DailyNewsOverseas news
France; Protest held in front of India high commission in Paris against Indian brutality in occupied Kashmir
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
پیرس (زاہد مصطفی اعوان) انٹر نیشنل کشمیر پیس فورم کے زیرِ اہتمام مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے خلاف فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت معروف کشمیری رہنما زاہد ہاشمی، راجہ اشفاق احمد ، مشتاق پاشا ، عمران رشید کررہے تھے۔مظاہرین نے مودی اور بھارتی فوج کے خلاف ’گو بیک گو بیک انڈین آرمی گو بیک‘ جیسے 2 گھنٹے تک شدید نعرہ بازی کی، مظاہرین نے کشمیری پرچم اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی جیسے نعرے درج تھے۔پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد ہاشمی، راجہ اشفاق احمد،چوہدری تاج دین سکھیرا ،راجہ محمد اقبال ، چوہدری نواز تارڑ ، سردار ظہور اقبال، آصفہ ہاشمی نے کہا کہ مودی غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ آئینی حیثیت کی تبدیلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بھارت کے بھرم ٹوٹنے کے آثار پیدا ہو گئے ہیں اور وقت ثابت کرے گا کہ مودی کاکشمیر ہڑپ کرنے لیے آئینی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارتی سالمیت کے خاتمے میں آخری کیل ثابت ہوگا۔مقررین نے کہا کہ انڈیا اور انڈین فوج کشمیر سے نکل جائے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور یورپین یونین بھارت پر دباو ڈالے اور کشمیریوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں ۔