنٹوں کھڑے رہ کر روزے کی حالت میں حکومت کے لیئے بددعائیں دیتے ہیں ہونا تو یہ چاہیئے کہ بنکوں کے باہررش کم کرنے کے لیئے کلرسیداں سے ملحقہ تمام دیہات و قصبات کی برانچوں کو بھی بلاتاخیر کھول دیاجائے تاکہ کلرسیداں شہر کے بنکوں کے باہر لگی طویل قطاروں کا خاتمہ ہو اور لوگ اپنے اپنے علاقوں میں رقوم وصول کر سکیں۔
Kallar Syedan; All the banks which used to provide services to the customers from 9:00 am to 6:00 pm now have working hours from 10:00 am to 1:30 pm breaking the regulation set by the government and WHO. The public are suffering due to unofficial times.
لاک ڈاون کے خلاف انتظامی کاروائیاں بغیر کسی وقفے کے جاری،بدھ کے روز سات دوکانیں سیل کردی گئیں
موٹر سائیکل ٹکرانے کا شاخسانہ،سارا دن فریقین میں لڑائیاں ہوتی رہیں ایک فریق کے تیس سے زائد افراد نے افطاری کے فوری بعد گاؤں پر حملہ کر دیا
Group of 30 men attack in village Maira Sangal after a motorbike accident
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ موٹر سائیکل ٹکرانے کا شاخسانہ،سارا دن فریقین میں لڑائیاں ہوتی رہیں ایک فریق کے تیس سے زائد افراد نے افطاری کے فوری بعد گاؤں پر حملہ کر دیا،نماز پڑھتی خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر ملک اللہ یار پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی روانہ کر دیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح کلر سیداں بائی پاس پر مہیرہ سنگال کے ایک شخص کا موٹر سائیکل ٹکرانے سے طاہر انجم نامی شخص موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان گالم گلوچ کے بعد معاملہ رفع دفع ہو گیامگر سہ پہر 3 بجے کے وقت طاہر انجم سکنہ منگال اپنی بے عزتی بدلہ لینے کیلئے اپنے 10/15 نوجوان ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر مہیرہ سنگال پہنچ گیا جہاں دونوں طرف سے ڈنڈوں، ہاکیوں اور لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور اس دوران حملہ آوور ہونے والے افراد کے پانچ کے قریب موٹر سائیکل چھین لئے اور توڑ پھوڑ کر کے انہیں شدید نقصان پہنچایا جس کے بعد مغرب کے قریب مہیرہ سنگال کے 30/35 نوجوان اسلحہ سے لیس ہو منگال پہنچ گئے اور فائرنگ شروع کر دی اور اس دوران منگال کی مساجد سے اعلان کئے جاتے رہے کہ گھر میں اسلحہ یا ڈنڈا وغیرہ جو بھی موجود ہے لے کر باہر آ جائیں اور اس دوران دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں 40 سالہ گل ناز نامی خاتون جو کہ نماز پڑھ رہی تھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جبکہ ناک پر ہاکی لگنے سے سمی نامی نوجوان بھی زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق خاتون سمیت زخمیوں کی تعداد تین بتائی جاتی ہے۔سب انسپکٹر ریاض گورائیہ مصروف تفتیش ہیں۔
Shopkeepers defy lockdown regulations as 7 shops are sealed by local authorities
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ کلرسیداں میں لاک ڈاون کے خلاف انتظامی کاروائیاں بغیر کسی وقفے کے جاری،بدھ کے روز سات دوکانیں سیل کردی گئیں تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال اور چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید کی ہدایت پر لاک ڈاؤن آفیسر عمر صغیر اور انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حسین حیدری نے بدھ کے روز لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر گوجرخان روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے وحید الیکٹرانکس، فیاض الیکٹریکل،بشارت الیکٹریکل،بھٹی پلاسٹک،بسمہ اللہ لیس سینٹر،راجہ رانی لیس سینٹر اور خرم موبائل سمیت سات دوکانیں سیل کر دیں اور خبردار کیا کہ لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے والے قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں کوئی بھی حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا جو کرے گا تو قانون فوری حرکت میں آئے گا قانون اور کورونا ایس او پی پر ہرصورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
نوسر باز اور جیب تراش رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا کام دکھا کر موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب
Three Lakh Rps taken from man by conman as he made withdrew at a bank
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ سادہ لوح شخص نوسربازوں کے ہاتھوں لٹ گیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقے کا شہری کلر سیداں میں واقع ایک نجی بنک سے تین لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر باہر نکلا اور اسی دوران دو نوسربازوں نے رقم گننے کے بہانے تمام رقم اس سے لے لی اور رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے غائب ہو گئے۔سادہ لوح شخص شور کرتا رہ گیا اور نوسر باز اپنا کام دکھا کر رفو چکر ہو گئے۔یاد رہے کہ کرونا وائرس کے باعث بنکوں کے سامنے صارفین کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں جبکہ اس دوران سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے نوسر باز اور جیب تراش رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا کام دکھا کر موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
سابقہ مقدمہ بازی کا شاخسانہ، سات افراد نے خاتون کو زخمی کر دیا
Women attacked and injured in Nothia over a long running court case
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔سابقہ مقدمہ بازی کا شاخسانہ، سات افراد نے خاتون کو زخمی کر دیا۔ فولاد بی بی زوجہ محمد صغیر سکنہ نوتھیہ نے پولیس کو بیان کیا کہ گزشتہ روز بوقت 12 بجے دن، میں اپنے چھوٹے بیٹوں کے ہمراہ کاشت کی ہوئی فصل گندم کی کٹائی کر رہی تھی کہ اچانک مسمیان قمر علی،محمد نعیم،محمد وسیم،حسن علی،عثمان مسلحائے اسلحہ اورشہناز بی بی مسلح ڈنڈا میری زمین پر آ گئے اور محمد نعیم نے للکارا مارا کہ آج ان تینوں میں سے کوئی بھی بچ کر نہ جائے۔اس دوران محمد نعیم نے میرے دونوں بیٹوں پر فائر کیا جو خوش قسمتی سے مس ہو گیا۔دوسرا فائر قمر علی نے سیدھا مجھ پر کیا جو چھرے میرے دائیں بازو کی کہنی اور میرے دائیں کان کی لوپر لگے جس سے میں مضروب ہو کر زمین پر گر گئی۔میرے شور وویلا کرنے پر لوگ جمع ہو گئے جنہیں دیکھتے ہی ملزمان موقع سے فرار ہو جانے میں کامیا ب ہو گئے وجہ عناد سابقہ مقدمہ بازی بیان کی جاتی ہے۔
تھانہ کلر سیداں کی حدود میں بکری چوری کی دو مختلف وارداتوں میں تین عدد بکریاں اور دو عدد بکرے چوری کر لئے گئے
Five goat stolen from Kallar area
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ تھانہ کلر سیداں کی حدود میں بکری چوری کی دو مختلف وارداتوں میں تین عدد بکریاں اور دو عدد بکرے چوری کر لئے گئے۔چوری کی پہلی واردات ناظم آباد کلر سیداں میں ہوئی جہاں نامعلوم ملزمان ارشد محمود کی ایک عدد بکری اور ایک عدد بکرا جبکہ کلر سیداں کے ہی رہائشی ذوالقرنین کی دو عدد بکریاں اور ایک عدد بکرا چوری کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
چوہدری محمد اسلم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار
Expressing deep sorrow and grief over the death of Chaudhry Muhammad Aslam
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔تحریک انصاف ایگزیکٹو لائرز کلب کے فنانس سیکرٹری خورشید اعوان ایڈووکیٹ،شاہد محمود سنگڑال ایڈووکیٹ ٹکال نے چوہدری مبین اور چوہددی خرم کے تایا،چوہدری توقیراسلم کے والد چوہدری محمد اسلم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سماجی خدمات کو سراہا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی۔