انصاف سٹوذنٹس فیڈریش بلاوڑہ شریف کے زیر اہتمام انصاف صحت کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )انصاف سٹوذنٹس فیڈریش بلاوڑہ شریف کے زیر اہتمام انصاف صحت کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انصاف سٹوذنٹس فیڈریش کے نوجوان سیاسی رہنما ؤ ں خاور ستی، ارسلان عزیز ستی،اسرار ستی، مدثر اخلاق ستی، توصیف ستی اور خرم ستی نے مستحق افراد میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کئے اور نئے لوگوں کے کارڈ کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کیا گیا اور کہا کہ انہیں بھی بہت جلد صحت انصاف کارڈ فراہم کر دیے جائیں گے انہوں نے میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈا عوامی خدمت کو یقینی بنا کر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔وزیر اعظم عمران خان اور وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں صحت کارڈ تقسیم کئے جارہے ہیں جو تحریک انصاف اور عمران خان کے لیے کی گئی سیاسی جدوجہد کا مقصد ہی مستحق افراد کی بلا تفریق خدمت کو یقینی بنانا ہے تاکہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم ہو سکیں انہو ں نے کہا کہ آج اس با ت پر ہم فخر محسوس کر رہے ہیں ہم نے جس مقصد کے لیے جد و جہد کی اس کو ہما رے قائد اور وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے عملی شکل دی جس میں آج غریب اور نا دا ر لو گو ں کے لیے انصا ف صحت کا رڈ سمیت دیگر سکیمیں شرو ع کر دی گئی ہیں
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )ایم پی اے پی پی6 (کو ٹلی ستیاں و مری)میجر لطا سب ستی کے بھا ئی لفٹینیٹ رجا سب ستی انتقا ل کر گئے انکی نما ز جنا زہ راولپنڈی سواں گا رڈن میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں لو گو ں نے شرکت کی راولپنڈی میں نما ز جنا زہ ادا ئیگی کے بعد میت آبا ئی گا ؤ ں پرنڈلہ کو ٹلی ستیاں منتقل کی گئی جہاں آج 31دسمبربروز منگل دن گیا رہ بجے ادا کی جا ئے گی۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )پاکستان پیپلز پا رٹی کے رہنما ؤں زمرد جعفری، سید ذاکر حسین شاہ، اقتدا ر شاہ نقوی و دیگر نے بی بی شہید کی 12ویں برسی میں شرکت کر نے کے لیے لیا قت با غ جلسہ میں جا نے والے پی پی پی کارکنا ن یو سی وگہل چھجا نہ کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ یوسی وگہل کے پی پی کارکنا ن نے ہمیشہ اپنے شہید قائدین کیساتھ عقیدت و محبت کا جو اظہا ر کیا وہ حقیقی جیالے ہو نے کا ثبو ت ہے انہوں نے کہا کہ آج بہت سارے لوگ اس خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ پی پی پی ختم ہو جائے اور ان کیلئے راستہ صاف ہو مگر جس پارٹی کی مرکزی قیادت نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور جمہوریت کی بقاء وفروغ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہو اس پا رٹی کے ورکرز پاکستان کا مستقبل تا ریک نہیں ہو نے دیں گے
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )اہلیان کوٹلی ستیاں و لوئر بلٹ کوہسار وزیر اعلی وزیر جنگلات ایم پی اے پی پی 6 وایم این اے حلقہ این اے 57 سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے جنگلات تباہ ہورہے ہیں جنگلا ت کو دس سال کیلئے بند کیا جائے اور سوختی اور عمارتی لکڑی کی ضروریات کیلئے کیلئے مقامی سطع پر ٹمبر ڈپوز قائم کیے جائیں ان خیالات کا اظہار عوامی سروے کے بعد کوہسار ڈیویلپمنٹ فورم ٹرسٹ چیئرمین تبسم منیر ستی نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ جنگلات ایک منظم سازش کے تحت تباہ کیے جارہے ہیں جو کہ ماحولیات و موسمیات کے ساتھ ساتھ علاقے کیلئے بھی خطرے کا باعث ہیں انھوں نے کہا کہ جنگلات کو بند کروانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے کیونکہ یہ ہمارے علاقے اور نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے۔
و ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع راولپنڈی کے نوجوان راہنما کی سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کے سینئر راہنماؤں،یوتھ ونگ کے کارکنان اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں کے آرگنائزر توصیف ستی نے جاسم کنول راہی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکبا د پیش کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاسم کنول راہی نے مسلم لیگ(ن) کے نوجوانوں کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا جاسم کنول راہی کی دن رات کی محنت اور کوششوں کی بدولت ضلع راولپنڈی کے نوجوان مسلم (ن) کے جھنڈے تلے جمع ہیں اور پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں،جاسم کنول راہی پارٹی کا اہم اثاثہ ہیں اور یوتھ ونگ انکی قیادت میں منظم اور متحد ہے۔