DailyNewsKahuta

Kahuta; Defence day and Kashmir solidarity function held at girls college Kahuta

گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین کہوٹہ میں منعقدہ تقریب یوم دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ چھ ستمبر ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر وطن عزیزے کو دشمن سے بچایا 1965میں بھارت نے جو حملہ کیا اور وہ ناشتہ لاہور کرنے کا خواب ہمارے120جوانوں نے 265ٹینکوں کے نیچے بم باندھ کر لیٹ گے اور بھارت کو عبرت ناک شکست دی اس خطہ کے بہادر نوجوانوں نے اس ملک کی خاطر جو قربانیاں دیں انکی مثال نہیں ملتی بیٹیاں رحمت ہیں اور وہ بہادر بھی ہیں نوجوانوں نے ملک کو چلانا ہے اساتذہ وقت کی پابندی کریں اور انکی تعلیم و تربیت بہترین طریقے سے کریں آئندہ سال پوسٹ گریجویٹ کلاسوں کا اجراء ہو گا جبکہ فرنیچر بھی مہیا کیاجائیگا ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین کہوٹہ میں منعقدہ تقریب یوم دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کیا اس موقع پر انکے صاحبزادے بریسٹر راجہ احمد صغیر، اے سی کہوٹہ زیب النساء ناصر، ڈی ڈی ایچ او ایم ایم عالم، فوڈ انسپیکٹر رانا غلام مرتضیٰ، سی او مخدوم احمد بلال، پرنسپل میڈم رضوانہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی راجہ احمد صغیر نے اس موقع پر کہا کہ بھارت کے نا پاک عزائم پورے نہیں ہونے دینگے ہماری بہادر مسلح افواج اور 22کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں پروگرام میں سپاہی ایاز ہاشمی شہید کی والدہ کو گلدستہ پیش کیا گیا جبکہ دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا طلباء نے ڈرامے اور ملی نغمے بھی پیش کیے۔

کلر چوک میں کشمیر کمیٹی کی طرف سے چھ ستمبر اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے

Protest held at Kallar Chauk in solidarity with Kashmiri

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم پر سلامتی کونسل اور مسلم اُمہ کی خاموشی قابل مذمت ہے 33دنوں سے بھارت کی دس لاکھ فوج نے کرفیو لگا کر انکو گھروں میں بند کر دیا بچے بوڑھے بھوک پیاس سے مر رہے ہیں عورتوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے ہم کشمیری مسلمانوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں امریکہ اور سلامتی کونسل نے کبھی مسلمانوں کی حمایت نہیں کی کشمیر صرف جنگ سے آزاد ہو گا اب زبانی جمع خرچ سے کام نہیں ہو گا سپہ سالار اور وزیر اعظم فیصلہ کریں پوری قوم انکے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کلر چوک میں کشمیر کمیٹی کی طرف سے چھ ستمبر اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید زبیر احمد شاہ، ڈاکٹر محمد دعارف قریشی،سردار مسعود،مولانا عبدالشکور حمادی، مولانا ادریس ہاشمی، جماعت السلامی کے راجہ تنویر، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، مفتی محمد سلیم، راجہ سعید احمدایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی، حاجی ملک منیر اعوان، صدر انجمن تاجران راجہ امتیاز عالم،ممبر امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی اور دیگر نے کیا احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور شہدا وطن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انکا ساتھ دینے کا عہد کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button