Nala Musalmana; Evergreen Welfare Trust distributes sweaters to 50 students in Kallar school
سدا بہار ویلفیئر ٹرسٹ نلہ مسلماناں کی جانب سے50طلبا و طالبات میں سویٹرز تقسیم
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی) ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری مبارک حسین یو کے اور معاونین تحصیل کلر سیداں میں گورنمنٹ گرلز وبوائز پرائمری و ہائیر سیکنڈری سکولوں میں فرنیچر،آبی وسائل اور یونیفارم طلباو طالبات میں تقسیم کر کے حساس محرومی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،یہاں پر کوآڈینٹر کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین اپنی ڈیوٹی ملی جذبے کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں۔گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلرسیداں کے طلبا و طالبات میں پچاس سویٹرز کا تحفہ دینے پر ہیڈماسٹر سید صدام حسین شاہ، ارشد محمود بھٹی، نائب صدر پی ٹی یو کلرسیداں محمد کاشف سعید عباسی، ثاقب ظہور، طارق کمبوہ، عارف حسین، زین العابدین اور دیگر نے سدا بہار ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جو موجودہ وقت میں تحصیل کلر سیداں میں علم کی روشنی کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں