پو سٹ آفس کو ٹلی ستیاں میں پنشنر کے مسائل دیرینہ مسلہ
کوٹلی ستیاں ( تحصیل رپو رٹر) پو سٹ آفس کو ٹلی ستیاں میں پنشنر کے مسائل دیرینہ مسلہ، جوجی پی او کے قیام کے بغیر ممکن نہیں،من پسند افراد کو نوازنے کا اہلکا روں پرالزام درست نہیں تفصیلا ت کیمطا بق پو سٹ آفس کوٹلی ستیاں میں آئے دو ر دراز علا قوں کے، ضعیف العمر مردو خواتین سمیت دیگر نے میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پو سٹ آفس کو تلی ستیاں میں کیشن کی کمی اور پنشنیر کے مسائل ایک دیرینہ مسلہ ہے جو کئی سالوں سے چل رہا ہے جس کے لیے کئی مر تبہ میڈیا کے ذریعے حکا م کو اگا ہ بھی کیا پنشنیر پوارا پورا دن انتظا ر میں رہتے ہیں کیشن نہ ملنے پر کئی ما یوس گھرو ں کو لو ٹ جا تے ہیں جس کا واحد حل پو سٹ آفس کو ٹلی ستیاں کو جی پی او کا درجہ سے ہی ممکن ہے جبکہ دو سری جا نب پوس ٹ آفس کے اہلکا روں پرمن پسند افراد کو نوازنے کا الزام درست نہیں جب بھی کیش آتی ہے کئی سالوں بنی ہو ئی ایک ہی تر تیب پر پنشن دی جا تی ہے جبکہ چند پنشنر نمبر کراس کر نے کی کو شش میں نا کامی پر اہلکاروں پر من پسند افراد پر الزام لگاتے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔
کوٹلی ستیاں ( تحصیل رپو رٹر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ملوٹ ستیاں کے رہنماؤں حاجی حق نواز ستی، طارق ستی، سہیل محمود ستی، عاطف اشفاق ستی، افراز ستی، اسد توفیق ستی، شہزاد ستی، مطلوب ستی، سیال ستی، رضوان ستی، طلعت ستی اور دیگر نے فو رم میں کہا کہ ڈیفینس روڈ کی خستہ حالی اور عدم تعمیر موجودہ نمائندوں اور علاقائی لوکل قیادت کی نااہلی کا ثبو ت ہے پچھلے دور حکومت میں بھی ہم جائز حقوق کے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہے اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرتے رہے لیکن یہ کچھ کم ظرفوں کا ٹولا اس وقت بھی خاموش رہا اور آج بھی اپنی زاتی تشہیر اور زاتی مفاد پرستی کے لیے عوامی احتجاج کو روکنے اور سستی شہرت حاصل کی ناکام کوشش کر رہا ہے جس سے عوام اندازہ لگا سکتی ہے کہ یہ علاقے کے کتنے خیر خواہ ہیں ہم نے اگر امیدوار سامنے لایا تھا تو وہ صرف علاقائی حقوق کے لیے علاقائی نمائندگی کے لیے اور انشااللہ مستقبل میں بھی علاقائی حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گیعوام جانتے ہیں کہ ہماری ثابت قدمی اور استقامت نے ان حواریوں کی نیندیں اُڑا رکھی دی ہیں ہمارا مقصد علاقے کی بہتری ہے احتجاج آئینی حق ہے اس لیے عدم برداشت اور منفی سوچ کے حامل اوچھے ہتھکنڈوں سے وہ اپنی بدترین کاردگردگی اور نااہلی نہیں چھپا سکتے عوام سے کیے گئے وعدوں کا عوام کو جواب دیں یوتھ ونگ تمام اپوزیشن پارٹیوں سمیت عوامی حقوق کی پامالی اور روڈ کی تعمیر میں تاخیری حربوں پر خاموش نہیں رہے گی ماضی کے پروجیکٹس کو اپنی زاتی تشہیر بنانے والے اہل علاقہ کے ساتھ جھوٹ در جھوٹ کا کھیل نہ کھلیں۔جی حضوری اور یوٹرن کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔
کوٹلی ستیاں ( تحصیل رپو رٹر) سابق امیدوار صوبا ئی اسمبلی حلقہ پی پی فیصل ستّی باغی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 6صرف فیصل باغی نے الیکشن نہیں لڑا بلکہ یہ گروپ ہر خوددار با وفا اور اپنی دھرتی سے محبت کرنے والے با جرات شخص کا نمائندہ بنا مجھے اپنے گروپ کہ دوستوں ہماری آواز پے لبیک کہنے والوں اور ہم سے ہمدردی رکھنے والوں پر فخر ہے کیونکہ ہمارے ساتھ چلنے کے لیے جرات اور حوصلے کی ضرورت تھی اپنی قوم اور علاقے کہ حقوق کی آواز اٹھانا ہر شخص کے مقدر میں نہیں آتا ہمارے ساتھ چلنے والے سب دوست بے لوث اور باوفا ہیں جنہوں نے پارٹی وابستگی کہ ساتھ ساتھ علاقائی محبت کو سرفہرست رکھا اور جس انداز سے اپنی حکومت کہ ہوتے ہوئے علاقائی حقوق کہ آواز اٹھائی اس وقت کی نااہل اپوزیشن بھی یہ کردار ادا نہ کرسکی اپنی جماعت کہ سامنے کبھی علاقائی مفادات پے خاموشی اختیار نہ کی اور ہم نے الیکشن میں بھی علاقائی حقوق کا علم بلند رکھا اور وقت کہ حکمرانوں اور علاقے کہ قبضہ مافیا کے خلاف ایک دیوار ثابت ہوئے ہر قسم کی ضمیر فروشی کی آفروں کو ہمارے دوستوں نے جوتے کی نوک پے رکھا اور خودداری کی آواز کو محدود وسائل میں ہر ممکن جگہ تک پہنچایا میں خصوصا مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں ملوٹ ستیاں دھیرکورٹ ستیاں بھتیاں اور پورے پی پی چھ کہ باغی گروپ کے کردار کو سلام پیش کرتا ہوں ہمارے گروپ نے ثابت کیا کہ وہ حقیقی معنوں میں اس دھرتی کوہسار کے حقوق کا ضامن ہے ہم نے اپنے دور میں بھی کوٹلی ملوٹ روڈ پر آواز بلند کی اور آج بھی کوٹلی ستیاں میں حقیقی اور تعمیر اپوزیشن کا کردار صرف باغی گروپ ادا کر رہا ہے ہم نے علاقائی ایشو پر صرف سیاست کر کہ اقتدار تک پہنچنے والوں کو عوام میں بے نقاب کیا ڈیڑھ سال سے کوٹلی ملوٹ روڈ کا کام شروع نہ ہوسکا جو ایک را نیگ منصوبہ تھا فنڈ اور ٹنڈر تک موجود تھا عوام ڈیڑھ سال سے انکے دعوے اور وعدے وفا ہونے کہ انتظار میں ہیں مصوف ایم پی اے دو ماہ کا ٹائم لے کر بھی ٹس سے مس نہ ہوئے 15 اکتوبر کی گولی بھی گزر گئی عوام انکے فوٹوشوٹ سے تنگ اس مسیحا کی منتظر ہے جو علاقے اور لوگوں کہ لیے درد رکھنے کہ ساتھ ساتھ یہ جرات رکھتا ہو کہ اپنے لوگوں اور علاقے کہ حقوق چھین کر لائے اور وہ مسیحا صرف باغی گروپ ہی ہو سکتا ہے ہم یکم نومبر کو پورے پاکستان کی توجہ اسلام آباد کہ بغل میں واقع پسماندہ تحصیل پر مرکوز کروائیں گے یہ دیرینہ مسلہ صرف ہمارے گروپ کا نہیں بلکہ اس علاقے میں بسنے والے ہر باسی کا ہے کچھ لوگ میڈیا میں ہمارے نام پر سیاست کرنے کہ بجائے جرات پیدا کریں اور اپنی پارٹی سے علاقائی مفادات کہ وعدے وفا کروائیں اقتدار آج ہے کل نہیں ہوگا مگر جس دھرتی نے آپکو جنم دیا ہے کل اسی کہ اندر جانا ہے اس سے وفا تمارے وجود پے قرض ہے
کوٹلی ستیاں ( تحصیل رپو رٹر) صدر پنجاب ٹیچر یو نین کو ٹلی ستیاں نا سر شہزاد ستی نے اساتذہ کے نا م اپنے پیغا م میں کہا کہ پچھلی حکومت کی اساتذہ کش پالیسیاں جو ہم اور آپ نے جدوجہد کر کے ختم کروائی تھیں ان کو نیا میک اپ کر کے دوبارہ نافذ کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ریشنلائزیشن پالیسی سرکاری سکولوں کے لئے زہر قاتل ہے جو پچھلی حکومت نے شروع کی تھی ہماری اور آپ کی جدوجہد سے روکی گئی بلکہ پرائمری سکولوں کے کم از کم چار اساتذہ کی پالیسی منظور ہوئی انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کی طرح مو جودہ حکو مت دوبارہ پرائمری سکولوں میں تین استاد کی پالیسی اپنا رہی ہے سرکاری پرائمری سکولوں کو کامیاب کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کم از کم ایک کلاس کو ایک استاد دیا جائے۔ ایک پرائمری سکول میں چھ کلاسیں ہیں اور ان کلاسز کو روز تقریبا 36 مضامین پڑھانے ہوتے ہیں کس طرح ممکن کے کہ دو استاد روزانہ اتنے مضامین پڑھا سکتے ہیں ریشنلائزیشن کا نتیجہ کیا نکلے گا یہ پالیسی دوبارہ پرائیویٹ سکولوں کو نوازنے کے لئے اپنائی جا رہی ہے سرکاری پرائمری سکولوں میں کم از کم چار استاد آنے سے طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوا والدین نے پرائیویٹ سکولوں سے پجوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروایاجب پرائمری سکول میں دوبارہ ایک یا دو استاد رہ جائیں گے تو والدین پچوں کو دوبارہ پرائیوٹ سکولوں میں لے جائیں گے۔ ہم اور آپ کس طرح پرائمری سکولوں کی بربادی دیکھ سکتے ہیں مزید کہا کہ ٹیچرز تیاری پکڑیں ریشنلائزیشن سے آنے والی تباہی کو روکنا ضروری ہے۔
کوٹلی ستیاں ( تحصیل رپو رٹر) گورنمنٹ بوائز مڈل سکول گھونیاں کئی سالو ں سے زیر تعمیر بلڈنگ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی بلڈنگ بھو ت بنگلے کا منظر پیش کر رہی ہے طلبا ء و طا لبا ت اور اساتذہ کو شدید مشکلا ت کا سامنا اہل علا قہ کا حکو مت سے نو ٹس لینے کی اپیل تفصیلا ت کیمطا بق گورنمنٹ بوائز مڈل سکول گھونیاں کئی سالو ں سے زیر تعمیر بلڈنگ،ناقص تعمیر کا استعمال سکول میں کسی بھی وقت کوئی بھی حا دثہ رونما ء ہو سکتا ہے اگر ایسا واقعہ پیش ہوا تو اسکے تو اس کے زمہ دار ایم این اے صدا قت علی عبا سی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی ہو ں گے عوام علا قہ چیف ازکا ر ستی و دیگر کی میڈیا کیساتھ گفتگو یونین کونسل لہتراڑ کے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول گھونیاں اور گورنمنٹ پرائمری سکول گھونیاں کی سابقہ دور حکومت میں تعمیر شروع کی تھی جس کی لاگت ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ تھی جس میں چار کمرے اور ایک بانڈری وال کی تعمیر کرنی تھی مگر کمروں کے صرف ڈھانچے ہی نظر آتے ہیں نہ تو کوئی دروازہ ہے اور نہ ہی کھڑکی اور کمروں کی تعمیر بھی باقص مٹریل سے کوئی ہے کمروں کے اندر جاتے ہی حوف آنے لگتا ہے بانڈری وال نہ ہونے کی وجہ سے بچے اور اساتذہ غیر محفوظ ہیں۔ گھونیاں کے رہائشی سیاسی اور سماجی کارکن چیف ازکار ستی، محمد جہانزیب، دلدار حسین، محمد شفیق، محمد نسیم و دیگر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کے اب سردیوں کا موسم شروع ہو گیا ہے سکول کے دروازے اور کھڑکیاں نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور بچے سخت پریشان ہیں ایسے ماحول میں بچے اپنی پڑھائی پے کیسے توجہ دیں گے دوران الیکشن کمپین میجر لطاسب ستی کو اس مسلے سے اگاہ کیا گیا تھا اور انہوں نے مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ میں اس مسلے کو حل کرو گا مگر ان کے باقی وعدوں کی طرح یہ وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔ میں محکمہ بلڈنگ ہائی وے کے سب انجینئر اور ایس، ڈی،او سے اپیل کے متاثرہ سکول میں آ کر ایک کروڑ پینسٹھ ہزار روپے جو خرچ ہونے ہیں اور جو کام ادھورا ہے اس کی تفصیل سے اگاہ کریں ورنہ ہم ایک گرئینڈ جرگہ بلائیں گے اور احتجاج کا فیصلہ کریں گے اور اس سکول کی تعمیر میں خرد برد کر نے والو ں کیخلا ف نیب کورٹ میں کیس کریں گے۔
کوٹلی ستیاں ( تحصیل رپو رٹر) کوٹلی ستیاں کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل اخترنواز ستی کی کوٹلی ستیاں اور مری کے کالجز،سکولز کے طلباء وطالبات کو کیڈیٹس کی پاسنگ آؤٹ میں دعوت پر شرکت تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز کالج کوٹلی ستیاں، گورنمنٹ بوائز ہائی سکولز چلاورہ،ملوٹ ستیاں،کوٹلی ستیاں،کہوٹی،تھون،بگا،بن کے تقریبا 60 طلباء سمیت 20 اساتذہ نے شرکت کی اسکے علاوہ حرا سکول کھلا بٹ اور دختران اسلام اکیڈمی کی طالبات نے بھی شرکت کی پروگرام کے آرگنائزر ٹیچرآفتاب ستی آف تھون تھے تمام اساتذہ،طلباؤطالبات نے جنرل اختر نواز ستی کا علاقے میں کیرئیر کونسلنگ اور موٹیویشن کے اس اقدام کو سراہاساتھ بہترین مہمان نوازی اور اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔
کو ٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر)کو ٹلی ستیاں پو لیس نے اشتہا ری ملزم جہا نزیب ساکن با ڑین وگہل کو گرفتا ر کر لیا،ملزم کیخلا ف تھا نہ کو ٹلی ستیاں میں مختلف مقدما ت درج تھے جن میں وہ اشتہا ری تھا جسے ایس ایچ او سردار عنصر کی سربرا ہی میں تشکیل کردہ ٹیم نے گرفتا ر کر لیا ایس ایچ او سردار عنصر نے میڈیا نما ئندگا ن کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ اشتہا ر ی مجرمان، منشیات فروش، اوردیگر جرائم پیشہ افراد قانو ن کی گرفت سے اب نہیں بچ سکیں گے سی پی او فیصل را نا اور ایس پی صدر را ئے مظہر اقبال کی خصوصی ہدا ئت پر اشتہا ری مجرمان کی گرفتا ری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد دیگر اشتہا ری ملزمان بھی سلا خو ں کے پیچھے ہو ں انہوں نے کہا کہ کو ٹلی ستیاں کے دشوار گزار پہا ڑی علا قہ میں مجرموں کی گرفتاری کسی بڑی چیلنج سے کم نہیں جس میں ہماری ٹیم کے دیگر اہلکا روں کی محنت و کوشش شامل ہے۔
کو ٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر)کنزویٹر محکمہ جنگلات حلقہ شمالی سرکل اظہر شاہ کھگہ کا کوٹلی ستیاں سب ڈویژن اور لہتراڑ سب ڈویژن کا دورہ، ہمراہ ڈی ایف او نارتھ انہوں نے کوٹلی ستیاں کے جنگل نمبر20/1،4 کیلن اینڈ گرین پاکستان مہم کے دوران شا ندا ر شجر کا ری کر نے پر ایس ڈی ایف او نعمان اقبال،انچارج عمردراز ستی اور فارسٹر اقبال، کو خراج تحسین پیش کیا گیاجنگلات کی بہتری کے لیے اچھے اقدامات کی کوشیش کریں گے، تفصیلات کیمطابق کنزویٹر محکمہ جنگلات حلقہ شمالی سرکل اظہر شاہ کھگہ کا کوٹلی ستیاں سب ڈویژن اور لہتراڑ سب ڈویژن کا دورہ شاندا ر کا رکردگی پر افسران و وہلکا ران کو سراہا اور کہا کہ جنگلا ت ہما ر اقیمتی اثا ثہ ہیں ان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ دا ری ہے شاندا ر کا رکردگی کا مظا ہرہ پیش کر نے والے ملا زمین کی حو صلہ افرزائی اور انعاما ت سے نوازنا جہا ں ہما ر فرض ہے اس سے مستقبل میں بہتر نتا ئج مل سکتے ہیں اس موقعہ پر انچارج عمردراز ستی اور فارسٹر اقبال، نے کہا کہ کنزریٹر محکمہ جنگلات سے انعام ملنا اعزاز کی بات ہے۔