جماعت اسلامی اور کے الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کوٹلی ستیاں کے زیراہتمام آج تحصیل کی بڑی مساجد میں کرونا وائرس کے خلاف سپرے کروایا گیا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…. جماعت اسلامی اور کے الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کوٹلی ستیاں کے زیراہتمام آج تحصیل کی بڑی مساجد میں کرونا وائرس کے خلاف سپرے کروایا گیا اس مہم میں جے آئی یوتھ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے حصہ لیا اس مہم کے بعد نمازی حضرات رجوع الی اللہ کی غرض سے بلا خوف وخطر مساجد میں جا سکتے ہیں اہل علاقہ نے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا یہ مہم امیرجماعت اسلامی تحصیل کوٹلی ستیاں جناب حافظ حفیظ الرحمن جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ ضلع۔ کو ہسار عمیر افتخار اور اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کوٹلی ستیاں انعام الحق منصوری کی قیادت میں جاری رہی اور آئندہ بھی انشااللہ جاری و ساری رہے گی۔۔ دریں اثناء الخدمت فاونڈیشن نے کرونا سے متاثرہ دیہاڑی دار مزدور اور متاثرین کے لیے راشن پیکج کا انتظام کرنے کا انتظام کیا ہے مخیر حضرات اپنا صدقہ،خیرات الخدمت فاؤنڈیشن کوٹلی ستیاں میں جمع کروا سکتے ہیں
کو ٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر) اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کا کو ٹلی ستیاں میں آٹے بحران پر قابو پا نے کے لیے نو ٹس لے لیا،آٹے کی حکومتی نرخوں پر وافر فراہمی کے باوجود عوام الناس کی طرف سے عدم دستیابی کی شکایت کے پیش نظرانہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ڈیلران،حکومتی نرخوں پر فراہم کر دہ آٹے کی دکاندران کو فروخت کی تفصیل روانہ کی بنیاد پر فراہم کرنے کے پابند ہوں گے اس کے علا وہ تمام دکاندران آٹے کے تمام خریداروں کا نام؛ولدیت؛موبائل نمبراور خرید کر دہ آٹے کی مقدار کا ریکارڈ مرتب کریں گے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…. کو ٹلی ستیاں پو لیس کی دفعہ 144کی خلا ف ورزی کر نے والے 3مو ٹر سائیکلوں پر بیٹھے 6افراد کیخلا ف مقدمات درج،احتشام الحق سکنہ بیاہ،سہیل احمد سکنہ چاہواں،باسط نفیس سکنہ ڈونگا کھیتریوسی بن تحصیل مری،قادر علی، یوسی بن تحصیل مری حسنین جمیل ساکن بلاوڑہ،اور واصد نسیم کیخلا ف دفعہ144کی خلا ف ورزی کر نے پر تھا نہ کو ٹلی ستیاں پو لیس نے مقدما ت درج کر لیے ایس ایچ او تھا نہ کو ٹلی ستیاں وقار احمد نے بتا یا کہ دفعہ 144کی خلا ف ورزی کر نے والے کسی بھی شخص کے لیے کو ئی رعا ئیت نہیں اس افراد کیخلا ف بھر قانو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی انہوں نے کہا اس وقت مو جودہ ملکی صورت حا ل کے پیش نظر ہر فرد کو کرونا وائرس کی وبا ء کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی ادا روں کیساتھ تعاون اور احتیا طی تدا بیر پر عمل پیرا ہو نا چا ہیے۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…. اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی نے کرونا وائرس کے پیش نظر موجودہ حالات میں رضا کا رانہ طو ر پر کا م کر نے والے طلبا ء کو پیشکش کر دی اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں سے جا ری ایک مراسلہ میں کہا کہ سول انتظامیہ کوٹلی ستیاں کو کرونا وائرس کے پیش نظر موجودہ حالات میں ایسے طلبہ جو رضاکارانہ بنیادوں پر حکومتی اہلکاروں کی معاونت کے خواہشمند ہوں کی خدمات درکار ہیں جس میں طلبہ کی عمر اٹھارہ برس سے زیادہ ھونی چاہیئے خواہشمند طلبہ مندرجہ ذیل نمبر03475659099 پر text کے زریعے اپنا نام ولدیت پتہ اور تعلیمی ادارے کا نام فراہم کریں۔