DailyNews

Faiz Pur Shareef, AJK; The 6th death anniversary of late Hawaldar M Hanif is being observed in Dhok Rajgaan

حوالدار(ر) محمد حنیف مرحوم ومغفور کی 6 ویں برسی آج بروزاتوا ر فیض پورشریف ڈھوک راجگان میں عقیدت واحترا م کے ساتھ منائی جائے گی

چکسواری( حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنما حوالدار(ر) محمد حنیف مرحوم ومغفور کی 6 ویں برسی آج بروزاتوا ر فیض پورشریف ڈھوک راجگان میں عقیدت واحترا م کے ساتھ منائی جائے گی مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اوردعائیہ تقریب کااہتمام کیاجائے گابرسی کے ا نتظام وانصرام کے لئے مرحوم کے فرزند جاویدحنیف زاہدحنیف شمریز حنیف اورنگ زیب حنیف اورگلریز حنیف ہرسال اپنے والدمحترم کی برسی منانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں


چکسواری( حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )پاکستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر حلقہ نمبر د وچکسواری اسلام گڑھ کے سیکرٹری جنرل نمبر دار چودھری محمد شفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید وں او رغاز یوں کی پارٹی ہے جس کے قائدین نے اپنی جانوں کی نہ پروا ہ کرتے ہوئے باری باری جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنی جانو ں کے نذرانے پیش کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آ زاد کشمیر میں سابقہ وزیر اعظم چودھری عبدالمجید کا دور حکومت ایک مثالی دور تھا جہاں انہوں نے آ زاد کشمیر کے اندر لوگوں کو درپیش ساٹھ ستر سالہ مسائل کو حل کیا ہے اور اپنے حلقہ انتخاب حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑ ھ میں تعمیر وترقی کے ریکارڈ کام کرائے ہیں جن کی وجہ سے لوگ اب بھی مستفید ہورہے ہیں انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنی عیاشیوں اور سیر سپاٹوں سے فرصت ہی نہیں ملتی لوگوں کے مسائل کیا حل کرے گی ۔

 


چکسواری( حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے سیکرٹری جنرل عظیم رحمت نے کہا کہ مقبو ضہ وادی کو آٹھ لاکھ بھارتی افواج نے جیل خانہ بنا رکھا ہے بھارتی فورسز کی دہشتگردی ست نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی عالمی برادری بھارتی فورسز کی بر بریت کا نو ٹس لے کر کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلانے میں اپنی زمہ داری پوری کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دنیا کا سب سے پرانا مسئلہ ہے جس کو حل کرانا اقوام عالم کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری کب تک قتل ہوتے رہیں گے آ زادی پسند ممالک کی کب آنکھ کھلے گی انہوں نے کہا کہ بھارت کو بھی یاد رکھنا چا یئے کہ کشمیری نہ پہلے اس کے ساتھ تھے نہ اب ہیں اور نہ کبھی آ ئندہ ہونگے بھارت جتنی جلدی کشمیریوں کو آ زادی دے گا اتناہی اس کے لئے مفاد میں بہتری آئے گی ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button