DailyNews

Rawalpindi; Another scandal in the CDA’s land Department where land mafia are selling fake plots

سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ و بحا لیات میں ایک اور اسکینڈل

اسلام آ باد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ و بحا لیات میں ایک اور اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذ رائع نے بتایا کہ لینڈ ما فیا نے شعبہ لینڈ و بحالیات کے عملہ کی ملی بھگت سے سیکٹر ایف الیون فور میں 18 کروڑ روپے مالیت کے پانچ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے فائلیں تیار کروائی ہیں ۔ شعبہ سیکورٹی نے اس کا سراغ لگا لیا اور چیئرمین سی ڈی اے کو رپورٹ پیش کردی جس کے بعد ان پلاٹوں کا پراسیس روک دیا گیا ۔ ان میںپلاٹ نمبر 237A, ،368، 396,،393اور382شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیار شدہ پانچ فائلوں میں سے ابھی تک صرف ایک کی الاٹمنٹ کی گئی ہے۔ چیئرمین سی ی اے عامر علی احمد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جعلی الاٹمنٹ اور ٹرانسفر کی کوشش کو نا کام بنا دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button