اہلیسنت و جماعت کہو ٹہ کا اجلاس۔مولانا افضل رضوی کو ناظم اعلیٰ تحصیل کہوٹہ جبکہ مولانا ادریس ہاشمی تحصیل کہوٹہ کے صدر منتخب
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اہلیسنت و جماعت کہو ٹہ کا اجلاس۔مولانا افضل رضوی کو ناظم اعلیٰ تحصیل کہوٹہ جبکہ مولانا ادریس ہاشمی تحصیل کہوٹہ کے صدر منتخب۔امیر اہلیسنت و جماعت پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا۔پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒ کی یاد میں بہت جلد ایک بہت بڑا تعزیتی سمینار منعقد کیا جائے گا جس میں اہلیسنت و جماعت کے صوبائی سطح کے مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز جامع مسجد گلزار مدینہ کہوٹہ جماعت اہلیسنت و جماعت کا ایک بہت بڑا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پیر سید شبیر حسین شاہ، پیر سید جابر حسین شاہ، پیر سید ضمیر حسین شاہ، مولانا افضل رضوی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ڈاکٹر آصف القادری،مولانا ادریس ہاشمی، مولانا عبد المجید نقشبندی،مولانا حافظ محمد صغیر،سید عامر حسین شاہ،مسعود احمد قادری، حافظ فخر عباس،راجہ محمد ظفیر، قاضی محمد احسان الحق،قاری محمد رمضان، رضوان بیگ، سید اکبر، حافظ محمد حنیف، حافظ محمد سجاول چشتی، حافظ عامر شہزاد، عابد حسین، قاری تاج محمود نقشبندی، حافظ غلام حسین قادری، علامہ غلام مر تضیٰ صابری، محمد وقار، حافظ محمد زکیر، محمد عمیر، حاجی طاہر، محبوب الرحمن، ماسٹر محمد اصغر، محمد ندیم،دلشاد انجم، حافظ محمد الیاس،علامہ زبیر، حافظ قمر، پروفیسر عبدالصور سیفی،محمد عابد شہزاد، حافظ محمد ابرار، عبد القیوم،قاری عامر سمیت کثیر تعداد میں اہلیسنت و جماعت کے علمائے اکرام نے شر کت کی اس موقع پر اکثریت رائے کے ساتھ مولانا افضل رضوی کو ناظم اعلیٰ تحصیل، مولانا ادریس ہاشمی تحصیل کہوٹہ کے صدر،حافظ زکیر قادری نائب صدر، حاجی مسعود نائب صدر، راجہ ظفیر نائب صدر،علامہ ظہیر نقشبندی نائب امیر،حامد نواز نائب امیر، سیکرٹری نشر و اشاعت غلام مر تضیٰ صابری، حافظ قمر نائب سیکرٹری اطلاعات، حاجی مسعوداحمد سیکرٹری سیکرٹری فنانس، رابطہ سیکرٹری مولانا حافظ فخر عباس منتخب کیا گیا اس موقع پرمجلس شوریٰ اہلیسنت و جماعت،علماء کونسل اہلیسنت و جماعت اور اہلیسنت و جماعت کے وکلاء کے پینل کو بھی تشکیل دیا گیا۔آخر میں پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒ، مولانا صوبیدار میجر فضل کریم (مرحوم)کے ایصال ثواب کے لیے اور تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
یوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے موقع پر ن لیگ حلقہ پی پی سیون کے رہنماوں کا بیان
PML-N leaders statement on the occasion of birth celebrations Quaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے موقع پر ن لیگ حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین، حاجی ملک منیر اعوان، راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ،راجہ علی اصغر اورراجہ سعید احمد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قاہد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کا ایک ایک ورق ہمارے لیے مشعل راہ ہے ملک کی عوام کو پتہ ہے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے قاہد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں یہ ملک پاکستان1947میں حاصل ہوااور مسلم لیگ ن کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوا مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں ہمار آج بھی قائد میاں محمد نواز شریف ہی ہے 2023میں ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو چند سازشی عناصر ملک میں افرا تفری پھیلا دی جاتی ہے ا ن خیالات کا اظہار یوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے موقع پر ن لیگ حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین، حاجی ملک منیر اعوان، راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ،راجہ علی اصغر اورراجہ سعید احمد نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوامی امنگوں پر پانی پھیر دیا ہے۔غربت کی اصل وجہ بیروزگاری اور دہشت گردی ہے حکومت نے الیکشن سے پہلے جو ملک کی عوام کو خواب دیکھائے تھے وہ سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔عوام کو گھر اور روزگار دینے کے وعدے کیے گے تھے مگر جن غریب لوگوں ساری زندگی ایک ایک تنکہ اگھٹا کر کے اپنے مکان اور کاروبار بنایا ایک جھٹکے میں سب کچھ ختم ہو گیا۔عوام رہنے اور دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبو ر ہو گے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کو سازشو ں سے ختم نہیں کیا جا سکتا عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہے انشاء اللہ 2023میں ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔
میاں نواز محمد شریف اور شاہد خاقان عباسی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا
Special prayers for the health of Mian Nawaz Muhammad Sharif and Shahid Khaqan Abbasi
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ گلزار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی عوام میاں محمدنواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی صحت یابی کے لیے دعا کر یں،ملک کو میاں محمد نواز شریف کی ضرورت ہے میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر راجہ گلزار
احمد اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو پتہ ہے میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں عوام کی بے شمار خدمت کی ن لیگ نے اس ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لایا،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا، گیس کی لوڈ شیدڈنگ ختم کی، میٹرو بسیں چلاہیں، سڑکوں کے جال بچھاہیں اور اب موجود ہ حکومت کی یو کاکر دگی ہے وہ بھی عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو بلا وجہ قید و بند کی صعوبتیں بر داشت کی ہیں اب ان کی صحت بے حد خراب ہے اس لیے ملک کی عوام سے گزارش ہے کہ وہ میاں نواز محمد شریف اور شاہد خاقان عباسی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاہیں۔
ستائیس دسمبر لیاقت باغ میں منعقدہونے والاپی پی پی کا جلسہ موجود ہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔پی پی پی
The PPP rally to be held in Liaquat Bagh on December 27 will prove to be the last nail in the coffin of the present government.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصر علی کیانی اور اشرف کیانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کل ستائیس دسمبر لیاقت باغ میں منعقدہونے والاپی پی پی کا جلسہ موجود ہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔پی پی پی کے جیالے اپنی عظیم قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے صاحبزادے اور اپنے نوجوان قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے معروف رہنماء “فرزند پوٹھوار”راجہ محمد شکیل کیانی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت بریسٹر ظفر اقبال چوہدری،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی اور اشرف کیانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر جیالوں کی شر کت فرض نہیں بلکہ قرض بھی ہے جہموریت کے لیے جو قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین بھٹو خاندان نے دی ہیں اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی پر واہ نہیں کی اور انہوں نے ملک میں جمہوریت کے لیے اپنے خون کا نذرانہ دیا جمہوریت کے گلشن کو جس طرع بھٹو خاندان نے اپنا خون دے کر اس کی آبیاری کی ہے ملک کی سیاست میں اس مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا موجود ہ حکومت کس طرع اقتدار میں آئی وہ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے ملک کی عوام کو الیکشن مہم میں لالی پاپ دے کرووٹ حاصل کیے گے جو وعدے موجود وزیر اعظم پاکستان نے الیکشن مہم میں ملک کی عوام سے کیے تھے اس میں ایک پر بھی عمل نہیں کیا ہر بات اس نے “یوٹرن”لیا ہے ملک کی عوام کی نظیر یں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین پر لگی ہوئی انشا ء آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ہو گا اور ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہو گا۔