DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Distribution of plants in Kahuta under Green Pakistan – 45000 fruit plants of different types were distributed in different union councils in Kahuta Tehsil.

گرین پاکستان کے تحت کہوٹہ میں پودوں کی تقسیم۔مختلف اقسام کے 45000پھلدار پودے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں میں تقسیم کیے گئے۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گرین پاکستان کے تحت کہوٹہ میں پودوں کی تقسیم۔مختلف اقسام کے 45000پھلدار پودے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں میں تقسیم کیے گئے۔ پودوں کی تقسیم کا عمل انتہائی صاف و شفاف تھا جس پر اہل علاقہ نے اہل حکام کاشکریہ ادا کیا ہے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی گرین پاکستا ن کے تحت ڈی ایف او افتخار الحسن فاروقی، ایڈوائزگزارہ کمیٹی عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ اوررینج آفیسر راجہ ہارون کی نگرانی میں 45000پودے تقسیم کیے گئے جن میں آمرود،لیموں،ناشپاتی،انجیئر اور سیب شامل کے پودے شامل تھے پودے تقسیم کر نے کا عمل انتہائی صاف و شفاف تھا جس کی وجہ سے یہ پودے ایک غریب آدمی کو بھی میسر ہوئے ہیں۔

نیو جناح ماڈل سکول کہوٹہ میں سالانہ تقریب

Annual Ceremony at New Jinnah Model School Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نیو جناح ماڈل سکول کہوٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات پی ٹی آئی رہنماء راجہ وحید احمد خان، مسلم لیگ ن کے سٹی صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور سابق ناظم راجہ الطاف کی خصوصی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسد قریشی کی زیر نگرانی چلنے والے کہوٹہ کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے نیو جناح ماڈل سکول کہوٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا جس میں پی ٹی آئی رہنماء راجہ وحید احمد خان، مسلم لیگ ن کے سٹی صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور سابق ناظم راجہ الطاف نے خصوصی شر کت کی اس موقع پرسکول کے ہونہار طلباء وطالبات نے تقاریر کی،رنگا رنگ کے ٹیبلو پیش کیے جس پر حاضرین نے خوب داد دی آخرمیں معزز مہمانوں نے سکول کے ہونہار بچوں،بچیوں میں انعامات تقسیم کیے اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

بیور میں پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ طاہر کیانی آف بیور اور راجہ محمد یوسف آف بیور کی نگرانی میں سستے آٹے کی تقسیم

Cheap flour distributed under the supervision of PTI leaders Raja Tahir Kayani and Raja Mohammad Yousuf of Bior

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بیور میں پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ طاہر کیانی آف بیور اور راجہ محمد یوسف آف بیور کی نگرانی میں سستے آٹے کی تقسیم۔ عوام علاقہ اس سہولت سے مستعفید ہوئے تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے جاری سستا آٹا ریلیف کے تحت تحصیل کہوٹہ میں بھی یہ سہولت عوام کو پہنچائی جا رہی ہے جس کے تحت ہر یونین کونسل میں آٹے کا ٹرک بھیجا جا تا ہے گذشتہ روز بیور میں بھی سستے آٹے کا ٹرک بھیجا گیا جہاں عوام علاقہ کو 20کلو آٹے کا تھیلہ 800میں ملا جس آٹے کی تقسیم کا عمل پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ طاہر کیانی آف بیور اور راجہ محمد یوسف آف بیور کی نگرانی میں ہوا عوام علاقہ نے پی ٹی آئی حکومت اور انتظامیہ کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج کی غفلت کہوٹہ شہر میں گندگی کے انبھار جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا

The negligence of the charge of RWMC Kahuta has caused severe hardship to the area due to the scarcity of dirt in Kahuta city.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج کی غفلت کہوٹہ شہر میں گندگی کے انبھار جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑھ رہا ہے کہوٹہ کے شہر ی راجہ مظہر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کہوٹہ شہر کا تمام کچرہ اٹھا کر کلمن نالے کے قریب پھینکا جاتا تھاجہاں سے محکمے کی گاڑیاں آکر وہاں سے اٹھا کر لے جاتی تھی مگر اب کافی عرصے سے تمام کچرا لب سڑک پھینکا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بد بو اور تعفن سے جینا محال ہو گیا ہے انہو ں نے کہا کہ جب یہ کچرا اگھٹا ہوتا ہے تو اس کا گندہ پانی سڑک میں چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کے چھینٹوں سے راہگیروں کے کپڑے خراب ہو تے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button