DailyNewsHeadline

New York; Terence Crawford dominates Amir Khan of Kahuta before farcical low-blow ending

امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے عامر خان آف کہوٹہ کو ہرا دیا

امریکہ کے شہر نیویارک میں میڈیسن اسکوائر گارڈن میں باکسنگ کے ورلڈ ویلٹر ویٹ بیلٹ مقابلے میں امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان آف کہوٹہ ٹیکنیکل بنیاد پر شکست دے دی ہے۔یہ مقابلہ چھ راونڈز تک جاری رہا۔ مقابلے کے چھٹے راونڈ کے 47ویں منٹ میں ریفری نے ٹیرنس کرافورڈ کو ٹیکنیکل ناک آوٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق عامر خان کے ٹرینر اور کوچ ورگل ہنٹر نے ڈاکٹر سے مشورہ کے بعد عامر خان کو مقابلہ جاری نہ رکھنے کا مشورہ دیا۔ ابتدائی راونڈز میں دونوں باکسر ایک دوسرے پر حملے کر کے پوائنٹس حاصل کرتے رہے۔ چوتھا راونڈ مکمل ہونے پر 31سالہ ٹیرنس کرافورڈ کو 32سالہ عامر خان پر 10-9 سے برتری حاصل تھی۔مقابلے کے اختتام تک کرافورڈ کے مجموعی پوائنٹس49 اور عامر خان کے 45پوائنٹس تھے۔ رنگ میں اترنے کے بعد ٹیرنس کرافورڈ نے کئی مرتبہ عامر خان کو بے بس کیا اور شاندار داو191 پیچ لگاتے ہوئے عامر خان کو گرادیا۔
ٹیرنس نے عامر خان کو ٹیکنیکل بنیاد پر شکست دیتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔ امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کی یہ مسلسل 35 ویں کامیابی ہے جبکہ پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کیریئر کے 33 مقابلوں میں سے چار میں شکست کا سامنا کیا ہے اور 20 مقابلوں میں مخالف باکسر کے خلاف ناک آوٹ کی بنیادپر فتح حاصل کی ہے۔

New York;  Amir Khan, 32, of Kahuta took a low blow from American WBO world welterweight champion Crawford in the sixth round at Madison Square Garden in New York.
Khan was knocked down in the first round by Crawford and was behind on all three judges’ scorecards when the fight ended.

Crawford – who has held world titles in three weight divisions – drove a left hook into Khan’s groin 47 seconds into the sixth, leaving him in “too much” pain to continue.

Show More

Related Articles

Back to top button