DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Businessman Tahir Yaqoob abducted in Kallar bazaar and then dumped after being robbed

کلرسیداں کے تاجر کو گن پوانٹ پر اغوا کرلیا گیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں میں امن وامان اور شہریوں کے تحفظ کے مسائل نے سراٹھا لیا ایک ہی روز کلرسیداں کے تاجر کو گن پوانٹ پر اغوا کرلیا گیا شہر سے موٹر سائیکل چوری،محلہ غوثیہ اور نیلم بازار میں چلتے لوگوں سے نقدی چھین لی گئی ٹکال میں پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن کے گھر چوری کی واردات۔تفصیلات کے مطابق مقامی دوکاندار طاہریعقوب کلر مین چوک میں اپنا کاروبار بند کر کے موٹرسائیکل پر اپنے ملازم عرفان کے ساتھ پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے قریب اپنی رہائش گاہ پر جارھا تھا کہ بازار میں ہی ہنڈا موٹر سائیکل پر موجود دو نامعلوم افراد اس کے منتظر تھے انہوں نے اسلحہ کے زور پر طاہر یعقوب کو اغوا کر لیا اغواکاروں نے نقاب اوڑھ رکھے تھے ملزمان نے کچھ دور جا کر اسے ایک گاڑی میں منتقل کیا اور اسے انجکشن لگا دیا جسے ملزمان رات گئے کلرسیداں گرڈاسٹیشن کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے ملزمان جاتے وقت طاہر یعقوب کا موبائل اور نقدی لے کر فرار ہو گئے جبکہ کلرسیداں شہر میں ہی خرم نامی دوکاندار نے باہر اپنا موٹر سائیکل پارک کیا تھا جو نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے اسی شام محلہ غوثیہ اور نیلم بازار میں میں بھی راہزنی کی وارداتیں ہوئیں جبکہ گاؤں ٹکال میں پیپلزپارٹی کے سرگرم کارکن مسعود مندری کے گھر چوری کی واردات ہوئی ان کی عدم موجودگی میں ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور طلائی زیورات اور نقدی چرا کر لے گئے جبکہ کلرسیداں پولیس گزشتہ ماہ ہونے والی منی چینجر میں 65 لاکھ کی ڈکیتی کا سراغ لگانے میں بھی ناکام ہے کلرسیداں کے شہریوں نے بڑتے ہوئے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

کمپلینٹ سنٹر کے فون پر بھی کوئی کال موصول نہ کی گئی اور شہر میں بارہ گھنٹوں سے زائد بجلی بند رہی

No call was received on Complaint Center phone and the city was shut off for more than twelve hours.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں بجلی کا بدترین بحران کلرسیداں کا عملہ صورتحال سے بے نیاز رھا کمپلینٹ سنٹر کے فون پر بھی کوئی کال موصول نہ کی گئی اور شہر میں بارہ گھنٹوں سے زائد بجلی بند رہی رات دس بجے بند ہونے والی بجلی اگلے روز دن ساڑھے دس بجے بحال کی گئی جبکہ دیگر علاقوں میں حالات اس سے بھی بد تر رہے ساری رات کمپلینٹ سنٹر کا فون نمبر نورپلائی رھا اور وھاں کوئی اہلکار موجود ہی نہ تھا یاد رہے کہ کلرسیداں میں بجلی کا فیوز لگانے کے لیئے بھی آج کل گھنٹوں کا وقت درکار ہوتا ہے صارفین نے کلرسیداں سب ڈویژن کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

کلر سیداں میں شدید گرج و چمک کے ساتھ باران رحمت

Heavy rainfall in Kallar Syedan region

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں شدید گرج و چمک کے ساتھ باران رحمت،متعدد گھروں میں بجلی کے آلات جل گئے اور ایک زیارت کے گنبد کو بھی نقصان پہنچا گزشتہ شب آسمانی بجلی پڑنے سے کلر سیداں کے قریب پیر بخاری کے مزار کے گنبد کو بھی نقصان پہنچا جبکہ موہڑہ پھڈیال کے قریب ڈھوک عدالت میں پانچ گھروں میں بجلی کے تمام آلات جل گئے جن میں ریفریجریٹر اور ٹی وی بھی شامل ہیں۔کئیں گھروں کی بجلی کی وائرنگ تباہ ہوئی تو بعض گھروں میں نصب بجلی کے میٹر بھی جل گئے۔

فرزندحسین انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں میں ہوئی

Farzand Hussain passed away in Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ریٹائرڈ ہیڈماسٹرعروف حسین کے والد اور اظہرحسین کے خسر فرزندحسین انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں چوہدری صداقت حسین،چوہدری شفقت محمود،راجہ پرویزاختر قادری،چوہدری ظہیر،چوہدری توقیراسلم،چوہدری محمد شفیق،شیخ میثم تمار،حافظ سہیل اشرف ملک،احسان الحق قریشی کے علاوہ اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

چواخالصہ کے نواحی موضع سہوٹ بنگیال کے نمبردار راجہ لہراسب انتقال کر گئے

Nambardar Raja Lehrasab passed away in Sahot Bangyal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) چواخالصہ کے نواحی موضع سہوٹ بنگیال کے نمبردار راجہ لہراسب انتقال کر گئے نمازجنازہ میں راجہ جاوید اخلاص،چوہدری اشتیاق حسین،سید راحت علی شاہ،پرویز اختر قادری،نمبردار اسد عزیز،راجہ عابد،چوہدری امتیاز حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button