Kotli Sattian; those responsible for past failure of Dhanda Chajana road works are behind current failed projects, Raja M Ehsan Satti
ڈھانڈہ چھجانہ روڈ پر مفاد پرست عناصر کی جگ ہنسائی جو پہلے بلک واٹر سکیم کی ناکامی کے باعث بنی آج بھی وہ دہراہی جا رہی ہے,راجہ محمد احسان ستی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) رہنما ء پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 6 راجہ محمد احسان ستی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہاہے کہ ڈھانڈہ چھجانہ روڈ پر مفاد پرست عناصر کی جگ ہنسائی جو پہلے بلک واٹر سکیم کی ناکامی کے باعث بنی آج بھی وہ دہراہی جا رہی ہے ایم پی اے میجر لطاسب ستی کی علاقہ کی ترقی کے لیے کاوشیں کسی سے پوشیدہ نہیں سابقہ امیدوار پی پی 6 حلقہ پی پی 6 کی عوام جانتے ہیں کہ علاقہ کا ہمدرد کون ہے میجر لطاسب ستی نے ہمیشہ پنجاب اسمبلی میں بھی اپنے علاقہ کی پسماندگی کے حوالے سے بات کی ڈھانڈہ چھجانہ روڈ کے حوالے سے میجر لطاسب ستی نے پروجیکٹ کو پیش کیا وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات کی اور ڈائریکٹیو جاری کروایا جس کی بنیاد پر میجر لطاسب ستی کی کاوشوں سے ممکن ہوا اس روڈ کو ADPکا حصہ بنوایا اس کے بعد DDCسے اس کی خود منظوری لی اس کے لیے خطیر رقم دس کروڑ رقم میں سے پہلی قسط 4 کروڑ کا اجراء کروایا اس کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے بھی منظور کروا کر فنڈ زخصوصی طور پر اس روڈ کے لیے ریلیز کروایا 21 نومبر کو اس کا آفیشل ورک آرڈر منتخب نمائندوں ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی کی موجودگی میں ٹھیکدار کو جاری ہوا انشائاللہ جلد اس روڈ کی تعمیر مکمل ہوگی کچھ سیاسی شعبدہ باز اور سستی شہرت کے متلاشی نے جلد بازی میں 20 اکتوبر کو بغیر محکمہ،لوکل اور ڈسٹرک ایڈ منیسٹر یٹر بغیر ورک آرڈر،بغیر منظوری اور بغیر فنڈ ریلیز ایک افتتاح کا ڈرامہ رچایا صرف مقصد منتخب نمائندوں سے پہلے اپنے نام کی تختی کے لیے یہ سب جعلی افتتاح کیا اس طرح کے جھوٹے افتتاح صرف علاقہ کے عوام کو گمراہ کرنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے حربے ہیں اس کے بعد عزت بچانے کے لیے کورٹ کا سہارا لیا اور ایک رٹ دائر کر دی صرف محکمہ پر پریشر ڈالنے کے لیے کیا گیا موصوف نے اسی طرح کی حرکت کرکے پہلے بھی بلک واٹر پروجیکٹ کا بھی نقصان کیا خطہ کوہسار کی ترقی میں منتخب نمائندوں کی کاوشوں کو رکاوٹ ڈالنے والے منہ کی کھائیں گے انشائاللہ ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی عوام کے معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے اور موقع پرست منہ کے بل گرتے رہیں گے
سا لا نہ تر قیا تی سکیموں میں شا مل اس روڈ سکیم کے لئے 579.228 ملین کی اپروول دی گئی ہے
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) کمشنر را ولپنڈی کیپٹن (ر) ثا قب ظفر نے سیا حت کے فروغ کی پیش ر فت کے حوا لے سے منعقدہ جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہاہے کہ جا ری شدہ کام میں بر و قت تکمیل اور ریلیز فنڈ زکے استعمال کی دوڑ میں کا م کے معیار کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے نیز منصو بوں کی اپنے مقر رہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ مری کی طرز پرکو ٹلی ستیاں کوبھی تفر یحی مقا م بنا نے کے لئے ضروری ہے کہ وہاں تک پہنچنے کے لیے بہترین سڑ کیں بنائی جائیں تا کہ لوگوں کی وہاں تک پہنچ آسا ن ہو سکے۔مین لہتڑار کو ٹلی تا کلیا ری روڈ جس کی لمبا ئی 24.10 کلو میٹر ہے اسے خصوصی اہمیت دیتے ہو ئے جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے سا لا نہ تر قیا تی سکیموں میں شا مل اس روڈ سکیم کے لئے 579.228 ملین کی اپروول دی گئی ہے اور فز یکل پراگریس کے مطا بق اسے آئندہ سال جو ن تک مکمل کر لیا جائے گا۔ تر قیا تی کاموں کے اس جا ئزہ اجلاس میں ڈ ا ئر یکٹر ڈو یلپمنٹ اینڈ فنا نس نازیہ سد ھن،ثمرین جا و ید ڈپٹی ڈا ئر یکٹر (ٹیکنیکل)،اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر پلا ننگ فضل شیر، آزاد کشمیر کے ایکسئین و ایس ای کے علاہ د یگر متعلقہ سر کا ری محکموں کے سربراہا ن نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں عمر طیب نے ایک بچے کو قطرے پلا کر تحصیل ہیڈ کواٹر کو ٹلی ستیاں سے دو سرے رو ز کی پولیو مہم کابا قاعدہ آغا ز کیا
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں عمر طیب نے ایک بچے کو قطرے پلا کر تحصیل ہیڈ کواٹر کو ٹلی ستیاں سے دو سرے رو ز کی پولیو مہم کابا قاعدہ آغا ز کیا اس مو قعہ ڈپٹی ڈسٹریک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ابرا ر الحق ستی، تحصیل ہیلتھ انسپکٹر رانا علی رضا،سمیت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کو ٹلی ستیاں کا دیگر سٹا ف بھی مو جو د تھا ڈپٹی ڈسٹریک ہیلتھ آفیسرکو ٹلی ستیاں ڈاکٹر ابرا ر الحق ستی نے اے سی کو ٹلی ستیاں کو جا ری پولیو مہم سے متعلق بریفنگ دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر عمر طیب کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلوا کر صحت مند بنانے کی ضرورت ہے انسداد پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیا جا ئے ا نہوں نے یقین دلایا کہ وہ پولیو سے محفوظ پاکستان بنانے کے لیے بھر پور کردارادا کریں پو لیو کو جڑسے اکھاڑ پھکنے کے لیے ہمیں ہر ممکن اقدا ما ت کر نے ہو ں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو پولیو سے متاثرہو رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ کرنے کے لیے پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوردراز علا قوں اور مسافر بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور انسداد پولیو ورکرز کو فیلڈ میں کام کرنے کے حوالے سے بھی محکمہ ہیلتھ کیطرف سے خصوصی ٹریننگ دی جارہی ہے۔
تحصیل ہیلتھ انسپکٹر رانا علی رضاکا مین بازار کو ٹلی ستیاں کی با ربر شا پس کا دو رہ
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) تحصیل ہیلتھ انسپکٹر رانا علی رضاکا مین بازار کو ٹلی ستیاں کی با ربر شا پس کا دو رہ انہوں نے صفا ئی کا نظا م بہتر نہ ہو نے پر متعددبا ربر شا پس ما لکا ن کو نو ٹس جاری کیے اور ہیپا ٹا ءٰٹس سے متعلق اگا ہی بھی فراہم کی انسپکٹر رانا علی رضا نے میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ صفا ئی نہ ہو نے پر با ربر شا پس ما لکا ن کو کو ئی رعا ئت نہیں دی جا ئے گی کیو نکہ جہا ں صفا ئی نصف ایمان ہے جو کہ ہما را دینی فر یضہ بھی ہے اس کے ساتھ ساتھ صفا ئی نہ ہو نے سے اور گندگی پھیلنے سے ہیپا ٹا ءٰٹس سمیت دہگر مہلک بیما ریا ں جنم لیتی ہیں جن سے چھٹکا را حا صل کر نے کے لیے صفا ئی کے نظا م میں بہتری لا نا وقت کی اہم ضرو رت ہے یہی وجہ ہے کہ حکو مت اور محکمہ صحت صفا ئی کے نظا م میں بہتری لا نے کے لیے کو شاں ہیں جس کے لیے عوامی تعاون کی اشد ضرو رت ہے انہوں نے سماجی تنظیموں اور علما ئے کرا م سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صفا ئی کے نظا م میں بہتری لا نے کے لیے حکو مت اور محکمہ صحت کا سا تھ دیتے ہو ئے عوام کو گا ہی دیں۔
قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر شدید احتجاج
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کے رہنما ء امیدوار برا ئے چئرمین حا جی حق نواز ستی نے اپنے ایک بیان میں نناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی سے اُمت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں استعماری طاقتوں کے اہداف کو سمجھنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔امریکہ پاکستان کی معاشی، سیاسی اور علاقائی خود مختاری کا احترام کرے اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز آئے۔امریکہ کا سابقہ ریکارڈ اسلامی ممالک کے تعلقات کے حوالہ سے اچھا نہیں یہ نہ تو کسی اسلامی ملک کا اچھا دوست اورنہ ہی کسی کا خیر خواہ ہوسکتا ہے ماضی میں جو کچھ امریکہ نے ایرن،عراق،شام،کویت، افغانستان، پاکستان،ترکی، کشمیر، فلسطین سمیت تمام اسلامی ممالک کے ساتھ جو رویہ اپنایا اور جو پالیسیاں رہیں وہ سب کے سامنے آشکار ہیں اس لئے اس پر اعتبار کرنا گھاٹے کا سودا ہے، امریکن کی فطرت میں ہے کہ و ہ کسی ملک کا دوست نہیں ہو سکتا ہے اس لئے پاکستان کو بھی اپنی خارجہ پالیسی کو مضبوط بناتے ہوئے کسی بھی ملک کی ڈکٹیشن کو قبول کئے بغیر ملکی مفاد میں فیصلے کئے جائیں اور ہمسائیہ ممالک سے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے۔ آزادی اظہارکے نام پر مذہب کی بے حرمتی قابل مذمت، مغربی ممالک کو ایسے شرمناک واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے چاہیں انہوں نے کہاکہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں عالمی برادری بالخصوص مغرب اور یورپ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی قرآن مجید اور حضرت محمدﷺ کی اہانت کے واقعات کی روک تھام اور احترام مذہب کے موثر قوانین بنائیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام محبت و اخوت اور عالمی امن کا علمبردار ہے، اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان و حکومتیں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ عالمہ سطح پر اُٹھائیں۔
یکم فروری سے 30 مارچ تک زررعی ماہرین کے تعاون سیکامیاب شجرکاری مہم شروع کریں گے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) یکم فروری سے 30 مارچ تک زررعی ماہرین کے تعاون سیکامیاب شجرکاری مہم شروع کریں گے کوہسار ڈیولپمنٹ فورم اینڈ ٹرسٹ کے صدر حاجی طاہر مقصود ستی کی طرف سے کمیونٹی کونسل ملوٹ ستیاں کے تمام ممبران کو مبارک بادحاجی طاہر مقصود ستی ان دنوں کاروباری وزٹ پر سعودی عرب میں ہیں اپنے ایک تحریری بیان میں انہوں نے کہا کہ انشائاللہ کمیونٹی کونسل کے ممبران کی مشاورت سے ملوٹ ستیاں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ عوامی تعاون سے فلاحی کاموں کی ایک مثال قائم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پھلدار درختوں کی شجر کاری مہم میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لییں اور کمیونٹی ممبران اپنی اپنی ڈھوک میں اگاہی مہم جاری کریں یکم فروری سے 30 مارچ تک زررعی ماہرین کے تعاون سیکامیاب شجرکاری مہم شروع کریں گیاور ملوٹ ستیاں میں نرسریز کا قائم کریں گے