بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی, نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ; باخبرذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کیلئے ابتدائی تجاویز 26ستمبر تک تیار کی جائیں گی۔نومبر میں حتمی لسٹیں جاری ہونے کا امکان ہے۔ ز مینی حد بند ی و پنجاب میو نسپل سروس پرو گرام کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکمشنر را ولپنڈی کیپٹن (ر) ثاقب ظفرنے ہدایت کی کہ راولپنڈی ڈو یژن میں پنجاب لو کل گو ر نمنٹ ایکٹ کے تحت زمین کی حد بندی، درجہ بندی اور علا قا ئی جگہوں کو نا م د ینے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے ہدا یت کی کہ ابتدا ئی پر و پوزل25 ستمبرتک تیار کر لی جائے۔حد بندی کے دوران اس بات کا خاص خیا ل ر کھا جائے کہ لو کل ایریا کی حد متعلقہ ضلع کی حد سے متنا ز ع نہ ہو۔ ایسے د یہا تی علا قے جو آ نے والے سات سے آ ٹھ سال کے در میان آ با دی کے متو قع اضا فے کے با عث شہری علاقوں کی خصو صیات میں ڈ ھلنے والے ہوں انہیں ابتدائی ر پو رٹ میں اربن لو کل ایر یا میں شا مل کیا جائے اور ابتدائی ر پو رٹ نقشے کے ہمراہ تیار کی جائے۔ ڈ ائر یکٹر جنرل لو کل گور نمنٹ ر شید کمال الر حمٰن نے کہا کہ پنجاب لو کل گو ر نمنٹ کے سیکشن۔8 کے مطا بق پنجاب کے تمام علا قوں کو شہر ی اور د یہی علاقوں میں تقسیم کرنا،ہر لو کل علاقے کی حد مقر ر
کرنا، ہر اربن لو کل ایر یا کو میو نسپلٹی یا ٹا ئون میں د ر جہ بندی کر نا اور ہر لو کل ایریا کا نا م د ینا شامل ہے۔اس سلسلے میں ڈو یژن میں حد بندی اتھا ر ٹی کمشنر، ضلع میں حدبندی آ فیسر ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنرز اسسٹنٹ حد بندی آ فیسر ہو ں گے جن سے بنیادی حد بند ی کا کا م لیا جائے گا۔
Rawalpindi; Decision has been made to create new constituencies for local elections, the proposal will be issued on 26th September while the list of the new constituencies will belikely to published in November.