کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے یونیک ماڈل سکینڈری سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے یونیک ماڈل سکینڈری سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب۔مسلم لیگ ن کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات ڈاکٹر محمد عارف قریشی،حاجی ملک منیر اعوان اور حامد لطیف ستی نے خصوصی شر کت کی۔ تفصیل کے مطابق ممتاز مائر تعلیم سر رفاقت حسین جنجوعہ کی نگرانی میں چلنے والے کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے یونیک ماڈل سکینڈری سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب منعقد ہو ئی جس میں مسلم لیگ ن کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات ڈاکٹر محمد عارف قریشی،حاجی ملک منیر اعوان اور حامد لطیف ستی نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی اس موقع پر سکول ہذا کے ہونہار طلباء وطالبات نے مختلف موضع پر تقاریر کیں، ٹیبلو پیش کیے اور ملی نغمیں پیش کیے جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور حاجی ملک منیر اعوان نے کہا کہ یونیک ماڈل سکینڈری سکول جس کی بنیاد 1992میں سر کیپٹن محمد حسین مرحوم نے رکھی تھی جو کہ آج ایک تن آور در خت بن چکا ہے اس ادارے سے تعلیم حاصل کر نے والے طلبا و طالبات آج آرمی میں اعلیٰ عہدوں پر، ڈاکٹر، انجینئر، ٹیچرز اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں ان کی وفات کے کے بعد ان کے صاحبزادے ممتاز مائر تعلیم سر رفاقت حسین جنجوعہ اپنی ایک بہتر ٹیم کے ساتھ اس ادارے کو چلا رہے ہیں دعا ہے اللہ پاک ان کو مزید تر قی عطا فرماہیں آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد عارف قریشی،حاجی ملک منیر اعوان اور حامد لطیف ستی نے بچوں میں انعامات تقسیم کر رہے ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے موقع پر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور سابق وزیر آزاد ریاست جموں کشمیر سردار قیوم کی ملاقات
Former MPA Col Mohammad Shabbir Awan and Sardar Qayyum meet with Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے موقع پر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور سابق وزیر آزاد ریاست جموں کشمیر سردار قیوم کی ملاقات مختلف معملات پر تفصیلی سے گفتگو جبکہ آزاد کشمیر کے مسائل پر بھی گفتگو کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ حلقہ پی پی سیون کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان نے ہمراہ سابق وزیر آزاد ریاست جموں کشمیر سردار قیوم گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے حلقہ پی پی سیون کے معملات پر تفصیلی گفتگو کی اور آزاد کشمیر کے بھی کچھ مسائل پر بھی گفتگو کی۔
راجہ محمد ظفر الحق صرف ہمارے علاقے کہوٹہ کی پہچان ہی نہیں بلکہ پاکستان اور تمام عالم اسلام کی پہچان ہیں
Raja Mohammad Zafarul Haq is not only recognized in our area of Kahuta but also in Pakistan and all the world
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق مسلم لیگ ن کی آن و شان ہیں ان کی سیاست شرافت، خدمت، دیانتداری اور ایمانداری پر مشتمل ہے مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان،ورکنان اپنے عظیم قائد سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق صرف ہمارے علاقے کہوٹہ کی پہچان ہی نہیں بلکہ پاکستان اور تمام عالم اسلام کی پہچان ہیں ان سیاست شرافت، خدمت، دیانتداری اور ایمانداری پر مشتمل ہے ان کے صاحبزادے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی نے اپنے دور میں حلقے میں کروڑو روپے کے کام کرائے ہیں انہوں نے اپنی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے گوکہ وہ الیکشن میں ہار میں گئے ہیں مگر عوام کے دلوں میں ان کی عزت و احترام آج بھی اسی طرع ہے جس طرع پہلے تھا انشا ء اللہ آہندہ عام الیکشن میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگئے۔
سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انسپکٹر خرم فیاض ستی اور دیگر تمام اہلکاروں کو فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
City Traffic Police pay a tribute to Kahuta Inspector Khurram Fayyaz Satti and all other officers on duty
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انسپکٹر خرم فیاض ستی اور دیگر تمام اہلکاروں کو فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں تمام اہلکار شہر بھر میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وکاروباری شخصیات چوہدری شمس جندران،چوہدری اقبال جندران اور چوہدری شہباز جندران نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انسپکٹر خرم فیاض ستی، ڈی اوٹریفک پولیس وسیم ستی، بیٹ انچار ج راجہ مستنصر،زاہد ستی، محمد عمران، فیصل شہزاد چوہان،ملک جہانگیر، سردار شاہد،مطاہر نواز،عمران رشید،عبد الواحد،سردار وحید کواحسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورکہوٹہ میں فرض شناس عملہ تعینات کر نے پر سی ٹی او راولپنڈی سید علی اکبر شاہ،ڈی ایس پی سر کل جنید محسن کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔