حکومت پنجاب نے یونین کونسل دفتر کو ختم کر کے اسے فیلڈ آفس کا نام دے دیا
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
حکومت پنجاب نے یونین کونسل دفتر کو ختم کر کے اسے فیلڈ آفس کا نام دے دیا ہے۔بیول یونین کونسل کو فیلڈ آفس نمبر تین کا نام دیا گیا ہے۔یکم مئی سے پورے پنجاب میں یونین کونسل سسٹم کو ختم کر دیا گیا ہے جب کہ اس کہ جگہ نیا نظام لایا جائے گا جس میں ایک کلرک مقامی فیلڈ آفس میں ڈیوٹی کرے گا جہاں پر تمام علاقہ کا ریکارڈ برائے پیدائش و اموات رکھا جائے گا جس میں نئے اندراج وغیرہ کا کام کیا جائے گا اور سرٹیفیکٹ تاریخ پیدائش و اموات تحصیل انتظامیہ کی اتھارٹی سے جاری کئیے جائیں گے۔
Gujar Khan; The Punjab government has abolished the Union Council office name by its area instead it will be renamed as Field Office with number.