DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; All day electricity supply disappears due to force load shedding and repair work excuse at Bhadana Feeder

بھڈانہ فیڈر میں فورس لوڈ شیڈنگ اور مرمتی کام کے بہانے سارا سارا دن بجلی غائب

بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :بھڈانہ فیڈر میں فورس لوڈ شیڈنگ اور مرمتی کام کے بہانے سارا سارا دن بجلی غائب رہنے لگی۔ بھاری بھرکم بل جس میں بجلی کے چارجز،لائن لاسز،میٹر چارجز، اور طرح طرح کے ٹیکسز،اور دیگر خفیہ چارجز کو شامل کیا گیایہ بھاری بھرکم بل بھی غریب عوام انتہائی بے بسی سے ادھار لے کر ادا کرتی یے لیکن واپڈا کی من مانیاں یہ ہیں کہ مرمتی کے نام،درخت کٹائی کے نام،بجلی صبح سے شام تک غائب رہتی ہےجس سے بجکی سے منسلک کام کرنے والے درزی،مزدور،ویلڈنگ موٹر مکینک اور دیگر مزدور طبقہ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بے روزگار بیٹھا رہتا ہے۔اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس فورس لوڈ شیڈنگ کو ختم کر کے لوگوں کے کارو بار اور کام۔ کاج کو چلنےدیا جائے۔

بیول دکاندار حافظ آفتاب کی والدہ انتقال کرگئ

Mother of Bewal shopkeeper Hafiz Aftab passed away in Bewal

بیول کے مشہور دکاندار حافظ آفتاب کی والدہ انتقال کرگئ نماز جنازہ کے بعد بیول کے مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کی بخشش کے لیے دعا کی

Show More

Related Articles

Back to top button