کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام; تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ سے متعدد ڈاکٹروں کا کوٹلی ستیاں تبادلہ شہری و مریض سراپا احتجاج۔ ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف کی درجنوں آسامیاں خالی ہونے سے مریض اور شہری پریشانی کا شکا رہو گئے۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں سرکاری ایمبو لینس تک مریضوں کے لیئے دستیاب نہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے چند ماہ قبل مذکورہ ہسپتال کا دورہ کیا۔ صحافیوں، شہریوں نے ہسپتال بارے مسائل سے آگاہ کیا۔ مگر رزلٹ تاحال صفر ہے۔ تحصیل ہیڈکوٹر ہسپتال کہوٹہ میں تعینات ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان اور ہسپتال کہ ڈاکٹرز، سٹاف و عملہ فرض شناس اور محنتی ہے۔ مگر سہولیات نہ ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، حاجی ملک عبدالرؤف، سردار مسعود عہدیداران دیہی سوشل و یلفیئر کونسل کہوٹہ اور شہریوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں تعینات ریڈیا لوجسٹ ڈاکٹر سعدیہ جبین، ڈاکٹر ابرار ستی کا تبادلہ کوٹلی ستیاں کر دیا گیا۔ جبکہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آصف بٹ کو کوٹلی ستیاں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی ستیاں کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ اس کے علاوہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں اینتھزیا اسپیشلسٹ، ریکولر گائنا کالو جسٹ، ریڈیا لو جسٹ، آر تھو پیڈک سرجن، میڈیکل سپیشلیسٹ، اوٹی، لیب ٹیکنالوجسٹ،اوٹی اے، ریڈیو گرافر سمیت ڈسپنسر کی تین آسامیاں، وویمن میڈیکل آفیسر کی تین آسامیاں، میڈیکل آفیسر کی دو آسامیاں، مائیکرو لیب(300)، کیمیکل اینا لائنرر کی ایک ایک جبکہ دیگر سٹاف کی شدید کمی ہے۔ دیہی سوشل ویلفیئر کو نسل کہوٹہ کے اراکین، عہدیداران اور معززین علاقہ سیاسی و سماجی تنظیموں نے شدید احتجاج کرت ہوئے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں مریضوں کے لیئے سرکاری ایمبولینس عرصہ سے تاحال بند ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب و صوبائی وزیر صحت پنجاب کمشنر، ڈی سی کے نوٹس میں لانے کے باوجود ہسپتال میں سہولیا ت نہ ہونے کے برابر ہیں۔
Kahuta; Doctors working at Tehsil head quarter hospital in Kahuta city have been transferred to hospital in Kotli Sattian, The patients and public in Kahuta have bitterly protested at the decision as the local authorities and health department officials are to take notice.