Italy; Around 300 Pakistani national stuck at Rome airport after Qatar airways refused to have them aboard due to no coronavirus clearance certificate
کرونا وائرس،اٹلی روم میں تین سو پاکستانیوں کو روک لیاگیا
اٹلی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)پاکستانیوں کے پاس کرونا وائرس فری کا سرٹیفیکیٹ نہیں تھا،،قطرائیرلائن نے پاکستانی مسافروں کو لیجانیسے انکارکردیا,کرونا وائرس سرٹیفیکیٹ کی شرط پاکستانی حکومت نے لگائی تھی,روم سے بیرون ممالک پروازوں کا سلسلہ جاری ہے,لیکن اطالوی حکومت کورونا وائرس نہ ہونے پر کسی قسم کا سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کرتی ہے.پاکستانی مسافروں کا حکومت سے فوری طور پر معاملہ حل کرنے کا مطالبہ
پاکستانی ولایت خان عمر 66 سال جو گجرات کے علاقہ ڈنگہ کے رہائشی تھے اور اٹلی کے شہر مچراتا میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم تھے کرونا وائرس کے سبب اس جہان فانی سے کوچ کر گئے
Walliyat Khan , 66, dies from coronavirus in Italy, only 6 people attend namaz e janaza
اٹلی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) پاکستانی ولایت خان عمر 66 سال جو گجرات کے علاقہ ڈنگہ کے رہائشی تھے اور اٹلی کے شہر مچراتا میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم تھے کرونا وائرس کے سبب اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ صرف 6 لوگوں نے ادا کی کیوں کے اٹلی کے قانون کے مطابق کرونا سے مرنے والوں کی تدفین میں کوئی شرکت نہیں کر سکتا لیکن اس کے با وجود کچھ کمونٹی کے دوست احباب کی بدولت جنازے کی اجازت دی گئی جس میں صرف چھ افراد شریک ھوئے۔ دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ھے کہ فیملی کے کسی ممبر کو جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں تھی اور گھر کے تمام افراد کو14 دن کے لئے آئیسولیشن میں رہنے کا کہا گیا ھے۔