DailyNews

Chakswari, AJK; Masood Ahmed in charge Government Boys High School Chakswari made a surprise visit to the educational institutions of Chakswari

مسعوداحمد انچارج کلسٹروصدرمعلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکسواری نے17اور19اور20 دسمبرکے روز کلسٹرچکسواری کے تعلیمی اداروں کااچانک دورہ کیا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسعوداحمد انچارج کلسٹروصدرمعلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکسواری نے17اور19اور20 دسمبرکے روز کلسٹرچکسواری کے تعلیمی اداروں گورنمنٹ بوائز مڈل سکو ل آدھ پلائی گورنمنٹ بوائزمڈل سکول حمیدپورگورنمنٹ بوائز مڈل سکول پنڈخورد گورنمنٹ بوائز پرائمری سکو ل ایسرپنڈکلاں گورنمنٹ پرائمری سکول شرقی چکسواری گورنمنٹ پرائمری سکول بھگور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بروٹیاں گورنمنٹ بوائز پرائمری ڈھوک بھٹیاں اورگورنمنٹ پرائمری سکول لدڑ کااچانک دورہ کیامختصردورے اورمعائنے کے دوران تعلیمی اداروں کے صدرمعلمین انچارج مدرسین اوراساتذہ حاضراور مصروف کارپائے گئے تعلیمی اداروں عمارات سمیت دیگرضروریات کاجائزہ لیاتعلیمی اداروں کی عمارات کو تعلیمی ضروریات کے مطابق پایازیادہ ترتعلیمی اداروں کاسٹاف پورا عمارت ضروریات مطابق پاکراطمینان کااظہارکیا گورنمنٹ بوائزمڈل سکول پنڈخورد میں سٹاف کی کمی ہے جس کوپوراکرنے کیلئے آفیسران بالاکوتحریک کی جائے گی گورنمنٹ مڈ ل سکول حمیدپوراورگورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کاسٹاف پوراہے تعلیمی اورتعمیراتی ماحول معیاری ہے تمام اداروں کی عمارات تعلیمی ضروریات کے مطابق ہیں جوعوام علاقہ اورمخیرحضرات کے بھرپورتعاون کانتیجہ ہے دورے کے دوران صدرمعلمین انچار ج معلمین کوہدایت کی جن اداروں میں طلبہ کی تعداد کم ہے تعداد میں اضافہ کے لئے موثراقدامات کیے جائیں ضرورت اس امرکی ہے کہ عوام اعلی تعلیم یافتہ تجربہ کاراساتذہ بہترین تعلیمی ماحول اورمعقول سہولتوں کے حامل سرکار ی تعلیمی اداروں میں اپنے بچے داخل کرائیں بلاشبہ محکمہ تعلیم آزادکشمیر کی نئی اصلاحات کے نفاذ سے سرکاری تعلیمی اداروں پرعوام کے اعتماد میں اضافہ ہو ا ہے ا اساتذہ کوبہترین مراعات میسرہیں اساتذہ کاوقار بلندہوا ہے اساتذہ معیارتعلیم کی بلندی اورشرح خواندگی میں اضافہ کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں اورتوانائیاں بروئے کارلائیں گے جونئی نسل کی کردارسازی اوربہترین تربیت کااہم تقاضا ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہاردورے ومعائنے کے موقع پر تعلیمی اداروں کے سربراہان وسٹاف سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button