DailyNews

Rochdale, UK; Annual Ghaus Abdul Qadir Jillani Ghairvein shareef held in Rochdale

غوث اعظم الشیخ عبدالقادر جیلانی کی سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی ایک روح پرور محفل زیر صدارت پیر عبیدالقادری رتالوی آستانہ عالیہ رتالہ شریف راچڈیل انگلینڈ میں منعقد کی گئی

راچڈیل انگلینڈ /جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)غوث اعظم الشیخ عبدالقادر جیلانی کی سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی ایک روح پرور محفل زیر صدارت پیر عبیدالقادری رتالوی آستانہ عالیہ رتالہ شریف راچڈیل انگلینڈ میں منعقد کی گئی جس میں عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کا آغاز حافظ علی اصغر کی آواز میں تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد بین القوامی نعت خواں الحاج ریحان قریشی اور علی بردران سمیت مقامی ثناء خواں نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے محفل کو چار چاند لگا دئیے راجہ طارق ربانی اور پوٹھوہار کے مشہور شاعر راجہ مسعود عالم شامی نے پوٹھوہاری زبان میں کلام پڑھ کر حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی اس کے بعد پاکستان سے آئے ہوئے علامہ پروفیسر سجادساجد نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا ہے کہ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ان اکابر علماء اور صوفیاء میں سے تھے جن کی شہرت زمین کے کونے کونے تک پہنچی آپ نے سلسلہ قادریہ کی بنیاد رکھی یہ سلسلہ طریقت دنیا میں سب سے زیادہ پھیلنے والا ہے اور سب سے بڑھ کر مریدوں کی تعداد اسی سلسلے کی ہے مقام و مرتبہ اور شہرت کے حوالے سے اس سلسلے کا کوئی ثانی نہیں ہے۔انہوں نے کہا حضور غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی کے اس سلسلہ طریقت کے فروغ میں آپ کی محبت، حکمت وبصیرت، مخلوقِ خدا کی بھلائی اور اصلاحِ معاشرہ کے لئے اقدامات نے کلیدی کردار ادا کیا۔ آپ نے لوگوں کے دلوں میں اپنی محبت کے لئے تلوار استعمال نہیں کیاآخر میں پیر عبیداللہ القادری رتالوی نے تمام شرکاء کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمارا مقصد آستانوں اور خانقاہوں سے محبت کا درس دینا ہے یہ جو محبت کا درس ہے آستانوں اور خانقاہوں سے تمام دنیا تک ہم پہچانا چاہتے ہیں کہ اللہ تعالی کے ذکر سے محبت کریں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت رکھیں۔ دین اسلام اور نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ کامل کو سامنے رکھ کر ہم اپنی زندگیاں اسی کے مطابق گزاریں تو یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری فرحت محمود بھٹی کی وفات پر سیاسی و سماجی شخصیا ت چوہدری ظفر پگاڑا،راجہ طارق رتالہ،شیخ ابرار اٹلی،چوہدری ناصر تاج،راجہ صابر حسین صدیقی،ٹھیکیدار ریاست،حاجی محمود بھٹی نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے،

Show More

Related Articles

Back to top button