ھانہ پولیس چکسواری کا انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر گشت جاری
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)تھانہ پولیس چکسواری کا انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر گشت جاری بازاروں میں رش قائم دائم پولیس کا محض رسمی کاروائی کرنے پر ہی اکتفاء تفصیلات کے مطابق پاکستان و آزادکشمیر سمیت پوری دنیا کورونا وائرس کی شدید لپیٹ میں آ چکی ہے جس میں پاکستان و آزاد کشمیر کی حکومتوں نے انتظامیہ کو مکمل طور پر ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام سرکاری و نجی تقریبا ت پر سخت پابندی عائد کی ہوئی ہے جبکہ بازاروں میں بے ہنگم رش اور بھیڑ کو بھی جمع ہونے سے منع کر دیا ہے اور عوام کو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریع آگاہی مہم جاری ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ گھروں میں رہیں چکسواری پولیس کا گشت بازار میں چکر لگاکر واپس تھانے چلا جاتا ہے اور عوام کی بھیڑکو اکٹھا ہونے سے منع نہیں کیا جا رہاہے چھپ چھپا کر شادی بیا ہ کی تقریبات بھی جاری ہیں اور کچھ نجی تقریبا ت بھی منعقد کی جارہی ہیں جبکہ وقت کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک اینڈ بیلنس کا بھی کوئی معقول انتظام نہیں ہے فی الحال تو حالات کنٹرول میں ہیں لیکن اگر انتظامیہ نے اسی طرح عمل درآمد کروایا تو حالات خراب ہونے میں دیر نہیں لگے گی
چکسواری(نمائند ہ پوٹھوارڈاٹ کوم) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدرچودھری محمدسعیدعالم حاجی محمدممتازسابق اے ای او حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی چودھری محمدیاسین نگیال (ر) معلم آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹرچودھری اللہ دتہ بسمل نے حاجی چودھری اورنگ زیب کونگران دفتر ڈی ڈی ایس مردانہ ڈویژن میرپور تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی بطور نگران تعیناتی کاخیر مقدم کیاہے دلی مسرت کااظہارکیاہے پیش ازیں ان کی مختلف عہدوں پرشاندار خدمات کوسراہااورانہیں خراج تحسین پیش کیاہے اور اس توقع کااظہار کیاہے کہ وہ اپنی تما م صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اورشاندار خدمات انجام دینے میں کامیاب ہوں گے
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) تحریک انعقاد بلدیاتی انتخابات کے بانی محمد افتخار عظیمی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر 28برسوں سے بلدیاتی انتخابات کے منعقد نہ ہونے سے نچلی اور مقامی سطح پر مسائل بڑھے ہیں۔ مقامی مسائل حل کرنا بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آخری بلدیاتی الیکشن 1992 میں ہوا تھا اس کے بعد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد نہ ہو سکا۔ آزاد کشمیر کے اندر بلدیاتی انتخابات وقت کی عین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکسواری پریس کلب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق صدر کشمیر پریس کلب بھمبر و ممبر گورنر باڈدی پریس فاؤندیشن ناصر شریف بٹ، خرم پاشااور آصف مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ افتخار عظیمی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات وقت کی اشد ضرورت ہے۔ بلدیاتی انتخابات نہ ہو نے کی وجہ سے نچلی سطح پر تعمیر و ترقی میں اور عوامی فلاح وبہبود میں بھی رکاوٹ ہے۔ بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سیسیا ست کی نرسری نا پید ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کی تحریک شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عوام میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے اس موقع پر چکسواری پریس کلب چکسواری کے صدر راجہ نثار احمد خان، چیئرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی، نوید یونس، چوہدری الطاف، عابدحسین مرزا،آفتاب حسین، چوہدری الطاف حسین اور دیگر میں موجود تھے۔