اسلام پورہ جبر قانون کی پاسداری نہ کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے اور اس کے ساتھ شاپنگ ہال سمیت دوکانیں بند
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ سے)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان حرا رضوان کی خصوصی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ ملک عامر کا اسلام پورہ جبربازار کاہنگامی دورہ تمام بازار کو بند کرا دیا اسلام پورہ جبر قانون کی پاسداری نہ کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے اور اس کے ساتھ شاپنگ ہال سمیت دوکانیں بند کرا دی کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اسلام پورہ جبر میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی خصوصی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ ملک عامر گوجرخان کا اسلام پورہ جبر کا دورہ کیا جس میں ان کے ساتھ پٹواری ظفر محمود،بھٹی بابر پٹواری،محمد عتیق،شبیر بھٹی گرداور،محمد نصر اللہ تھے انہوں نے اپنے دورے کے دوران متعدد دوکانداروں کو جرمانے کیے اور شاپنگ ہال،گروسری شاپ،کلاتھ ہاؤس وغیر ہ کے مالکان کو اپنے کاروبار تاحکم بند کرنے پرزور دیا انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے حکم کے مطابق کریانہ سٹور،سبزی فروٹ شاپ،ددوھ دہی شاپ،تندور بیکری شاپ،پیٹرول پمپس اور گوشت کی دوکانیں بھی پابندی سے مستنیٰ ہوں گی اور اس کے ساتھ ساتھ ہوٹل مالکان زیادہ ہجوم نہ اکھٹا کرنے اور پارسل کی صورت میں اپنے کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا اپنی احتیاط خود کریں زیادہ میل جول سے احتیاط برتیں اور اپنے سمیت دوسروں کی زندگیاں بچائیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان سمیت تحصیلی انتظامیہ کے اس اقدام کو اہلیان علاقہ نے سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
کرونا وائرس کے خطر کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 14دن کے لئے لاک ڈاون کا اعلان کر دیا گیا
The Punjab government has declared a lockdown for 14 days due to the threat of the coronavirus
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ ہوٹھوار ڈاٹ کوم: :
کرونا وائرس کے خطر کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 14دن کے لئے لاک ڈاون کا اعلان کر دیا گیا یے اس سے قبل حکومت پنجاب نے دو دن کا عارضی لاک ڈاون کیا تھا لیکن آج اس لاک ڈاون کو زیادہ مدت کے لئے بڑھا دیا گیا ہے کیونکہ کرونا وائرس کے پھیلاو کےخطرہ اور اس سے بچاو کے لئے پنجاب حکومت نے یہ اقدام اٹھا یا ہے تا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اس سے قبل آج اسلام آباد کی یونین کونسل بھارہ کہو میں تبلیغی جماعت کے ایک ساتھی جو کہ بیرون مک کرغستان سے تعلق رکھتے تھے انہیں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسلام آباد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تبلیغی جماعت کے دیگر ساتھیوں کے بھی ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔