DailyNews

Chakswari; Haji Ch M Iqbal passed away in Bradford buried in his native village of Andrar Shareef, Sehar Dhangri Bahadur

حاجی چودھری محمداقبا ل کواندراڑشریف کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈاکٹرحاجی چودھری محمدریاض اورچودھری محمدالیاس آف سہرڈھانگری بہادر ا ندراڑشریف کے والدمحترم حاجی چودھری محمداقبا ل کواندراڑشریف کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیاجوطویل علالت کے بعدبرطانیہ کے شہربریڈفورڈ میں انتقال کرگئے تھے مرحوم کی نمازجنازہ انڈراڑشریف میں اداکی گئی نمازجنازہ عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے پڑھائی نمازجنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) احتشام الرحمن چوہان پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈولیاہ ضلع کوٹلی آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹرچودھری اللہ دتہ بسمل حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدر معلم قائداساتذہ چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان راجہ سہیل شہباز ثاقب ظفر نے ناظم فاروق اورمحمداشفاق انجم کوپبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر کے امتحان میں کامیابی کے بعدلیکچرر معاشیات سلیکشن پر دلی مسرت کااظہارکیاہے اور دلی مبار ک باد پیش کی ہے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر حلقہ نمبردوچکسواری کے سیکرٹری اطلاعات ثاقب ظفر اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ میرپور ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی صدر نبیلہ ایوب ایڈوکیٹ کو پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا جائے۔ نبیلہ ایوب ایڈوکیٹ نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مضبوطی اور مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ نبیلہ ایوب ایڈوکیٹ کی پارٹی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر ایڈوکیٹ،سابق وزیر اعظم و سابق صدر جماعت پی پی پی چوہدری عبدالمجید،قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین اور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور،صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین نبیلہ ایوب ایڈوکیٹ کو پارٹی وابستگی اور گراں قدر خدمات کی بدولت میرپور آزاد کشمیر ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کریں۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ڈڈیال پریس کلب کے سابق نگران علیٰ ونائب صدر آزاد کشمیر کے ممتاز صحافی اور کالم نویس سنیئر صحافی پاکستان پریس کلب یوکے کے ممبراور نیشن پریس کلب اسلام آبا د کے ممبر راجہ بشارت رٹوی برطانیہ سے دوماہ کے دورہ پر پاکستان آزاد کشمیر اور آبائی گاؤں رٹہ پہنچ گئے ڈڈیال پریس کلب ممبران صدر ڈاکٹر محمد اسحاق،عبداللہ خان،وقار بشیر نے اسلام نور خان اہرپورٹ استقبال کیا بعد میں انہوں نے برزگ صحافی صوفی بشیراحمد سے ان کے بیٹے وقار بشیر سے دیگر جملہ پسماندگان سے اظہار افسوس کیا راجہ بشار ت خان ے سنیئر صحافی صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق،سنیئر صحافی طارق عقیل ان کے گھر ڈڈیال جا کر ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالروف کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اظہار افسوس کرتے ہو ئے کہااللہ تعالی آپ کو اور دیگر پسماند گان صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور آخر میں دعا کی

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مرحوم مغفور اعلیٰ احضرت قبلہ سپریم ہیڈ آزاد خطہ کے سابق وزیراعظم مجاہداول سردار عبدالقیوم خان کے دیرنیہ ساتھی مسلم کانفرنس برطانیہ نے ممبر مرکزی مجلس عاملہ چوہدری فاضل کونسل برمنگھم سٹی کے فرزند محمد اشفاق فاضل ڈڈیال میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 2کے سپاہی ہیں ان کے والد سماجی راہنما حال برمنگھم برطانیہ کی سٹی کونسل برمنگھم سے آٹھویں بار منتخب ہو نے والے بزرگ راہنما چوہدری فاضل آف برمنگھم نے بیرون ملک کے تارکیں وطن کی نمائندہ گی کر نے کیلئے ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق کے پاس رکنیت حاصل کرنے لئے باضابطہ تحریری درخواست دے دی ہے جبکہ جنرل سیکرٹری محمد مشتاق چغتائی کے علاوہ پریس کلب کی جنرل کونسل سنیئر نائب صدر عبداللہ خان،وقار بشیر کے پاس اپنے کوائف جمع کردیئے ہیں جن کی تصدیق کے بعد پر یس کلب ڈڈیال کا کارڈ جاری کر دیا جائے گا اور برطانیہ سے نمائندگی کر وہاں پر مقیم کشمیر کمیونٹی اور ڈڈیال سب ڈوثرن کے لوگوں کے مسائل کوڈڈیال میں قومی اخباراتمیں شائع کرؤاں گا کیونکہ برطانیہ میں تقربیاً لاکھوسے کی تعداد کشمیری کمیونٹی مقیم ہے ڈڈیال کی دھرتی سے درجنوں کونسلر اپنے سب ڈوثرن اور کشمیر کمیونٹی سے اپنے منتخب نمائندوں کو جہاں قلمی سطح پر تحریر کیاجائے گا وہاں وفد کی صورت میں اپنی حکومت اور ڈڈیال سے اپنے منتخب نمائندے کو آگاہ کیا جائے گا ڈڈیال پریس کلب ایسا کلب ہے جس کی عمر 50سال یعنی نصف صدی سے زاہد ہو چکی ہے ڈڈیال پریس کلب کے عہددارن نگران علی طارق عقیل،وقار بشیر،قاری اکرم نیازی،سیکرٹری عبداللہ خان اور دیگر صحافی میں شجاع الرحمن،چوہدری محمد الیا س نے بھی چوہدری اشفاق فاضل کو ڈڈیال پریس کلب کی ممبرشب حاصل کرنے پر مبار ک باد

Show More

Related Articles

Back to top button