DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Public transporters are accused of over charging fares and overloading in eastern Gujar Khan region

شرقی گوجر خان کے ٹرانسپورٹرز زائد کرایہ اوراوور لوڈنگ کرنے لگے

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :شرقی گوجر خان کے ٹرانسپورٹرز زائد کرایہ اوراوور لوڈنگ کرنے لگے۔ بیول سے راولپنڈی،بیول سے کلر، بیول سے گوجرخان چلنے والی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز اور مالکان نے زائد کرایہ وصول کرنا اور اوور لوڈنگ کرنا ایک معمول بنا لیا ہے۔یہ ٹرانسپورٹر کسی طرح کے کرایہ نامہ پر عمل نہیں کرتے اور جونہی پٹرول مہنگا ہو نے کی اطلاع عام ہوتی ہے یہ خود بخود کرایہ میں اضافہ کر دیتے ہیں جب کہ ان کے پاس ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ بھی نہیں ہوتا ہے اور یہ نہ ہی اس کرایہ نامہ پر عمل کرتےہیں جب کہ اس کے ساتھ ساتھ اوور لوڈنگ کرنا بھی ایک معمول بنا لیا یے جس سے سفر کرنے والی ہر سواری تنگ ہوتی یے لیکن یہ ٹرانسپورٹر کسی ایک کی نہیں سنتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button