جاتلی ایکسچینج رفتہ رفتہ اپنی اہمیت افادیت کھونے لگا پچھلے کئی سالوں سے اس کی گری ہوئی چاردیواری کی دوبارہ نئے سرے سے تعمیر نہ ہونے کے باعث لینڈ مافیاایکسچینج کے اندر خالی جگہ ہتھیانے کی کوششوں میں مصروف
جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) پی ٹی سی ایل افسران کی نااہلی کی وجہ سے جاتلی ایکسچینج رفتہ رفتہ اپنی اہمیت افادیت کھونے لگا پچھلے کئی سالوں سے اس کی گری ہوئی چاردیواری کی دوبارہ نئے سرے سے تعمیر نہ ہونے کے باعث لینڈ مافیاایکسچینج کے اندر خالی جگہ ہتھیانے کی کوششوں میں مصروف اہل علاقہ میں تشویش کی لہردوڑ گی اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جاتلی ایکسچینج جو کہ سینکڑوں صارفین کو ٹیلی فون اور انٹر نیٹ جیسی سہولت میسر کر رہا ہے جب سے یہ ادارہ پرائیویٹ ہوا ہے تب سے اس کے افسران لمبی تان کر سو گے ہیں جس کی جیتی جاگتی مثال جاتلی اایکسچینج جس میں پینے اور روز مرہ کے استعمال کا پانی سرے سے موجود ہی نہیں اس کے باہر اور اندر کمروں کے ٹوٹے ہوئے دروازے واش روم کباڑخانے میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس کی پچھلے کئی سالوں سے گری ہوئی چار دیواری افسران کی نااہلی کی وجہ سے تاحال اس کی تعمیرنہ شروع نہ کی جا سکی جس وجہ سے اس کی اینٹیں بھی غائب ہو چکی ہیں اور اس کا ایک خالی حصہ جسے لینڈ مافیا نے خالی دیکھتے ہوئے اس حصہ پر قبضہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں دولتالہ ایکسچینج آفس کے ذرائع کے مطابق افسران بالا کوایس ڈی او کی طرف سے متعدد بار اس تمام تر صورت حال سے آگاہ کر چکے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک اس کا کوئی نوٹس نہیں لیااہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب سے پرائیویٹ ادارہ ہوا ہے اسے کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر اس تمام تر صورت حال کا فوری نوٹس نہ لیا گیا توایکسچینج کا خالی حصہ لینڈ مافیا کے ہتھے لگنے کے امکانات بڑھ چکے ہیں اس طرح کی کوئی صورت حال پیش آئی تو تمام تر ذمہ داری ایکسچینج انتظامیہ پر عائد ہو گی انہوں نے اعلی احکام سے فوری طور پر نوٹس لینے اور اس کی از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے
تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی روڈ پر روات پولیس نے اغواء کار گروہ کے 2 ارکان کو فائرنگ کر کے مضروب کرنے کے بعد گرفتار کر لیا
Two abducting gang shot and injured by Rawat police
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی روڈ پر روات پولیس نے اغواء کار گروہ کے 2 ارکان کو فائرنگ کر کے مضروب کرنے کے بعد گرفتار کر لیا اغواء کاروں کے دیگر ساتھی فرار،زخمی اغواء کار پولیس حراست میں ہسپتال منتقل،ملزمان نے ایک ہفتہ قبل بحریہ فیز8 سے 14 سالہ بچی اغواء کر کے والدین سے 30 لاکھ روپے تاوان لیکر بچی واپس کی تھی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے چک بیلی روڈ ہرکہ موڑ کے قریب اغواء کار گروہ کو گرفتاری کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو ملزمان کو مضروب کر دیا جنھیں گرفتار کر لیا گیا ملزمان نے ایک ہفتہ قبل تھانہ روات کے علاقہ فیز8 سے 14 سالہ بچی اغواء کر لی تھی اور لواحقین سے تاوان طلب کیا جس پر بچی کے والدین نے ملزمان کو تاوان کی رقم مبلغ30 لاکھ روپے ادا کر کے بچی واپس لی تھی جسکا مقدمہ بھی تھانہ روات درج رجسٹرڈ تھا بعد ازاں بچی سے واپسی اور تاوان کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز پولیس نے واقعہ میں ملوث دو اغواء کاروں کو مضروب کرنے کے بعدگرفتار کر کے رقم مبلغ30 لاکھ روپے برآمد کر لی جبکہ دیگر ساتھی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس چوکی روات تھانہ سہالہ کے علاقہ میں ڈاکو راج
Armed gang rule in Sihala police station as no arrest are being made
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)پولیس چوکی روات تھانہ سہالہ کے علاقہ میں ڈاکو راج،گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی3 وارداتیں،کسی بھی واردات کا مقدمہ درج نہ ہو سکا بڑھتی وارداتوں پر اہل علاقہ سراپا احتجاج پولیس کی نااہلی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سہالہ کی پولیس چوکی روات کے علاقوں میں مقامی پولیس کی نااہلی کے باعث ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں گزشتہ شام 7 بجے 3 مسلح ڈاکو شانی جنرل سٹور میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر دکاندار کو ہینڈزاپ کروا کر 80 ہزار روپے نقدی اور سٹیشنری چھین کر موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے چند دن قبل مذکورہ ڈاکووں نے اومان موٹر میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر 40 ہزار روپے چھین لئیے تاہم پولیس چوکی روات سہالہ کے عملہ نے مقدمات درج نہ کئیے اور متاثرین کو طفل تسلیاں دیکر ٹرخایا جا رہا ہے عوام علاقہ نے بڑھتی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے۔