دولتالہ (نامہ نگار) دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان نہیں نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جائے، مسلم لیگ ن کے دور میں بھی دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا دعویٰ کیا گیا تھالیکن سوائے سروے کے کوئی کام نہیں ہوا تھا، صوبائی وزیر کے دائرہ ِ اختیار میں ہی نہیں کہ وہ کسی قصبے کو تحصیل کا درجہ دے عوامی و سماجی حلقے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دولتالہ میں ہونے والے ایک جلسے میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا، عوامی و سماجی حلقوں نے اس اعلان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دولتالہ تحصیل کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتا ہمارے لیے اس اعلان کی کوئی اہمیت نہیں، ماضی میں مسلم لیگی ن کے ممبران اسمبلی بھی دولتالہ کو تحصیل بنانے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں لیکن سوائے سروے اور فزیبلٹی رپورٹ کے عملاً کچھ بھی نہیں ہوا، اس قبل پوٹھوہار یونیورسٹی کے بجائے اس کی چاری دیواری بنانے کا اعلان بھی سُن چکے ہیں، ہم سیاسی شعبدے بازیوں سے تنگ آگئے ہیں، ممبران اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد از جلد نوٹیفیکیشن اور مطلوبہ فنڈز کا اجراء کرائیں۔
Gujar Khan; No notification has been issued to upgrade Dualtala In to Tehsil, Only personal statements announced have been made public such was by Raja Basharat. Local public have said anyone making announcement should also show the notification in the interest of public.
شیخ پور داخلی جاتلی میں,علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ گُل نواز اور ڈاکٹر راجہ انعام کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں
Mother of Dr Raja Inam and Raja Gul Nawaz passed away in Sheikh Pur, Jatli
دولتالہ (نامہ نگار) علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ گُل نواز اور ڈاکٹر راجہ انعام کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں شیخ پور داخلی جاتلی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں کے علاوہ امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ عبدالحمید، چئیر مین یونین کونسل دیوی راجہ شبیر، سابق ایس ڈی او واپڈا محمد یعقوب، ملک خالد اور دیگر نے شرکت کی۔