محمد وقاص کوپاکستان تحریک انصاف ساؤتھ ایسٹ کا سنیئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
سلاؤ۔ یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) محمد وقاص کو ساؤتھ ایسٹ سنیئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سلاؤ میں مقیم معروف امیگریشن لائر محمد وقاص پاکستان تحریک انصاف برطانیہ ساؤتھ ایسٹ زون کے سنیئر وائس پریزیڈنٹ منتخب ہو گئے ہیں۔ برطانیہ کا ساؤتھ ایسٹ زون حلقہ دارالحکومت لندن کے قریبی مضافات سے شروع ہو کر ساحلی شہر ساؤتھ ہمپٹن تک چلا جاتا ہے جبکہ ملکہئ برطانیہ کا آبائی قصبہ وِنڈسر (ونزر)، آکسفورڈ، ملٹن کینز، پورٹس ماؤتھ، ڈوور (کینٹ)، برائیٹن، مارلو، ہائی ویکمب، سلاؤ، بریکنل، نیو بری، آسکٹ، ہیسٹنگ، ریڈنگ، میڈن ہیڈ،گیلڈفورڈ، بکنگھم، ہینلی آن ٹیمز، گیٹ ویک، نیو ہیون، کینٹربری اور ریمزگیٹ بھی اس میں آتا ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماء محمد وقاص کو ساؤتھ ایسٹ زون (یوکے) کا سنیئر نائب صدر بننے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے علاوہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے احباب نے مبارکباد پیش کی ہے۔ سنیئر نائب صدر ساؤتھ ایسٹ زون نے کہا ہے کہ انہیں پارٹی کارکنان نے جو عزت دی ہے اور جو ذمہ داری تفویض کی ہے۔ وہ اسے کماحقہ‘ عہدہ برا ہونے کی کوشش کریں گے۔ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پارٹی کی ترویج اور پاکستانی کمیونٹی کے وقار کیلئے کام کریں گے۔ اور پارٹی چیئرمین و وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کا محبت، رواداری، امن اور بھائی چارہ کا پیغام عام کریں گے۔