بیول قاضیاں بھڈانہ حبیب چوک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول قاضیاں بھڈانہ حبیب چوک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں رمضان کی آمد سے قبل دکانداروں نے بھی چھریاں تیز کر دیں ہیں بیس کلو آٹا کا تھیلا1350روپے،گوشت چھوٹا 1000روپے،بڑا گوشت 450روپے کلو،مرغی 230روپے کلو،تھوم 400روپے کلو،ادرک 400روپے کلو،انڈے 120روپے درجن،سبزیاں سو سے دوسو روپے کلو جبکہ چینی 85سے 90روپے کلو گھی کوکنگ آئل دالیں بھی انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کم کرنے کے لیے یوٹیلٹی سٹورز اور دیگر اشیائے خوردونوش کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے جس کے ثمرات غریب عوام تک ابھی نہیں پہنچ پا رہے ہیں یوٹیلٹی سٹورز اور کریانہ سٹورز کی قیمتوں میں انیس بیس کا فرق ہے اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان حرا رضوان سے مطالبہ کیاہے کہ ہر ہفتے شرقی گوجرخان کے چھوٹے بڑے شہروں کا دورہ کریں اور حکومتی لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں۔
قاضیاں میں دوائیوں اور کرونا کٹ کا عطیہ
Ummat welfare society donates medicine in Qazian region
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔سابق ناظم یوسی قاضیاں آغا نعمان منیر ایڈوکیٹ کی خصوصی کاوش فلاح امت ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے آر ایچ سی قاضیاں میں دوائیوں اور کرونا کٹ کا عطیہ۔ تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی قاضیاں کا عملہ جو کرونا کے خلاف اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر مریضوں کی خدمت میں پیش پیش ہے قاضی نعمان کی خصوصی کاوش پر سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی اجمل قریشی،قاضی قیصر محمود،راجہ منیب الرحمن،محمد ظہور،فضل حسین شاہ نے قاضیاں آر ایچ سی میں آ کر ڈاکٹر کٹ اور ادویات عطیہ کی۔ قاضی قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سوسائٹی کے زیر سایہ چلنے والا ہسپتال ضلع راولپنڈی میں بڑے ہسپتالوں میں شامل ہے ہماری ایمبولیس ڈی ایچ او گوجرخان کی زیر انتظام چل رہی ہے جو کرونا سکرینگ کے لئے چل رہی ہیں حاجی رمضان نے کہا کہ ہمیں شرمندگی محسوس ہوتی ہے فوٹو سیشن کرواتے ہوئے لیکن اسے دیکھ کر دوسرے لوگ اس کار خیر میں بڑھ چل کر حصہ لیتے ہیں انچارچ آر ایچ سی قاضیاں ڈاکٹر سید رسول نے تمام معزز مہماموں کا شکریہ ادا کیا۔
راجہ جاوید کی والدہ اورکامران شیراز بھٹی کی خالہ کی نماز جنازہ ادا کی گی
Mother of Raja Javed ( PPP UC Qazian) passed away
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پاکستان پیپلزپارٹی یوسی قاضیاں کے جنرل سیکرٹری راجہ جاوید کی والدہ اورکامران شیراز بھٹی کی خالہ کی نماز جنازہ ادا کی گی نماز جنازہ میں سابق امیدوار برائے چیئرمین راجہ سجاد بشیر،سابق کونسلر راجہ دلپذیر،صدر پی پی پی یوسی قاضیاں بابو اختر پرویز،نمبردار فیض چوہدری فاروق،آغا قاضی کلیم احمد اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی مرحومہ کے بلند درجات کے لئے اجتماعی دعا کی گی۔
کرونا وائرس نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے,علامہ قیصر شہزادسلطانی
Coronavirus has spread in Pakistan, Allama Qaiser Shezad Sultani
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔علامہ قیصر شہزادسلطانی نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح کرونا وائرس نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ابھی متاثرین اور اموات کی شرح انتہائی کم ہے جس کا ہم اللہ رب العزت کے سامنے سربسجود ہو کر معافی مانگتے ہیں لیکن ماہرین کی راہے ہے کہ آئندہ دوہفتوں میں پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرین میں اضافہ ہو سکتا ہے یہ ایک ازمائش کی گھڑی ہے اسکی وجہ سے تقریباً ہر شخص پریشان اور بے بسی کا شکار ہے یہ اللہ تعالی کی طرف سے ہلکی سی ناراضگی ہے جس کی وجہ سے ہم پر اللہ تعالی کے گھر کے دروازے بھی بند ہو چکے ہیں یہ قیامت کی نشانیاں ہیں ہمیں اللہ تعالی کو راضی کرنے کے لیے گڑ گڑا کر معافی مانگنی چائیے اور اجتماعی توبہ کرنی چائیے اور مشکل کی اس گھڑی میں مخلوق خدا کی خدمت کرنی چائیے تمام سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے گلی محلے پڑوسیوں ضرورتمندوں کی دل کھول کر مددد کرنی چائیے مخیر حضرات کو بھی مستحقین غربا اور نادار لوگوں کی مدد کے لیے آگے آنا ہو گا اس عمل سے ہم اللہ تعالی کی ناراضگی کو دور کر سکتے ہیں۔