بیول یوٹیلٹی سٹور پر آٹا چینی دالیں نایاب،مزدور دیہاڑی دار اور غریب طبقہ خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور جبکہ کریانہ سٹور پر بھی آٹا غائب
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول یوٹیلٹی سٹور پر آٹا چینی دالیں نایاب،مزدور دیہاڑی دار اور غریب طبقہ خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور جبکہ کریانہ سٹور پر بھی آٹا غائب۔کرونا وائرس کے پھیلاو کے ساتھ ہی لوگوں نے اشیائے خوردونوش کی چیزیں گھروں میں ذخیرہ کر لی ہیں جسکی وجہ سے علاقے میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا ہے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا چینی دالیں بھی ختم ہو گئی ہیں لوگ خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں آٹا چینی دالوں کے بحران سے مزدور دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے یوٹیلٹی سٹور میں آٹا چینی دالوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں میں بھی وافر مقدار میں آٹے کی سپلائی کی جائے تاکہ علاقے میں پائی جانیوالی خوف کی لہر کو ختم کیا جا سکے۔
شام چھ بجے بیول،قاضیاں،بھڈانہ،حبیب چوک،چنگا میرہ،میراشمس،سوئی حافظاں اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر سفید جھنڈے لہرا کر ڈاکٹروں اور نرسوں اور میڈیکل سٹاف کے ساتھ اظہار یکجہتی
Public in Gujar Khan raise white flags on roof tops to show solidarity with medical staff
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کے خلاف فرنٹ لائن سپاہی بن کر لڑنے والے ڈاکٹرز،نرسیں اور میڈیکل سٹاف بہادری جرات کے ساتھ اپنی قوم کا علاج کرنیوالوں کے لیے شام چھ بجے بیول،قاضیاں،بھڈانہ،حبیب چوک،چنگا میرہ،میراشمس،سوئی حافظاں اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر سفید جھنڈے لہرا کر ڈاکٹروں اور نرسوں اور میڈیکل سٹاف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور تم مسیحا ہو اس قوم کے ہمیں تم سے پیار ہے بچوں نے جوانوں نے گھروں میں گیت گا کرڈاکٹروں نرسوں اور میڈیکل سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور حکومت کے اس فیصلے کو بھی سراہا جو ڈاکٹر نرسز میڈیکل سٹاف جو کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں انکو ایک اضافی تنخواہ دینے کے فیصلے کو سراہا لوگوں نے کرونا وائرس کے مریضوں ڈاکٹر نرسوں اور میڈیکل سٹاف کی زندگی صحت درازی عمر کی بھی خصوصی دعائیں مانگیں جبکہ ڈاکٹر اسامہ جو کرونا وائرس کے مریضوں کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی انکو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آج جمعہ کی نماز کا اجمتماع انتہائی مختصر رہا
Friday prayers held with few people
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
آج جمعہ کی نماز کا اجمتماع انتہائی مختصر رہا۔ کرونا کے پھیلاو کے خطرے کر ہیش نظر اور شدید بارش کی وجہ سے شرقی گو جر خان کی مساجد میں نمازیوں کی تعداد بہت کم رہی۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے ہدایت نامہ جاری کیا کہ تمام افراد گھروں میں نماز ادا کریں اور مساجد میں صرف امام، ملازم، خدمات گار وغیرہ باجماعت نماز ادا کریں۔اسلام آباد میں بھی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو گھروں میں ہی نماز جمعہ ادا کرنے کا کہا گیا قبل ازیں تمام جامع مساجد میں قالین دریاں وغیرہ ہٹا دی گئیں ہیں اور آج جمعہ کی نماز میں انتہائی کم افراد آئے۔تمام مساجد میں کرونا وباء سے نجات کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔