DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; The government administration has issued orders to remove all carpets, rugs and other soft bedding at Masjid’s in view of the threat of the Corona virus.

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومتی انتظامیہ نے احکامات جاری کئے ہیں کہ مساجد میں تمام کارپٹ، قالین،دریاں اور دیگر نرم بچھونے اٹھا دئیے جائیں

بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومتی انتظامیہ نے احکامات جاری کئے ہیں کہ مساجد میں تمام کارپٹ، قالین،دریاں اور دیگر نرم بچھونے اٹھا دئیے جائیں تا کہ اس وائرس کے پھیلاو سے بچا جا سکے۔ ان احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مرکزی جامع مسجد بیول میں تمام کارپٹ اٹھا دئے گئے ہیں اور نمازی بالکل ننگے فرش پر نماز ادا کرتے ہیں۔اسی طرح جمعہ کی نماز کا اجتماع بھی ننگے فرش پر نماز جمعہ ادا کرے گا۔

مدنی محلہ اور دیگر قریبی بستیوں میں کرونا وبا سے نجات کے لئے اذانیں بلند

Azan prayers at top of public homes around all the villages to prevent spread of coronavirus

بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
بیول۔ مدنی محلہ اور دیگر قریبی بستیوں میں کرونا وبا سے نجات کے لئے اذانیں بلند۔ بیول میں نوجوانوں نے اللہ کے حضور اس موذی مرض کرونا سے پوری دنیا کو نجات دلانے کے لئے اپنے اپنے چھتوں پر بآ واز بلند اذانیں دیں ہر طرف سے اللہ اکبر کی صدائیں فضا میں بلند ہوئیں اور بعد اذاں دعائیں کی گئیں کہ اے اللہ اپنے پیارے حبیب کے صدقے پوری دنیا کو اس مرض سے نجات عطا کر ہماری خطائیں معاف فرما ہم پر رحم کر۔

Show More

Related Articles

Back to top button