Slough; Jamil Khalid who fled the country is sentenced to 10 years in jail on his return
سلاؤ میں 16سال قبل ہونے والے اذیت اور قتل کے کیس میں جمیل خالدکو قید کی سزا سنادی گئی
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سلاؤ میں 16سال قبل ہونے والے اذیت اور قتل کے کیس میں ملزم کو قید کی سزا سنادی گئی، ملزم جمیل خالد واردات کے بعد پاکستان فرار ہوگیا تھا۔ اسی سال فروری میں یوکے واپس آیا تو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ مقتول ڈینیئل ہگنز کو 9نومبر 2003میں تھرلیمیئر ایونیو سلاؤ میں اپنی گرل فرینڈ کے گھر پر تشدد کرنے کے بعد سر میں گولی ماری گئی تھی۔ مقتول کی عمر16سال تھی۔ ریڈنگ کرائون کورٹ میں 40سالہ ملزم جوکہ سلائو کا ہی رہائشی ہے کو قتل سے تو بری کردیا گیا مگر شدید جسمانی نقصان پہنچانے کی سازش میں شامل ہونے کے جرم پر10 سال کی سزا سنائی گئی۔ ٹیمز ویلی پولیس نے بتایا کہ نقاب پوش ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوئے ڈینیئل کو ایک الگ کمرے میں لے گئے جہاں اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گھا۔ سراغ رساں کہتے ہیں کہ یہ محمد محمود چوہدری کے قتل کے انتقام میں کیا گیا حملہ تھا۔ سراغ رساں انسپیکٹر اینڈی شیئروڈ کے مطابق خالد نے ملزمان کو فون کے ذریعے ہدایات دیں اور گھر میں داخل ہونے کیلئے مکان کی چابی بھی بنوا کر دی۔ جمیل خالد کو فوراً گرفتار کرلیا گیا تھا مگر پولیس سے رہائی کے بعد وہ پاکستان فرار ہوگیا تھا۔ 16سال بعد جب وہ واپس آیا تو اسے گرفتار کرکے چارج کردیا گیا تھا۔ دیگر تین ملزمان کی تلاش جاری ہے، پولیس کا خیال ہے کہ وہ بھی
پاکستان فرار ہوگئے ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس مقدمے میں خالد جمیل آٹھواں مجرم ہے جسے جیل کی سزا ہوئی ہے۔
London; A man has been convicted and sentenced in connection with the murder of 18-year-old Daniel Higgins in 2003.
Jamil Khalid, aged 40, of Cooper Way, Slough, was found guilty of one count of conspiracy to cause GBH by a unanimous jury verdict at Reading Crown Court, following an eleven day trial.He was acquitted of a murder charge and has been jailed for 10 years.
jamil Khalid fled from UK to Pakistan but was arrested after he arrived in UK 16 years on run.