DailyNews

Chakswari, AJK; Various shopkeepers narrow pedestrian walkways in front of their shops at Chakswari Raja Bazar

چکسواری راجہ بازار میں مختلف دکانداروں نے اپنی اپنی دکانوں کے سامنے ریڑیاں اورٹھیلے لگواکر پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ تنگ کردیے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری راجہ بازار میں مختلف دکانداروں نے اپنی اپنی دکانوں کے سامنے ریڑیاں اورٹھیلے لگواکر پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ تنگ کردیے نیز شاپنگ کے لئے آنے والے شہری اپنی کاریں سڑک کے آرپارکھڑی کردیتے ہیں اورخود شاپنگ کے لئے مارکیٹ میں چلے جاتے ہیں مین روڈ پرجگہ کم پڑجاتی ہے اورباربار ٹریفک جام ہوتی ہے اورسارا دن ٹریفک جام ہونے کاتماشہ جاری رہتاہے ٹریفک پولیس کے اہلکارپوری کوشش کے باوجود ٹریفک کورواں دواں رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ بعض دکاندار بھی اپنی کاریں سڑک کے کنارے کھڑی کرتے ہیں اورساراد ن کھڑی رہتی ہیں جس سے سڑک تنگ ہوجاتی ہے چکسواری چوک کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے ٹریفک پولیس ہونے کے باوجود بھی راستہ بند ہوتا ہے چکسواری بازار کی ہر مارکیٹ کے راستے بند ہیں مارکیٹ کے اندر بھی دوکانداروں نے اپنی دکان کے آگے ایک دکان بنا رکھی ہے خریداری کے لئے آنے والے گاہک راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے پریشان ہوجاتے ہیں چکسواری بازار کی رونق کوماندکرنے میں جہاں اورخرابیاں ہیں وہاں چکسواری کے رکشاڈرائیوربھی ایک بہت بڑامسئلہ ہیں رکشاڈرائیور پارکنگ کے بجائے ہرجگہ پراپنے رکشے کھڑے کرتے ہیں اورجگہ جگہ پررکشا ڈرائیوروں نے اڈے قائم کررکھے ہیں جوٹریفک کوجام کرنے کاسبب ہیں اورپیدل چلنے والوں کے لئے بھی رکشے ایک بڑی رکاوٹ ہیں چکسواری ایک قدیم قصبہ ہے چکسواری مصروف ترین اوراہم تجارتی مرکز ہے کوٹلی ڈڈیال اوردیگرعلاقوں سے لوگ شاپنگ کے لئے چکسواری بازار رخ کرتے ہیں خوب صورت بازار ہے تاجربرادری اس بازار کوصاف ستھرا اوربارونق بنانے کے لئے کوشاں رہتی ہے مگرکچھ معاملات میں وہ بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں تاجربراری کی دوتنظیمیں بھی کام کررہی ہیں انجمن تاجراں چکسواری اورمرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے عہدیداران اپنی مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں بے ہنگم ٹریفک اورشاپنگ کے لئے آنے والے پارکنگ کے بجائے بازار کی مین سڑک پرکاریں کھڑی کرتے ہیں جس سے ٹریفک کے مسائل پیداہوتے ہیں اگرگاہک مقامی دکاندار اپنے کاریں پارکنگ میں کھڑی کریں اورسڑک پرکاریں موٹرسائیکل کھڑانہ کریں ٹریفک پولیس سے تعاون کریں توچکسواری بازار میں مسائل کافی حد تک ختم ہوسکتے ہیں رکشاڈرائیور ہمارے بھائی ہیں وہ بھی روزگار کے لئے رکشے چلاتے ہیں وہ بھی تعاون کریں پارکنگ کابندوبست کریں اورایسی جگہ پررکشا کھڑے نہ کریں جس سے پیدل چلنے والوں کے لئے مشکلات پیداہوں اورٹریفک بھی جام نہ ہو بازار میں سڑک کے کنارے پرریڑیاں لگائی جاتی ہیں ریڑیاں بھی ٹریفک جام کرنے کاسبب بنتی ہیں جب کوئی خطرہ ہووہ اپنی ریڑیاں گلی کوچوں میں چھپادیتے ہیں جب چکنگ کاخطرہ ٹل جاتاہے پھرریڑیاں بازار میں لے آتے ہیں چکسواری بازار کی رونق کوکم کرنے کے اسباب ایسے ہیں جن کوکم کرنے کے لئے مخلصانہ کوشش کی جائے تویہ کم ہوسکتے ہیں اور چکسواری بازار کی ماضی کی رونق کودوبارہ بحال کیاجاسکتاہے جوان خرابیوں کی وجہ سے کم ہوگئی ہے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) 28اور29فروری کی درمیانی شب اورگزشتہ ہفتہ کے روز بارش کاسلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہابارش کے فصل ربیع پرخوشگوار اثرات مرتب ہوں گے سردی میں اضافہ ہوگیا بارش کاپانی سڑکوں پرجمع ہوگیااور رابطہ سڑکیں فیض پورشریف تاکھنڈہ موڑ اورفیض پورشریف تاچکسواری تالاب کامنظر پیش کررہی تھیں گریٹرواٹر سپلائی اسکیم کی پائب لائن کی کھدائی سے سڑکوں کی حالت نہ گفتہ بہ ہو گئی ہے سائیڈشولڈر ز کی مرمت وتعمیر کاکام بھی ادھوراہے جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں ناقابل سفر ہوگئی ہیں واٹرسپلائی اسکیم کی پائپ لائن کے کام میں تیزی لانے کی اشدضرورت ہے تاکہ عوام کوسفری مشکلات سے نجات مل سکے۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)وقاراحمد
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈینٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام نجی میرج ہال میں اشرف میر مرحوم، طفیل گجر مرحوم اور مظہر انصاری مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کی گء تقریب زیر صدارت بشارت اسلم میر منعقد ہوئی جبکہ تقریب کے مہمانان گرامی جموں کشمیر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار لیاقت علی، سابق امید وار قانون ساز اسمبلی و مسلم لیگ ن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری علی زمان راجہ ایڈووکیٹ ُ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب ایڈووکیٹ،رفیع میر،رشید انصاری تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض خواجہ ایاز محمود نے سرانجام دئے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا
مہمان خصوصی سردار لیاقت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت کا آپس میں گہراتعلق ہے لواحقین سے دل سیتعزیت کا اظہار کرتا ہوں ہر انسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے طفیل گجر مرحوم سے میرا قریبی پارٹی تعلق تھا انہوں نے کہا کہ بہتر سالہ سیاسی تاریخ کے بعد پانچ اگست نے تاریخ کے انتہاء مشکل حالات پیدا کر دئیے سابقہ دور دیکھے لیکن پانچ اگست کا دور انتہاء غضباک اور بھیانک ہے ہماری شناخت ختم کر دی گء ہے پاکستان نے بھارت کے حوالے سے بڑے بیانات دئے کہ ہم لال قلعہ پر جھنڈا لہرائیں گے ہندو بزدل ہیں عملی اقدامات کدھر گئے آج دہلی میں مساجد کو آگ لگاء گء مسلمانوں پرظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے ہیں کوء احتجاج نہیں ہوا مذہبی جماعتیں بھی خاموش ہیں اسٹیبلیشمنٹ کے اشاروں پر چلتی ہیں ادھر سے اشارہ آجائے تو ان کو اسلام یاد آجاتاہے چوہدری شجاعت نے بیان دیا کہ کشمیر کو خودمختار کریں مزید کہا کہ پانی ہم سے مفت لیا جا رہا ہے ریاست کے لوگ خودمختار کشمیر کے لیے خود اٹھیں گے ہماری اپنی رائے ہونی چاہئے وزیر اعظم پاکستان صرف تقاریر کر سکتے ہیں پانچ اگست کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میں میر جعفر اور میر صادق نہیں بن سکتا اب خاموش ہیں آزادی کے لڑنا پڑتا ہے اب کشمیریوں کو خود اٹھنا ہو گا اور آزادی کے لیے لڑنا ہوگا اگر ایسا نہ ہوا تو تاریخ سے ہمارا نام و نشان مٹ جائے گا
سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی علی زمان راجہ ایڈووکیٹ،انجمن تاجروں صدر انور لطیف ڈار،سابق چئرمین بلدیہ ڈڈیال خواجہ نذیر، رفیع میر، رشید انصاری، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ہمارے ان تین بھائیوں کا تعزیتی ریفرس ہے سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں موت برحق ہر کسی نے موت کا مزہ چکھنا ہے مرحومین صاف دل رکھنے والے لوگ تھے الللہ ان سے راضی ہو اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اشرف میر نے ہمیشہ لگن کمینٹمنٹ اور زمہ داری سے زندگی گزاری دوستوں کے دوست تھے انتہاء ملنسار انسان تھا لوگوں سے بھرتاؤ انتہاء خوش اخلاق تھا بنک میں جاب کرتے ہیں لوگوں کی ہمیشہ مدد کرتے تھے ایسے ہی طفیل گجر اور مظہر انصاری وقت سے پہلے دنیا سے چلے گئے الللہ کو یہی منظور تھا خواجہ نذیر نے کہا کہ مقبول شہید کے ساتھ میں وقت گزارہ ہے مقبول بٹ شہید نے آزاد خودمختارکا خواب دیکھا اور جان دے دی ریاست کا فیصلہ ریاست کے لوگ کرتے ہیں اگر ایسا ممکن ہو گیا تو انشائالللہ چھ ماہ کے اندر یہ ریاست آزاد ہو گی اب انڈیا خود اس ریاست کو آزاد کرے گا ظلم و ستم جب بہت بڑھ جاتا ہے تو بالآخر مٹ جاتا ہے،علی زمان راجہ نے کہا اس دور نی این ایس ایف کو آج بھی سلام پیش کرتا ہوں کہ اس خطے میں اسلحہ اور مجاہدین کے نام پر اربوں روپے جنہوں نے کمائے آج وہ کشمیر کی آزادی پر کیوں چپ ہیں آج کشمیریوں کو تنہا چھوڑ دیا کشمیری آج بھی اپنا خون بہا رہے ہیں کیا آج فرض نہیں رہا تقسیم کشمیر کسی بھی صورت قبول نہیں ہے رائے شماری کراء جائے آج بھی برطانیہ کے اندر مسئلہ کشمیر کو احسن انداز سے اجاگر کر رکھا ہے خراج تحسین پیش کرتا ہوں وزیر اعظم آزاد کشمیر کو بااختیار بنایا جائے تب ہی آزادی کی جدوجہد جدت پیدا ہوگی جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری صغیر کہا کہ ان تینوں مرحومین کا سیاسی و سماجی کردار انتہہاء مخلصانہ تھا ان کا نظریہ بالکل صاف تھا یہ مرحومین ہمیشہ آزاد خودمختار ریاست کی بات کرتے تھے اور عملی میدان میں جدوجہد جاری رکھی ہوء تھی ان کی ان خدمات کو اس تعزیتی ریفرنس میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں نیشنل عوامی پارٹی کے راہنما سکندر علی قمر نے کہا کہ ریاست کے اندر جب مشکل وقت آیا تو چکسواری کے ارشد بلو نے شہادت دی باغ سے فہیم نے دی ہم اس خونی لکیر کو نہیں مانتے مقبول بٹ شہید ہمارا قومی ہیرو ہے تاریخ ہی تاریخ بنانے والوں کو زندہ رکھتی ہے پانچ اگست بعد مقبوضہ کشمیر کو انڈین حکومت اور فوج نے دنیا کی بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے روایاتی سیٹ اپ کے لوگ پانچ اگست کے بعد نظر ہی نہیں آئے مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تو حکمرانوں کی صرف تقارییں لمحہ فکریہ ہیں ان حکمرانوں نے صرف منگلا ڈیم گل پور نیلم جہلم ڈیم کی شکل میں وسائل لوٹے ہیں اگرحکمران مخلص ہوتے تو پی ایس ایل میں آج کشمیری کھلاڑی بھی کھیل رہے ہوتے کشمیریوں کا مستقبل چھین لیاگیا ہے کشمیریوں کو اب حق پرستوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گاراجہ خالق محمود نے کہا کہ یہ عظیم دنیا سے چلی گء ہیں لیکن یہ تینوں دوست ہمارے دلوں میں بستے ہیں ان تینوں دوستوں نے ہمیشہ خود مختاری کا اعلان کیا اور آزاد ریاست کا خواب دیکھا ان کے اس خواب کو پورا کرنے کی ہم بھرپور جدوجہد کریں گے


ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)وقاراحمد
انفارمیشن سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یو کے تبارک محمود اور نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یو کے چوہدری آفتاب کی صدر پیپلز پارٹی یو کے محسن باری کے ساتھ ملاقات پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی تنظیم سازی کو حتمی شکل دینے پر خصوصی گفتگو کی گء۔ صدر پی پی پی یو کے محسن باری نے یوتھ کی کارکردگی کی تعریف کی اور اپنے ہر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انفارمیشن سیکرٹری پی وائی او یو کے تبارک محمود نے محسن باری اور اظہر بڑالوی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کے آپ کی قیادت میں پی وائی آؤ کی مضبوطی کا سفر جاری رکھیں گے اور ہر اوّل دستہ کے طور پر اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نائب صدر پی وائی او چوہدری آفتاب اور انفارمیشن سیکرٹری پی وائی او یو کے تبارک محمود نے پاکستان کے کامیاب دورے پر مبارک باد پیش کی۔


ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)وقاراحمد
گرنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد میں محمد ندیم خان آفریدی کی پروموشن اور تبادلہ کے سلسلہ میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت ادارہ کے صدر معلم مرز ا عبدالسلام نے انہوں کہا کہ ندیم خان آفریدی ایک محنتی اور ایماندار کاونیٹ ہے انہوں نے کہا کہ آفریدی نے بہت عرصہ خادم آباد سکول میں گزار ا ہے ہمیشہ صدر معلم کے ساتھ اچھا رویہ رکھا ہے جو کام بھی سپرد کیا گیا وہ بروقت اور اچھے انداز میں کیا آفریدی نے سکول کے تعمیراتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ حصہ کیا میں اپنی اور پورے سٹاف کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہوں تقریب کا اآغاز تلاوت قر آن مجید سے ہو ا جو کہ محمد عاصم چغتائی جونئیرمددس نے پیش کی جبکہ نعت خافظ محمد طاہر طالب علم جماعت دہم نے پیش کی کنڈرو ہائی سکول کے صدر معلم محمد طیب نے بھی خوبصورت انداز میں نعت پیش کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر عبدالمالک نے بڑے احسن انداز میں پیش کئے انہوں نے خوبصور ت شاعری کے زریعے ندیم خان آفریدی کو خراج پیش کیا اور کہا کہ آپ ایک قابل اور محنتی اکاونٹینٹ ہیں تقریب میں تحصیل ڈڈیال کے نئے تقرر ہو نے والے تما م صدر معلمین نے بھرپور شرکت کی انہوں نے خادم آباد سکول سٹاف کا شکریہ ادا جنہوں نے انہوں دعوت دی بلوح سکول کے ہیڈ ماسٹر عامر فاروق نے بڑے اچھے انداز میں آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا محمد مشتاق مغل نے آفریدی خان کو مبارک باد بھی پیش کی اور کہا کہ آپ میرپور جا کر بھی محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریں محمد گلستاب نے بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا آخر میں قاری محمد یاسر عرفات نے دعاکروائی کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا


ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)وقاراحمد
راجہ عدالت خان مرحوم کے بیٹے اور پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ڈڈیال کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق وزیر حکومت چوہدری محمد افسر شاہد کے دست راست حافظ افتخار اور پٹواری راجہ ابرار کے بھائی (ر) فاریسٹ گارڈ رحیم عطاری کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاوں درہاڑی کٹھاڑ کے مقام پر ادا کر دی گء۔نمازے جنازہ پیر امجد نے پڑھائی۔نمازے جنازہ میں سابق وزیر حکومت چوہدری محمد افسر شاہد،وائس چیرمین لوکل گورنمنٹ بورڈ راجہ شعیب عابد، سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن راجہ علی زمان،تحصیل صدر پی پی نمبردار الطاف ارشد تحصیل سیکرٹری جنرل پی پی ملک آصف عقیل،تحصیل صدر پی وائی او اسرار نواز ایڈووکیٹ، مرکزی رہنما صدائے حق پارٹی راجہ حبیب الرحمان،جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں ڈڈیال جاوید اقبال انصاری، ممبر اختر، ایاز لون، چوہدری عجائب پرنس، چوہدری سیلم سیمی، سابق چیر مین ضلعی زکوتہ کمیٹی ارشد اسلم کیانی،سابق پی آر او سید مدثر کاظمی، سماجی شخصیت نمبردار راجہ آزاد خان آف اوناع،راجہ ند یم کیانی ایڈووکیٹ،سابق صدر تحصیل پریس کلب ڈڈیال عبدالشاہد چوہدری، راجہ زوالفقار ایم ڈی راجدہانی کلاتھ ہاوس، حافظ راجہ فہیم کیانی، میجر مطلوب کے علاوہ وکلاء،سول سوسائٹی فلاحی تنظیموں محکمہ مال اور محکمہ جنگلات اعلی افسران کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button