تین روزہ عظیم الشان روحانی اجتماع جامعہ محمدیہ اسلامیہ نئی آبادی مسکین پورہ کلیال چکسواری میں منعقدہوگااجتماع کاآغاز 20فروری 2020 ء بروز جمعتہ المبارک ہوگا
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) فرنال پنیام چکسواری کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماسائیں محمدرزاق حال مقیم برمنگھم برطانیہ نے کہاہے کہ آئیں اللہ سے دوستی کریں کے عنوان سے تین روزہ عظیم الشان روحانی اجتماع جامعہ محمدیہ اسلامیہ نئی آبادی مسکین پورہ کلیال چکسواری میں منعقدہوگااجتماع کاآغاز 20فروری 2020 ء بروز جمعتہ المبارک ہوگااور22فروری اتوار تک جاری رہے گا اجتماع کی سرپرستی پیرطریقت رہبرشریعت حضرت علامہ مولانا پیرشبیر احمدکاکاخیل فرمائیں گے پیرصاحب اپنے مریدین اورمتعلقلین کی روحانی تربیت فرمائیں گے صوفی باصفا حضرت علامہ مولاناعبدالغفور نگرانی فرمائیں گے اجتماع کے انتظام وانصرام مولاناعبدالشکور کریں گے انہوں نے ان خیالات کااظہار برمنگھم برطانیہ سے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کیاہے۔