ایوب پارک کی جہلم روڈ سے مین انٹرنس پر ڈائنا سار ،ہاتھی اور دلکش لائٹیں وغیرہ لگا کر اسے شہریوں کیلئے پرکشش تو بنا دیا گیا ہے مگر گلستان کالونی کی طرف سے انٹری گیٹ کو یکطرفہ کر کے باہر نکلنے والے راستے کو مری بروری کے قریب کرنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وہاں روڈ پرلگی ٹرکوں کی لائنوں کی وجہ سے ٹریفک حادثات کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ شہریوں نے اعلٰی عسکری قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ پارک روڈ (گلستان کالونی ) والے پہلے والے انٹری گیٹ کو ہی دوطرفہ ٹریفک کیلئے بحال کیا جائے ۔