DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Municipal committee officials visit Kotli Sattian bazaar and distribute masks and gloves free to public

چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں محمد خا لد خا ن نے مین با زار کو ٹلی ستیاں کا وزٹ کیا اور لو گو ں میں ما سک اور گلوز تقسیم کیے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں محمد خا لد خا ن نے مین با زار کو ٹلی ستیاں کا وزٹ کیا اور لو گو ں میں ما سک اور گلوز تقسیم کیے اور عوام کو سوشل ڈسٹینسنگ اور ہا تھ دھو نے کے متعلق اگا ہی دی،اس مو قعہ پر چیف آفیسر محمد خا لد خا ن نے لو گو ں کو اپیل کی کہ وہ اپنے گھرو ں میں رہیں اور بلا ضرورت با زارو ں اور پبلک مقا ما ت پر نہ جا ئیں اور نہ ہی ایک جگہ پر زیا دہ تعدا د میں اکھٹے ہو ں چیف آفیسر نے محمد خا لد خا ن نے میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مو جو دہ حا لا ت سے نمٹنے کے لیے عوام کو ہر ممکن سہو لیا ت فراہم کی جا ئیں گی اور اس سلسلے میں تما م وسائل برو ئے کا ر لا ئے جا ئیں گے عوام علا قہ نے ہینڈ زواشنگ ما سک اور گلوز تقسیم کر نے پر چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں محمد خا لد خا ن کا شکریہ اد کیا۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں میں بھی احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں امدادی رقوم کی تقسیم کاتیسرا روز 86 مستحق خواتین کو 1,90,000رو پے پے منٹ کی گئی مگردو ر دراز سے آنے والی خواتین کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا، ایک کیشن سینٹر سینکڑو ں خواتین کے لیے نا کا فی، ایک دن میں 70سے 80خواتین کو پے منٹ ہو نے سے کئی خواتین جو کہ دن بھر انتظا ر میں رہتی ہیں متعدد جو کہ دو ر دراز اور دشوار گزار علا قوں سے سفر کر کے آئیں تھیں جن میں اکثر روزے دار بھی تھیں ا نہوں نے سخت ما یوسی کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ ایک طرف پبلک ٹرانسپو رٹ بند ہونے سے شہرو ں کی نسبت پہا ڑی علاقوں میں مشکلا ت زیا دہ ہیں دو سری جا نب دن بھر انتظا ر کے با عث متعدد جن کے بعض ٹیکنیکل ایشوز کے با عث پے منٹ بھی نہیں ہو سکی انہوں نے سخت ما یوسی کا اظہا ر کرتے ہو ئے سسٹم میں بہتری لا نے کا مطا لبہ کیا اور کہا کہ کو ٹلی ستیاں میں کیشن سینٹر کی تعدا د بھی بڑھا ئی جا ئے تا کہ خواتین جن میں متعدد بو ڑھی خواتین بھی ہیں انہیں یہاں پہنچنے تک شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی نے کیش سینٹر ز کا دو رہ کیا اور سیکو رٹی انتظا ما ت کا بھی جا ئزہ لیا جبکہ کیش سینٹر کے با ہر پو لیس او ر پا ک فو ج کی نفری بھی تعینا ت کی گئی تھی اور تحصیل انتظا میہ کیطرف سے تحصیلدا ر کو ٹلی ستیاں سید عباس رضا ء شاہ کو تعینا ت کیا گیا تھا اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر بی آئی ایس پی راجہ محمد عثما ن نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کہ کہا کہ پہلے سے رجسٹرڈ مستحق خواتین کو وزیرا عظم احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت 12ہزار روپے فی کس دیئے جا رہے ہیں دوسرے مرحلہ میں اس پروگرام کے تحت آن لائن رجسٹریشن کروانے والے مستحقین کو بھی منظوری کے بعد ان ہی سنٹر سے رقوم تقسیم کی جا ئیں گی۔جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف امداد آن لائن پروگرام کے تحت مصدقہ رجسٹرڈ افراد کو بھی ضلعی انتظامیہ کو فہرستیں موصول ہو نے کے بعد حکو مت کے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق رقوم کی تقسیم بھی ان سنٹر ز سے کی جا ئے گی۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… خبر پر ایکشن، ایک ما ہ سے لینڈ سلا ئیڈنگ کے با عث بند کہو ٹی کلیا ڑی رو ڈ ٹریفک کے لیے کھو ل دی گئی عوام علاقہ کا اوصا ف ٹیم سے اظہا ر تشکرتفصیلا ت کیمطا بق کوٹلی ستیا ں کے علاقہ کہوٹی کلیاڑی روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ما ہ سے بند تھی جس کی خبر کی گئی تھی جس پر ایکشن لیتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں نے محکمہ ہا ئی وے کو سڑک کو فو ری کھولنے کے احکا ما ت جا ری کیے جس پر آج سڑک کو ٹریفک کے لیے کھو ل دیا گیا واضع رہے کہ مذکو رہ لینڈ سلا ئیڈنگ سے بوائز پرائمری سکول گولہ کی بلڈنگ بھی شدید خطرے میں ہے کئی درختوں نے بجلی کے پول اور تاروں کو بھی نقصان پہنچا یا، مگر محکمہ واپڈا تاحال خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے اور کسی بڑے نقصا ن کا بھی خد شہ ہے سڑک کی بندش کے با عث کئی گا ڑیاں پھنسی ہو ئی تھیں مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر لیجانے پر لو گ مجبور تھے سڑک کھلتے ہی عوام علا قہ نے سکھ کا سانس لیا اور اوصا ف ٹیم سمیت اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کا بھی شکریہ ادا کیا

Show More

Related Articles

Back to top button