GujarKhanHeadline

Gujar Khan; Thekadar Ismail Khan accuses Qazian police of being protectors of armed and robbery gangs operating in the region

پولیس چوکی قاضیاں ڈکیتوں،چوروں اور نوسر بازوں کی مخبربن گئی , ٹھیکدار اسمعیل خان

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔تحریک انصاف بیول کے رہنما ٹھیکدار اسمعیل خاننے کہا کہ پولیس چوکی قاضیاں ڈکیتوں،چوروں اور نوسر بازوں کی مخبربن گئی اگر کوئی سائل چوکی پر درخواست یا ٹیلیفون کرے کسی جرائم پیشہ کے خلاف اطلاع کرے تو چند منٹوں میں چوروں کو خبر ہو جاتی ہے پولیس چوکی انچارج تمام لوگوں سے ماہانہ وصول کرتا ہے اور کاروائی ہونے سے قبل انہیں بھگا دیا جاتا ہے گذشہ روز کے بیان کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔کوئی ڈکیت چور اور نوسر باز گرفتار نہ ہو سکا عوام میں خوف و ہراس کی فضابرقرار کاروبار زندگی معطل اعلی حکام نوٹس لیں اور علاقہ کو جرائم سے پاک کریں تاکہ لوگ اپنی جان و مال کو محفوظ سمجھیں علاقہ اکابرین سے بھی گذارش ہے کہ اپنے اپنے حصے کا فرض ادا کریں گذشتہ رات گن پوائنٹ پر ایک اور موٹر سائیکل چھین لیا گیا اب صرف موٹر سائیکل چوری ہونے کی تعداد 54ہو چکی ہے چوکی انچارج سب ڈکیتوں اور موٹر سائیکل چوروں اور نوسر بازوں سے منتھلی لیتا ہے ہوش اڑا دینے والے نوسر بازی کے واقعات ابھی پبلک ہی نہیں ہوئے اعلی حکام لوگوں کے مذید لٹنے کا انتظار کیے بغیر چوکی انچارج کو فارغ کریں نیک اور فرض شناس چوکی انچاج تعینات کیا جائے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

بیول بازار میں صفائی کا انتظام نہ ہونے سے جا بجا کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں دکاندار کوڑے کو آگ لگا کر جان چھڑارہے ہیں

Shopkeepers in Bewal bazaar are setting fire to rubbish in order to clean the area

بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ ہوٹھوار ڈاٹ کوم: :
بیول بازار میں صفائی کا انتظام نہ ہونے سے جا بجا کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں دکاندار کوڑے کو آگ لگا کر جان چھڑارہے ہیں۔بیول بازار میں سویپر نہ ہونے سے پورے بازار میں ہر طرف کاغذ اور دیگر کوڑا کرکٹ پڑارہتا ہے جسے صبح صبح دکاندار گلی کے کونے میں نکر میں اگٹھا کر کے آگ لکا دیتے ہیں آج کئی ہفتے ہوئے ہیں یہ مسلہ جاری ہے اور نہ ہی یونین کونسل کی جانب سے کوئی صفائی عملہ کا انتظام۔ کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی تاجر یونین اس سلسلے میں کوئی اقدام اٹھا رہی ہے۔

ملک پورگل نواز کے بیٹے محمد قاسم رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

Wedding of M Qasim celebrated in village Malik Pur

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ملک پورگل نواز کے بیٹے محمد قاسم رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام ملک پور میں کیا جس میں ممتاز مسلم لیگی رہنماء ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست،ماسٹر طارق محبوب،سابق کونسلر ملک محمد فیاض،چوہدری سعید ڈاورہ،ملک عاصم اور مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق سمیت دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی۔

مورخہ20فروری بروز جمعرات ٹیم کلین پاکستان کے زیر اہتمام صبح نو تا چار بجے تک ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو رہا ہے

Free eye camp to be set up in Jabber on 20th Feb

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کل مورخہ20فروری بروز جمعرات ٹیم کلین پاکستان کے زیر اہتمام صبح نو تا چار بجے تک ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو رہا ہے جس میں ہیپٹائٹس Cکے ٹیسٹ کیے جائیں گے یہ فری میڈیکل کیمپ بمقام دفتر ٹیم کلین پاکستان فرسٹ فلور ایم سی بینک اسلام پورہ جبر میں منعقد ہو رہا ہے اس کیمپ میں خصوصی تعاون مصطفائی ویلفیئر سوسائٹی گوجرخان،پنجتن پاک ویلفیئر سوسائٹی دھمال شریف اور المدینہ فلاحی تنظیم گلیانہ کا ہوگا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے مذہبی طبقہ میں دلائل و براہین عقل و منطق مومنانہ فراست اور حکیمانہ بصیرت سے بات کرنے کو رواج دیا

Sheikh Abdul Qadoos pays tribute to contribution of Dr Tahir Ul Qadri

جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جامعیت مختلف شعبہ حیات، مذہب، معیشت، سیاست، قیادت اور ثقافت پر محیط ہے معاشرے کی سوشل اور کلچرل اقدار اور دھاروں کو متاثر کرنے میں آپکی صلاحیتوں اور اوصاف نے اہم کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن جبر کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے قائد ڈے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا،انہوں نے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے مذہبی طبقہ میں دلائل و براہین عقل و منطق مومنانہ فراست اور حکیمانہ بصیرت سے بات کرنے کو رواج دیا آ پ کی قائم کردہ تحریک منہاج القرآن دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں اسلام کا آفاقی پیغام امن وسلامتی عا م کرنے کے لئے مصروف عمل ہے آپ کو عالمی سطح پر امن کے سفیر کے طور پر پہچانا جاتا ہے جبکہ بہبود انسانی کے لئے آپکی علمی و فکری اور سماجی و فلاحی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ نے پاکستان میں عوامی تعلیمی منصوبے کی بنیاد رکھی جو غیر سرکاری سطح پر دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ ہے اس منصوبے کے تحت اب تک ایک چارٹرڈ یونیورسٹی پاکستان بھر میں چھ سو سے زائد سکول و کالجز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، انہوں نے مزید کہا ماضی قریب میں ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی کہ فرد واحد نے اپنی دانش و فکر اور عملی جدو جہد سے فکری و تعلیمی و تحقیقی و بہبودی سطح پر ملت اسلامیہ کے لئے اتنے مختصر وقت میں اتنی بے مثال خدمات انجام دی ہوں

Show More

Related Articles

Back to top button