DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Prominent Religious Scholar Prof. Sahibzada Sajid-ur-Rehman, addresses at inauguration ceremony of The Educator Project of Beacon House Kahuta

دی ایجوکیٹر پراجیکٹ آف بیکن ہاؤس کہوٹہ کی افتتاحی تقریب،ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر صاحبزادہ صاحبزادہ ساجد الرحمان سجادہ نشین بگہار شریف مہمان خصوصی

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کی پڑھائی اور تربیت سے ہی ایک بہترین معاشہ تشکیل دیا جا سکتا ہے جس طرح ہم دنیاوی تعلیم کے لیے ماہر اور تعلیم یافتہ اساتذہ کی تلاش کرتے ہیں اسی طرح ہمیں دین کی تعلیم کے لیے بھی اچھے قاری و عالم فاضل اساتذہ کی تلاش کی جاتی ہے جدید تعلیم کے ہوتے ہوئے بھی ہمارے معاشرے میں فحاشی بدیانتی و دیگر ایسی چیزیں موجود ہیں جنکو اسلام نے ہم پر منع کیا ہے قرآن مکمل ضابط حیات ہے اس پر عمل کرنے اور حضور پاک ﷺ کی سیر ت پر عمل کرنے سے ہ دنیا و اخرت کی بھلائی حاصل کی جا سکتی ہے دی ایجوکیٹر پراجیکٹ آف بیکن ہاؤس کہوٹہ تعلیمی شعبے میں ایک بہترین اضافہ ہے مقصود احمد نے ایک جدید بلڈنگ لیبارٹری،لائبریری و دیگر سہلیات مہیا کر کے کہوٹہ کے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر صاحبزادہ صاحبزادہ ساجد الرحمان سجادہ نشین بگہار شریف نے گزشتہ روز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع ممتاز قانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ ممتاز سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی، صدرپوٹھوہار ویلفیر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر صدر کمیونٹی ویلفیر سو سا ئٹی اصغر حسین کیانی کے علاوہ کثیرتعداد میں سیاسی سماجی مہذبی شخصیات عوام علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر سکول کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے ڈائریکٹرمقصود امجد کو تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات پرزبردست خراج تحسین پیش کیا مقصود احمد نے کہا کہ کم فیس پر معیاری دنیاوی اور دینی تعلیم دینامیرا مشن ہے عوام علاقہ مجھ پر اعتماد کریں کبھی انکو مایوس نہیں کروں گاتمام احباب کر پر تکلف ریفریشمنٹ بھی کروائی گئی ۔

Kahuta; Prominent Religious Scholar Prof. Sahibzada Sajid-ur-Rehman, was guest of honour at inaguration ceremony of The Educator Project of Beacon House Kahuta, Where Maqsood Ahmed was praised for his contributions.

کہوٹہ میں سورج گرہن کے موقع پر جامع مسجد مکی میں صلوۃ الکسوف کی اداہگی

Prayers on eclipse at Kahuta Jammia Masjid

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں سورج گرہن کے موقع پر جامع مسجد مکی میں صلوۃ الکسوف کی اداہگی۔نماز الکسوف خطیب جامع مسجدمکی ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے پڑھائی۔ایک گھنٹے پر محیط دو رکعت نماز الکسوف میں بوڑھوں، جوانوں اور بچوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شر کت کی۔رب کے حضور رو رو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے۔نمازے سے پہلے اپنے خطاب میں خطیب جامع مسجدمکی ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے کہا سورج گرہن اللہ پاک کی نشانیوں میں ایک نشانی ہے سورج گرہن کا عمل جب شروع ہوتا ہے اور جب مکمل سورج چھپ جاتا ہے تواس وقت رب کی شان پر انسان عش عش کر اٹھتا ہے کہ کتنی طاقت ور وہ ذات ہے جواپنے حکم سے پوری دنیا روشن کر نے والے سورج کو پوری آب و تاب میں بے نور کر دیتا ہے انہوں نے کہا ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺکے دور میں سن 10ہجری کو سورج گرہن لگا اور آپ ﷺ نے نماز الکسوف ادا کی اور اللہ پاک سے خیریت کی دعا کی اور آپ ﷺنے فرمایا کہ سورج اور چاند کو کسی کی موت یا کسی اور واقعہ سے گرہن نہیں لگتا بلکہ یہ اللہ پاک کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے اور جب تم گرہن دیکھو تو نماز کے لیے کھڑے ہو جاو۔قاری عثمان عثمانی نے مزید کہا کہ ہمیں ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کر نا چاہے اور صرف اور صرف اپنے رب کی عبادت کر نی چاہے اور اسی سے مدد مانگنی چاہے۔آخر میں تمام عالم اسلام کے دعا کی گئی۔

کہوٹہ کلب میں ڈی سی راولپنڈی کی کھلی کچہری۔عوام نے شکائیات کے انبھار لگا دیے

Open court session held by DC Rawalpindi as public bombard with complaints

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کلب میں ڈی سی راولپنڈی کی کھلی کچہری۔عوام نے شکائیات کے انبھار لگا دیے۔کھلی کچہری میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصراور دیگر محکموں کیاافسران نے شرکت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ کلب میں عوامی مسائل کی شکائیات اور ان کے حل کے لیے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی راولپنڈی سردار سیف اللہ ڈوگرنے مختلف محکموں کے حوالے سے شکائیات سنی جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے زمہ دار افسران کو فی الفور حل کر نے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر، پٹواری راجہ محمد فیصل، ڈی ایس پی ملک طارق،ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ، سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج مرزا خرم، تحصیلدار کہوٹہ، نائب تحصیلدار، پٹواری عامر محمود، پٹواری نعیم ستی، پٹواری وحید ستی، پٹواری راجہ عبرت اقبال،راجہ گلزا ر احمد گلزاری، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغرکیانی سمیت کثیر تعداد اہل علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے ہسپتال کے حوالے سے ڈاکٹرز کی کمی ادوویات کی کمی اور دیگر مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔سنیئرصحافی اصغر حسین کیانی نے علاقے میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی چوری ڈکیتی کی وارداتوں سہالہ اوور ہیڈ برج، ریسکیو1122کھنڈرات نما سڑکوں کے حوالے سے بتایا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی فنڈذ گزشتہ سالوں سے کم ہیں مگر کچھ منصوبوں پر کام شروع ہے دیگر مسائل بھی حل ہونگے میرا پہلا دورہ ہے آئندہ کچہری میں ان تمام مسائل پر عمل در آمد ہوگا سلاٹر ہاؤس اور ریسکیو1122کے حوالے سے اے سی کہوٹہ کو ہدایت دیں ہیں وسائل میں رہتے ہوئے مسائل حل کریں کے عوام علاقہ نے کھلی کچہری کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ عمل در آمد بھی ہونا چاہیے۔

قائد اعظم ؒ کے نظریات پر عمل کر کے ہی ملک میں ترقی لائی جاسکتی

Nation can only achieve progress by following the ideology of Quaid-e-Azam, Abdul Majid Mughal

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ قائد اعظم ؒ کے نظریات پر عمل کر کے ہی ملک میں ترقی لائی جاسکتی ہیمسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے قاہد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں یہ ملک پاکستان1947میں حاصل ہوااور مسلم لیگ ن کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوا مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں ہمار آج بھی قائد میاں محمد نواز شریف ہی ہے 2023میں ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو چند سازشی عناصر ملک میں افرا تفری پھیلا دی جاتی ہے ا ن خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبد المجید مغل نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوامی امنگوں پر پانی پھیر دیا ہے۔غربت کی اصل وجہ بیروزگاری اور دہشت
گردی ہے حکومت نے الیکشن سے پہلے جو ملک کی عوام کو خواب دیکھائے تھے وہ سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔عوام کو گھر اور روزگار دینے کے وعدے کیے گے تھے مگر جن غریب لوگوں ساری زندگی ایک ایک تنکہ اگھٹا کر کے اپنے مکان اور کاروبار بنایا ایک جھٹکے میں سب کچھ ختم ہو گیا۔عوام رہنے اور دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبو ر ہو گے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کو سازشو ں سے ختم نہیں کیا جا سکتا عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہے انشاء اللہ 2023میں ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button